https://www.bbc.com/urdu/world-47580048
کرائسٹ چرچ: ’دہشت گردی‘ کے حملے میں 49 ہلاک، شہری صدمے کا شکار
15 مار چ 2019
اس پوسٹ کو شیئر کریں فیس بک اس پوسٹ کو شیئر کریں Messenger اس پوسٹ کو شیئر کریں ٹوئٹر اس پوسٹ کو شیئر کریں ای میل شیئر
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر مسلح افراد کے حملے کے بعد شہری صدمے کی کیفیت میں ہیں۔
GETTY IMAGES
نیوزی لینڈ جاسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے تصدیق کی کہ 49 افراد اس ’دہشت گردی‘ کی بھینٹ چڑھ گئے
GETTY IMAGES
النور مسجد میں ہونے والے حملے میں بچ جانے والے حمزہ یوسف کرائسٹ چرچ ہسپتال کے باہر اپنی اہلیہ کا انتظار کر رہے ہیں
GETTY IMAGES
حملے کے بعد شہریوں نے تعزیتی پیغامات اور پھولوں کے گلدستے رکھنے شروع کر دیے ہیں
GETTY IMAGES
نیوزی لینڈ میں مساجد پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حملے میں بچ جانے والا ایک شخص ننگے پیر گھر کی جانب جاتے ہوئے فون پر گھر والوں کو اپنی خیریت سے مطلع رہا ہے
AFP
بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کرائسٹ چرچ میں ہونے والے حملے کے خلاف مذمتی مظاہرے شروع ہوگئے
GETTY IMAGES
کرائسٹ چرچ شہر میں پولیس نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے
GETTY IMAGES
آسٹریلیا میں خواتین کی رگبی کی ٹیم نے میچ سے قبل خاموشی اختیار کی اور اپنے ہاتھوں میں کالی پٹیاں باندھیں
GETTY IMAGES
کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملے کے بعد ملک بھر میں قومی جھنڈا سرنگوں کر دیا گیا
EPA
پولیس کمیشنر مائیک بُش کے مطابق حملے ڈین ایوینیو پر واقع مسجد النور اور لِن ووڈ مسجد میں کیے گئے
REUTERS
حملے کے بعد عینی شاہدین اور متاثرین کے لواحقین
REUTERS
حملے مںی بچ جانے والے افراد صدمےس ے دوچار اور گھر والوں کو آگاہ کرتے ہوئے
REUTERS
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا
AFP
ملک کی وزیرِ اعظم نے اسے دہشت گردی قرار دیا جس کے باعث شہر صدمے میں ہے
REUTERS
حملے میں متعدد افراد زخمی ہیں اور 20 سے زائد افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے
کہانی کو شیئر کریں شیئرنگ کے بارے میں
ای میل
فیس بک
Messenger
ٹوئٹر
اسی بارے میں
نیوزی لینڈ: دو مساجد پر حملوں میں 49 ہلاک، متعدد زخمی
16 مار چ 2019
No comments:
Post a Comment