Monday, 18 June 2018

LIGHT RAYS ARE AN HOPE FOR CANCER TREATMENT Posted on November 8, 2011

ORIGINATING Source: https://be4gen.wordpress.com/2011/11/08/light-rays-are-an-hope-for-cancer-treatment/

LIGHT RAYS ARE AN HOPE FOR CANCER TREATMENT

LIGHT RAYS ARE AN HOPE FOR CANCER TREATMENT
http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2011/11/111108_light_promising_cancer_tk.shtml
روشنی، کینسر کے علاج میں اُمید افزاء
07:30 GMT 12:30 PST, 2011 آخری وقت اشاعت: منگل 8 نومبر
امریکہ میں محققین کا کہنا ہے کہ کینسر کے علاج میں روشنی ایک امید افزاء کردار ادا کر سکتی ہے۔
’نیچر میڈیسن‘ نامی جریدے میں شائع تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح ایک ایسی دوا بنائی جاسکتی ہے جو کینسر کے زخمی کے ساتھ چپک جائے اور صرف اس وقت حرکت میں آئے جب روشنی کی خاص قسم کی شعاعیں اس پر پڑیں۔
اسی بارے میں
اس کا مطلب ہے کہ اس طریقہء علاج سے صرف مخصوص جگہ کو نشانہ بنایا جائے اور ارد گرد کی بافتیں محفظ رہیں۔
اس وقت کینسر کے لیے تین طرح کے طریقہ علاج ہیں۔ ایک میں کینسر کو شعاعوں کے ذریعے تباہ کیا جاتا ہے، دوسرا سرجری کے ذریعے کینسر زدہ حصے کو نکالا جاتا ہے اور تیسرا دواؤں کی مدد سے کینسر زدہ حلیوں کو مارا جاتا ہے۔
ان تمام طریقوں میں کچھ نہ کچھ دوسرے منفی اثرات بھی ہوتے ہیں اور سائنسدانوں کی کوشش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ درست طریقہء علاج دریافت کریں۔

میری لینڈ کے قومی ادارہ برائے سرطان کے سائنسدانوں نے چوہوں پر کی گئی تحقیق کے دوران ایک ’اینٹی باڈی‘ یعنی خُون کے اندر بننے والا ايسا مواد جو جراثيم کو تلف کر ديتا ہے کا استعمال کیا جس کے کینسر زدہ خلیوں کی سطح پر موجود پروٹینز کو نشانہ بنایا۔
اس کے بعد سائندانوں نے اس کے ساتھ ایک کیمائی مادے IR700 کو جوڑ دیا۔ جب اس پر ہلکی سرخ روشنی ’انفراریڈ‘ ڈالی گئی تو IR700 نے کام کرنا شروع کر دیا۔
انفراریڈ روشنی کی یہ شعاعیں جلد کے اندر کئی سینٹی میٹر تک جا سکتی ہیں۔
تحقیق کے مطابق ’ ٹیومر کی شدت میں واضح کمی دیکھی گئی اور کینسر زدہ چوہوں کی نسبت ان کی زندگی بھی زیادہ رہی۔‘
’اس چنیدہ عمل سے صحت مند خلیوں کو نقصان کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔‘
محققین کا کہنا ہے کہ ’حالانکہ ہم نے اپنے تجربات کے دوران کسی قسم کی زہر آلودگی کو نہیں پایا تاہم اس طریقہء علاج کے منفی اثرات کے بارے میں باقاعدہ تحقیق کی ضرورت ہے۔‘
برطانیہ میں کینسر پر تحقیق کرنے والے ادارے کی اہلکار ڈاکٹر لورا میکیلم کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق بہت امید افزا ہے۔ ’لیکن یہ بھی اہم ہے کہ یہ تحقیق چوہوں پر کی گئی ہے اس لیے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ کینسر کا شکار انسانوں کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا۔ ‘
Tags: Light is hope in cancer treatment
Advertisements

No comments:

Post a Comment