Source: https://www.bbc.com/urdu/47212373
ACTION RESEARCH FORUM; FIRST SHOW IS THE LAST SHOW, WAIT AND SEE
پرینکا کی پہلی عوامی ریلی، عوام میں جوش و خروش
اندرا گاندھی کی پوتی پرینکا گاندھی نے عملی سیاست میں آنے کا اعلان کر کے انڈیا کی سیاست میں ہل چل پیدا کر دی ہے۔
- اندرا گاندھی کی پوتی پرینکا گاندھی نے عملی سیاست میں آنے کا اعلان کر کے انڈیا کی سیاست میں ارتعش پیدا کر دیا ہے۔
- پرینکا گاندھی کے سیاست میں آنے سے ان کی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے کارکنوں میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے۔
- پرینکا گاندھی نے اپنی سیاست کا آغاز لکھنو میں عوامی ریلی سے کیا جس کو زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔
- پرینکا کے لکھنؤ پہنچنے پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔
- لکھنو میں پرینکا کی عوامی ریلی کے تمام راستے لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے اور جگہ جگہ ان پر گل پاشی کی گئی۔
- گزشتہ ریاستی انتخابات میں کانگریس کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقابلے میں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
- پرینکا کے سیاست میں آنے کے اعلان کو بہت سے مبصرین کانگریس کے لیے بڑا خوش آئند قرار دے رہے ہیں
- پرینکا گاندھی نے گزشتہ عام انتخابات میں اپنے بھائی راہل اور والدہ سونیا گاندھی کی انتخابی مہم چلائی تھی۔
- پرینکا گاندھی اتر پردیش سے ہی آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گی۔
No comments:
Post a Comment