Saturday 23 December 2017

UK: TYPICAL ITEMS SENT BY POST


Source: http://www.bbc.com/urdu/world-42452030

زندہ بچھو اور انسان، ڈاک کے ذریعے بھیجے جانے والی نرالی اور انوکھی اشیاء

Reginald Bray being deliveredتصویر کے کاپی رائٹZOË JAMES
Image captionریجینالڈ برے نے بذریعے ڈاک خود کو اپنے باپ تک ارسال کروایا
رائل میل کے لیے کرسمس کا تہورا سال کا مصروف ترین وقت ہوتا ہے جب کمپنی کو کام نمٹانے کے لیے مزید 20000 افراد کو وقتی طور پر نوکریاں دیتے ہیں تاکہ سامان کو مطلوبہ تاریخ سے پہلے پہلے پہنچا دیا جائے۔
لیکن اس کمپنی کی 500 سالہ تاریخ میں وہاں کام کرنے والوں کو کئی مرتبہ ایسی عجیب و غریب چیزیں ڈاک کرنی پڑی ہیں کہ عقل دنگ رہ جائے۔
بی بی سی نیوز نے ماضی میں رائل میل سے بھیجے جانے والی چند ایسی ہی چیزوں کا جائزہ لیا۔
Post office regulations from 1920
1883 میں رائل میل نے پارسل پوسٹ بھیجنے کا نظام شروع کیا جس کے بعد سے عجیب و غریب اور انوکھی چیزیں ان کے پاس آنا شروع ہو گئیں۔
پوسٹل عجائب گھر کے ہیڈ آف کلیکشن کرس ٹافٹ نے کہا 'ماضی میں آپ مختلف نوعیت کی بہت سے چیزیں بھیج سکتے تھے۔ اس وقت قواعد وضوابط تو تھے لیکن وہ اتنے جامع نہیں تھے۔'
اس عجائب گھر میں ایسی ہی کچھ چیزیں رکھی ہوئی ہیں۔ وہاں معروف مصنف جیمز جوائس کی شہرہ آفاق کتاب الیئےسس ، جسے اُس زمانے میں فحش قرار دیا گیا تھا، اور لارڈ کرزون کو لکھا گیا خط جس میں خط بھیجنے والا پتہ 'غیر مہذب' تھا۔
Edition of Ulysses and letter saying it is banned
Rude address
کبھی کبھار تو رائل میل کو جیتے جاگتے انسان اور دوسری زندہ مخلوقات بھی ڈاک کرنی پڑ جاتی تھیں۔
Postman with rabbits and pheasantsتصویر کے کاپی رائٹROYAL MAIL GROUP LTD, COURTESY THE POSTAL MUSEUM
آج کل کے دور کی طرح پہلے بھی کھانے پینے کی اشیاء کو ڈاک کے ذریعے بھیجا جاتا تھا لیکن انھیں کھلے ڈبوں میں بھیجنے کی اجازت تھی۔
1890 کی دہائی میں میں ایک جریدے میں شامل مضمون کے مطابق رائل میل کے اہلکاروں کو زندہ بچھوؤں سے بھرا ہوا ایک جار دیکھنا پڑا تھا جو کہ ڈاک سے واپس کر دیا گیا تھا۔
Scorpions in Returned Letter Office in 1890sتصویر کے کاپی رائٹPOSTAL MUSEUM
کرسٹ ٹافٹ نے بتایا کہ 'قواعد میں ایسا کچھ نہیں تھا کہ آپ زندہ انسان کو بذریعہ ڈاک نہ بھیج سکیں۔'
سال 1909 میں حق رائے دہی کا مطالبہ کرنے والی دو خواتین، مس سولومن اور مس میک لیلن نے رائل میل کی فوری ڈاک کی سہولت استعمال کی اور خود کو بذریعہ ڈاک برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ تک پہنچا دیا تاکہ وہ بذات خود اس وقت کے وزیر اعظم ہربرٹ ایسکؤتھ کو اپنے پیغام پہنچا سکیں۔
Suffragettes being delivered to 10 Downing Street/Delivery noteتصویر کے کاپی رائٹROYAL MAIL GROUP LTD, COURTESY THE POSTAL MUSEUM
لیکن وزیر اعظم کے عملے نے اس خط کو وصول کرنے سے انکار کر دیا اور ڈاکیے کو اپنے منتظم کو بتانا پڑا کے وہ ڈاک پہنچانے میں ناکام کیوں رہا۔
لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ یہ دونوں خواتین برطانیہ کی پہلی 'انسانی ڈاک' نہیں تھیں۔ اس سے پہلے لندن کے علاقے فاریسٹ ہل سے تعلق رکھنے والے اکاؤنٹنٹ ریجینالڈ برے خود کو بذریعہ ڈاک بھجوانے کا اعزاز حاصل کر چکے تھے جب انھوں سب سے پہلے 1900، پھر 1903 اور آخری دفعہ 1932 میں خود کو ڈاک کروایا۔
Royal Magazine article, 1904تصویر کے کاپی رائٹROYAL MAGAZINE
ریجینالڈ برے پر تحقیق کرنے والے جان ٹنگے کہتے ہیں کہ لندن سے تعلق رکھنے والے ریجینالڈ برے تھوڑے 'سنکی مزاج' اور 'پاگل' تھے۔ 'وکٹورین دور میں وہ واحد انسان نہیں تھے جنھوں نے ایسا کیا لیکن انھوں نے ڈاک کے نظام کی حدوں کو چھو لیا تھا۔'
تفصیلات کے مطابق ریجینالڈ برے نے ڈاک بھیجنے کے قواعد و ضوابط کی کاپی حاصل کی جس میں انھیں معلوم ہوا کہ رائل میل کے ذریعے کسی بھی زندہ مخلوقات کو بھی بھیجا جا سکتا ہے جس کی حجم شہد کی مکھی سے بڑا یا ہاتھی سے چھوٹا ہو۔
اس کو دیکھتے ہوئے انھوں نے خود کو اور اپنے پالتو کتے کو بذریعہ ڈاک مختلف جگہ بھجوایا۔
اس کے علاوہ ریجینالڈ برے نے ایک کڑاہی، خرگوش کی کھوپڑی اور ایک کدو بھی بذریعہ ڈاک بھجوایا۔ .
Family outside Slyne Head Post Office where turnip was dug up and postedتصویر کے کاپی رائٹZOË JAMES
1939 میں 60 سال کی عمر میں وفات پانے والے ریجینالڈ برے نے ڈاک کے ذریعے 30000 اشیاء بھجوائیں۔ "
Crocheted Envelopeتصویر کے کاپی رائٹJOHN TINGEY
Card successfully sent to train driverتصویر کے کاپی رائٹJOHN TINGEY
کبھی کبھار ریجینالڈ برے کی بھیجی ہوئی ڈاک ان کو واپس ہو جاتی تھی۔ ان میں سے ایک خط انھوں نے سانٹا کلاؤس کو بھیجا جو ناقابل ڈاک ہونے کی وجہ سے واپس ہو گیا جبکہ ایک اور خط انھیں اس لیے واپس ہو گیا کیونکہ ڈاک کا عملہ پتہ سمجھنے سے قاصر تھا۔
Failed postتصویر کے کاپی رائٹJOHN TINGEY
Failed card to Santaتصویر کے کاپی رائٹMICHAEL PITT-PAYNE
لیکن ریجینالڈ برے کی روش کو قائم رکھتے ہوئے کئی ایسے لوگ ابھی بھی موجود ہیں جو بذریعہ ڈاک ایسی نرالی چیزیں بھجواتے ہیں۔
عمومی طور پر لوگوں کو ریجینالڈ برے کے بارے میں علم نہیں مصنف ڈیوڈ برامویل کہتے ہیں کہ وہ ان سے ہی متاثر ہیں۔
برامویل اور ان کے دوسر ڈیوڈ رابنسن نے ایک دوسرے کو پورا سال مختلف چیزیں ارسال کیں۔ ان میں انڈرویئر، سیب، پتہ اور ڈبل روٹی کا ٹکڑا شامل ہے۔
'ایک چیز جو ہم نہیں بھیج سکے وہ ٹشو پیپر کا رول تھا جو کہ شاید کھل گیا ہوگا۔'
Posted boxer shotsتصویر کے کاپی رائٹDAVID BRAMWELL
Posted flipflopتصویر کے کاپی رائٹDAVID BRAMWELL
Posted leafتصویر کے کاپی رائٹDAVID BRAMWELL
مصور ہیرئیٹ رسل نے سو سے زائد خطوط کامیابی سے بھیجے جن پر پتہ خفیہ گتھی کی شکل میں درج تھا جس کے بعد انھوں نے اپنی کتاب 'اینویلوپ' یعنی لفافے شائع کی۔
ہیرئیٹ رسل نے کہا کہ انھوں نے کئی تجربے کیے جن کی مدد سے خط بھیجنے والے پتے مشکل سے پڑھے جائیں جیسے کبھی پتے کو الٹا لکھ دینا یا کبھی ان کو ناپڑھنے کے قابل لکھائی میں درج کرنا شامل تھا۔
'لیکن وہ تمام خطوط اپنی منزل تک پہنچ گئے جس کے بعد میں نے گتھیوں کی شکل میں پتے درج کرنے شروع کیے۔"
Cryptic envelopeتصویر کے کاپی رائٹHARRIET RUSSELL
Image captionکیا آپ لندن کے اس پتے کو سمجھ سکتے ہیں؟
لیکن رائل میل کے بے چارے عملے کا کیا جن کو ایسے خط ان کے درست پتے پر ارسال کرنے ہوتے ہیں۔
رائل میل کے بیان کے مطابق وہ ترجیح دیں گے اگر ان کے پاس ایسی ڈاک نہ آئے کیونکہ وہ ڈاک ترسیل کرنے کے عمل کو دشوار بناتے ہیں جس کی وجہ سے وقت پر ڈاک نہیں جا پا تی۔ انھوں نے کہا کہ 'ہم اپنے صارفین کو مشورہ دیتے ہیں کہ خط نہ ارسال ہونے کی صورت میں واپسی کا پتہ لازمی درج ہونا چاہیے۔'
۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں

No comments:

Post a Comment