Wednesday, 28 June 2017

SOCIAL: INTEGRITY OF INDIAN WOMEN VS COWS- HINDUATA THINK TANK

ACTION RESEARCH COMMENTARY: MODI & TRUMP ARE PROMOTING SEVRE DANGER TO WORLD HARMONY, HITLER INCRANATION IN INCUBATION .


Source: http://www.bbc.com/urdu/regional-40426898


کیا انڈین خواتین کی اہمیت گائے سے بھی کم ہے؟



گائے ماسک پہنے خاتونتصویر کے کاپی رائٹSUJATRO GHOSH

انڈیا میں فوٹوگرافی کے ایک پروجیکٹ میں خواتین کو گائے کا ماسک پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے اور یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ کیا انڈیا میں خواتین کی اہمیت مویشیوں سے بھی کم ہے؟
23 سالہ فوٹوگرافر کی یہ فوٹو سیریز ملک میں وائرل ہو چکی ہے لیکن سخت گیر ہندو قوم پرست انھیں اس کے لیے لعنت ملامت بھی کر رہے ہیں۔
دہلی کے فوٹوگرافر سوجاترو گھوش نے بی بی سی سے بات کرتے ہو کہا: 'میں اس بات سے پریشان ہوں کہ ہمارے ملک میں مویشی خواتین سے بھی زیاد اہم ہیں۔ گائے، جسے بہت سے ہندو مقدس مانتے ہیں، کے مقابلے میں ان خواتین کو انصاف ملنے میں کافی تاخیر ہوتی ہے جن پر حملہ ہوتا ہے اور ریپ کیا جاتا ہے۔'


گائے ماسک پہنے خاتونتصویر کے کاپی رائٹSUJATRO GHOSH

خواتین کے خلاف جرائم کے حوالے سے انڈیا اکثر سرخیوں میں رہتا ہے، حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق ہر 15 منٹ میں ریپ کا ایک واقعہ پیش آتا ہے۔
گھوش کہتے ہیں: 'اس طرح کے مقدمات میں خواتین کو انصاف کے لیے برسوں تک کیس لڑنا پڑتا ہے، اس کے برعکس اگر کوئی گائے ذبح کر دی جائے تو سخت گیر ہندو گروپ فوراً ہی مشتبہ افراد کو قتل کر دیتے ہیں، یا پھر مارتے پیٹتے ہیں۔'
گھوش کے مطابق ان کی فوٹو گرافی کا پروجیکٹ اسی طرح کے گاؤ رکشکوں کے گروپوں کے خلاف ایک احتجاج ہے جنھیں مرکز میں مودی کی حکومت میں آنے کے بعد سے بڑا حوصلہ مل گیا ہے۔


گائے ماسک پہنے خاتونتصویر کے کاپی رائٹSUJATRO GHOSH

ان کا کہنا ہے کہ دادری میں محمد اخلاق کا قتل اور اسی نوعیت کے دیگر مسلمانوں پر گاؤ رکشکوں کے متعدد حلموں سے تعلق پر انھیں بہت تشویش ہے۔
انڈیا میں آج کل گائے پر بحث بڑا اختلافی مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔
بی جے پی کا کہنا ہے کہ گائے مقدس جانور ہے جس کے ذبیحے پر پابندی ہونی چاہیے۔ کئی ریاستوں میں اس پر پابندی عائد ہے جبکہ بعض ریاستوں نے اس کی روک تھام کے لیے سخت قوانین وضع کیے ہیں۔
لیکن مسلمان، عیسائی اور بہت سے علاقوں میں دلت گائے کا گوشت کھاتے ہیں اور اسی لیے سخت گیر ہندو انھیں برادریوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔


گائے ماسک پہنے خاتونتصویر کے کاپی رائٹSUJATRO GHOSH

گذشتہ دو برس میں تقریباً ایک درجن سے بھی زیادہ لوگ گائے کے تحفظ کے نام پر ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ بیشتر واقعات میں حملے محض شک اور افواہ کی بنید پر ہوتے ہیں اور یہ تمام حملے سخت گیر ہند قوم پرستوں کی جانب سے کیے گئے ہیں۔
فوٹوگرافر گھوش کا تعلق کولکتہ سے ہے اور دلی آنے کے بعد انھیں اس طرح کے حالات سے آکاہی ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ اس طرح کے حملوں کے خلاف ایک خاموش احتجاج ہے اور اس کا اثر بہت سے لوگوں پر پڑ سکتا ہے۔


گائے ماسک پہنے خاتونتصویر کے کاپی رائٹSUJATRO GHOSH

اس برس کے اوائل میں وہ نیو یارک گئے تھے اور وہیں سے وہ گائے کا ماسک لے کر آئے اور فوٹو شوٹ شرع کیا۔ چونکہ خواتین تقریبا سبھی جگہوں پر آسان نشانہ ہوتی ہیں اس لیے فوٹوگراف کے لیے انھوں نے مختلف مقامات کی الگ الگ جگہوں کا انتخاب کیا ہے۔
وہ کہتے ہیں: 'میں ہر طرح کے سماج کی خاتون کی تصویر لیتا ہوں، چونکہ دہلی سیاسی، مذہبی اور کئی اعتبا رسے ایک گہوارہ ہے اس لیے اس کی ابتدا میں نے دہلی سے کی تھی۔ '
'پہلی فوٹو انڈیا گیٹ جیسی جگہ پر لی تھی جہاں ملک میں سب سے زیادہ سیاح آتے ہیں۔ ایک ماڈل کی تصویر صدارتی محل کے سامنے لی جبکہ ایک دوسری خاتون کی کشتی میں کولکتہ میں تصویر کھینچی تھی۔'


گائے ماسک پہنے خاتونتصویر کے کاپی رائٹSUJATRO GHOSH

دو ہفتے پہلے جب انھوں نے اس پروجیکٹ کو انسٹا گرام پر لانچ کیا تو انھیں کافی مثبت رد عمل دیکھنے کو ملا۔ لیکن جب انڈین میڈیا نے اس پر لکھنا شروع کیا اور فیس بک وغیرہ پر شیئر کیا تو ہندو قوم پرستوں نے انھیں سوشل میڈیا پرسخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
گھوش نے بتایا: 'بعض نے مجھے دھمکی دی۔ ٹویٹر پر مجھے ٹرول کیا گيا۔ ایک شخص نے لکھا کہ مجھے جامع مسجد لے جا کر ذبح کر دینا چاہیے اور میرا گوشت خواتین صحافیوں اور لکھاریوں کو کھلا دینا چاہیے۔ وہ کہہ رہے تھے کہ وہ میری ماں کو میری لاش پر روتے ہوئے دیھکنا چاہتے ہیں۔'


گائے ماسک پہنے خاتونتصویر کے کاپی رائٹSUJATRO GHOSH

بعض لوگوں نے دہلی پولیس سے میری یہ کہہ کر شکایت کی کہ 'میں فسادات پھیلا رہا ہوں اور مجھے گرفتار کر لیا جانا چاہیے۔'
لیکن گھوش اس سے پریشان نہیں ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ انھوں نے اس کے ذریعے بی جے پی پر ایک سیاسی تبصرہ کیا ہے۔ 'میں ایک سیاسی بیان دے رہا ہوں کیونکہ یہ موضوع ہی سیاسی ہے۔'
وہ کہتے ہیں کہ وہ دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور اپنا کام جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوانات

No comments:

Post a Comment