Saturday, 29 September 2018

HOW GOOGLE CHANGED THE LIFE AND NOWLEDGE ACCESS


Source: https://www.bbc.com/urdu/science-45662159

گوگل: 20 سال بعد بھی 10 چیزیں جو آپ نہیں جانتے

گوگلتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionامریکی جریدے فوربز کے مطابق اوسطاً گوگل 40 ہزار سرچ فی سیکنڈ کرتا ہے یعنی ایک روز میں ساڑھے تین بلین
کیا آپ کو گوگل سے پہلی کی زندگی یاد ہے؟ آپ کیا کرتے تھے جب آپ کو فوری طور پر معلومات چاہیے ہوتی تھیں؟
کسی لفط کی ہجے، ریسٹورنٹ کا راستہ، خاص دکان یا کسی دور افتادہ پہاڑی جھیل کا نام آپ ممکنہ طور پر ان معلومات کے لیے گوگل ہی استعمال کریں گے۔
امریکی جریدے فوربز کے مطابق اوسطاً گوگل 40 ہزار سرچ فی سیکنڈ کرتا ہے یعنی ایک روز میں ساڑھے تین بلین۔
کرہ ارض کا سب سے مشہور سرچ انجن گوگل صرف سرچ انجن ہی نہیں رہا بلکہ یہ اشتہاروں کے لیے اہم پلیٹ فارم، کاروباری ماڈل اور ذاتی معلومات اکٹھی کرنے کا ذریعہ بن چکا ہے۔
ہاں جب بھی ہم گوگل پر کسی چیز کی تلاش کرتے ہیں تو گوگل کو ہماری ترجیحات اور عادات کے بارے میں مزید معلومات ملتی ہیں۔ لیکن گوگل ہمارے بارے میں کتنا چانتا ہے؟
مندرجہ ذیل گوگل کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں ہیں جو آپ کو حیران کر دیں گی۔
1. نام
گوگلتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionگوگل کا کیا مطلب ہے؟ اب سے کچھ عرصہ قبل تک تو اس کو کوئی مطلب نہیں تھا
گوگل کا کیا مطلب ہے؟ اب سے کچھ عرصہ قبل تک تو اس کو کوئی مطلب نہیں تھا۔
گوگل اصل میں ریاضی کی اصطلاح ’گوگول‘ کی غلط ہجے ہے۔ گوگول اصل میں 1 اور اس کے بعد 100 صفر کو کہتے ہیں۔
اس حوالے سے کئی غیر متسند کہانیاں ہیں کہ کیسے ابتدائی دنوں میں یا تو کسی انجینیئر نے یا طالب علم نے اصل ہجے کو غلط لکھا۔ اور یہ غلطی مرکزی دھارے کا حصہ بن گئی۔
2. ’بیک رب‘
مساجتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionگوگل کے مشترکہ بانی لیری پیج اور سرجی برِن نے گوگل کا نام 'بیک رب' رکھا تھا
گوگل کے مشترکہ بانی لیری پیج اور سرجی برِن نے گوگل کا نام ’بیک رب‘ رکھا تھا۔
اس نام کا مساج سے کوئی تعلق نہیں تھا بلکہ یہ اس نظام کو کہا جاتا ہے جس میں ماضی میں دیے گئے لنکس کے ذریعے صفحات کو ڈھونڈنا اور رینک کرنا ہے۔
3. صرف کاروبار ہی نہیں
گوگل
Image captionگوگل میں صرف بزنس ہی نہیں بلکہ وہاں کافی خوش مزاجی بھی ہے
گوگل میں صرف بزنس ہی نہیں بلکہ وہاں کافی خوش مزاجی بھی ہے۔ اگر یقین نہیں آتا تو انگریزی لفظ "askew" گوگل کریں اور خود جان لیں۔
4. بکریاں
بکریاںتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionگھاس کاٹنے کے لیے مشین نہی بلکہ بکریاں رکھی ہوئی ہیں
گوگل کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کے حق میں ہے اور اسی لیے اس نے گھاس کاٹنے کے لیے مشین نہیں بلکہ بکریاں رکھی ہوئی ہیں۔
کیلیفورنیا کے علاقے ماؤنٹین ویو میں واقع گوگل پلیکس ہیڈ کوارٹر کے بڑے بڑے باغات کی دیکھ بھال متواتر ہونی ضروری ہے۔ اسی لیے آپ کو ان باغات میں 200 بکریاں گھاس چرتے ہوئے دکھیں گی۔
5. بڑھتا ہوا کاروبار
گوگلتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionگوگل 2010 سے اوسطاً ہر ہفتے ایک کمپنی خرید رہا ہے
جی میل، گوگل میپس، گوگل ڈرائیو، گوگل کروم بنانے کے علاوہ ۔۔۔ گوگل 2010 سے اوسطاً ہر ہفتے ایک کمپنی خرید رہا ہے۔
آپ کو شاید یہ معلوم نہ ہو لیکن 70 دیگر کمپنیوں کے علاوہ اینڈروئڈ، یو ٹیوب، ویز اور ایڈ سنس جیسی کمپنیاں بھی گوگل ہی کی ہیں۔
6. ڈوڈل
گوگلتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionسب سے پہلا گوگل ڈوڈل 30 اگست 1998 میں استعمال کیا گیا
سب سے پہلا گوگل ڈوڈل 30 اگست 1998 میں استعمال کیا گیا اور یہ محض یہ پیغام دینے کے لیے تھا کہ ’دفتر میں نہیں ہوں گے‘۔
یہ خیال لیری اور سرجی کو اس وقت آیا جب وہ نیواڈا میں ’برننگ مین فیسٹیول‘ پر گئے اور جاتے ہوئے انھوں نے صارفین کو یہ بتانے کے لیے وہ دفتر میں نہیں ہوں گے اپنی ای میل میں ’برننگ مین‘ کا ڈوڈل بنایا۔
تب سے گوگل میں ڈوڈل ایک روایت بن گئی ہے کہ اہم دن یا شخصیات کے حوالے سے خاص طور پر تیار کردہ آرٹ ورک کا ڈوڈل بنایا جاتا ہے۔
گوگل
7. گوگل کے لیے نہیں
سنہ 1999 میں لیری اور سرجی گوگل کو دس لاکھ ڈالر میں فروخت کرنا چاہتے تھے ۔۔۔ لیکن خریدار کوئی نہیں تھا حتیؤ کہ ان دونوں نے قیمت بھی کم کی۔
گوگل کی اس وقت قدر 300 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔ کسی کو تو افسوس ہو رہا ہو گا کہ یہ موقع ہاتھ سے کیوں جانے دیا۔
8. اصول عمل
گوگلتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionگوگل کمپنی کا ایک اصول عمل یہ ہے کہ 'کسی کو نقصان نہ پہنچائیں'
گوگل کمپنی کا ایک اصول عمل یہ ہے کہ ’کسی کو نقصان نہ پہنچائیں‘۔
کیا کمپنی نے اس پر عمل کیا ہے؟ اس کا فیصلہ آپ پر چھوڑتے ہیں۔
9. خوراک کی اہمیت
گوگلتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionگوگل کے آغاز پر کمپنی کا پسندیدہ ترین کھانا 'سویڈش فش' تھی
امریکی جریدے فوربز کے مطابق گوگل کے بانی سرجی برِن نے کمپنی بنانے کے فوری بعد ہی یہ سوچ لیا تھا کہ اس کمپنی کا کوئی دفتر کھانے کی جگہ سے 60 میٹر سے زیادہ کے فاصلے پر نہیں ہو گا۔
کہا جاتا ہے کہ گوگل کے آغاز پر کمپنی کا پسندیدہ ترین کھانا ’سویڈش فش‘ تھی۔ لیکن آج کل گوگل کے ملازمین کو مختلف قسم کے کھانوں اور بہترین کوفی تک رسائی حاصل ہے۔
10. گوگل کا بہترین دوست
جانورتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionملازمین کو اپنے پالتو جانور دفتر لانے کی اجازت ہے
گوگل کمپنی میں پرانے ملازمین کو گوگلرز کہا جاتا ہے جبکہ نئے ملازمین کو نوگلرز کہا جاتا ہے۔ دونوں ہی قسم کے ملازمین کو اپنے پالتو جانور دفتر لانے کی اجازت ہے اگر یہ جانور تربیت یافتہ ہیں اور دفتر میں گندگی نہیں کریں۔
کیا آپ کو معلوم ہے ۔۔۔
لیگوتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionگوگل کو لیگو بہت پسند ہے اور اتنا زیادہ پسند ہے کہ گوگل کا پہلا کمپیوٹر سٹور کرنے کا کمرہ لیگو سے بنا تھا
اگرچہ گوگل کی سرچ کرنے کی صلاحیت میں 1999 کے مقابلے میں 100 گنا اضافہ ہوا ہے لیکن وہ اس کو 10 ہزار گنا تیزی سے اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔
گوگل کو لیگو بہت پسند ہے اور اتنا زیادہ پسند ہے کہ گوگل کا پہلا کمپیوٹر سٹور کرنے کا کمرہ لیگو سے بنا تھا۔

No comments:

Post a Comment