Sunday 2 September 2018

MALAYSIA: HINDU TEMPLE REFURBISHED


Source: https://www.bbc.com/urdu/world-45380648

کیا مندر پر حیرت انگیز رنگ و روغن غیر قانونی ہے؟

بندرتصویر کے کاپی رائٹAFP
ملائیشیا میں ہندوؤں کے ایک مندر کو نظر کو خیرہ کرنے والے رنگ و روغن سے سجایا گیا ہے اور اس کے 272 زینوں کو مختلف رنگوں میں ایک پیٹرن میں پینٹ کیا گیا ہے۔ یہ زینے باتو غار تک جاتے ہیں۔
دارالحکومت کولالمپور کے مضافات میں موجود یہ مقام جہاں ایک زیارت گاہ ہے وہیں یہ سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔
اس کی نئی سج دھج کو وسیع پیمانے پر انسٹا گرام اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ جگہ یہاں آنے والے سیاحوں میں بھی خاصی مقبول ہے۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مندر کی انتظامیہ کمیٹی کو حکومت کی جانب سے پریشانی لاحق ہو سکتی ہے کیونکہ انھوں نے حکومت سے اس کی تزئین و آرائش کی اجازت حاصل نہیں کی ہے۔ یہ جگہ قدیم آثار کے تحفظ کے قوانین کے تحت محفوظ ہے۔
اس سے قبل کہ اسے پرانے طرز پر واپس لایا جائے آپ اس کی جدید تزئین و آرائش سے محظوظ ہو سکتے ہیں۔
مندر کے زینے باتو غاروں تک جاتے ہیںتصویر کے کاپی رائٹAFP
Presentational white space
طلائی مجسمہتصویر کے کاپی رائٹAFP
زینوں کے ساتھ سیلفی لیتی ہوئی ایک خاتونتصویر کے کاپی رائٹAFP
باتو غار کو جانے والے زینے پر ایک شخص موبائل فون پر بات کر رہا ہےتصویر کے کاپی رائٹAFP
ایک خاتون زینوں پر تصویر کھنچواتے ہوئےتصویر کے کاپی رائٹAFP
سیاح رنگ برنگے زینوں پرتصویر کے کاپی رائٹAFP
سیاح رنگ برنگے زینوں پرتصویر کے کاپی رائٹEPA
دو خواتین سیلفی لیتی ہوئیںتصویر کے کاپی رائٹAFP
.

No comments:

Post a Comment