ACTION RESEARCH FORUM: FALL OF BRITISH RAJ OVER INDIA HARNESSED PARTITION OF UNITED INDIA INTO HINDUSTAN AND PAKISTAN AFTER CHAOTIC POLARIZED MILITANCY OF FAITH ORIENTED HINDU MUSLIM CLUSTERS.
THE MUSLIM WHO WERE LEFTOVER IN HINDUSTAN WERE ADVISED BY MR. JINNAH TO EMBRACE LOYALITY WITH HINDUSTAN AND ERASE LOYALITY WITH NEW HOME PAKISTAN WHICH WAS IN OFFING. I HAVE NO SOLUTION FOR YOU.
SOURCE:http://www.bbc.com/urdu/pakistan-40788552
****
THE MUSLIM WHO WERE LEFTOVER IN HINDUSTAN WERE ADVISED BY MR. JINNAH TO EMBRACE LOYALITY WITH HINDUSTAN AND ERASE LOYALITY WITH NEW HOME PAKISTAN WHICH WAS IN OFFING. I HAVE NO SOLUTION FOR YOU.
SOURCE:http://www.bbc.com/urdu/pakistan-40788552
انڈین مسلمان قانون کا پاس رکھیں: جناح
(یکم سے پندرہ اگست تک آپ ہر روز تین اخبارات ڈان، دی ہندوستان ٹائمز اور ایسٹرن ٹائمز میں 70 برس پہلے شائع ہونے والی خبروں کا خلاصہ یہاں پڑھ سکیں گے)
دی ایسٹرن ٹائمز
مصدقہ اطلاعات کے مطابق مسٹر جناح نے انڈیا کی آئین ساز اسمبلی کے مسلمان اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسمبلی کے کام میں تعاون کریں اور ہندوستان کے وفادار اور قانون کا پاس رکھنے والے شہری بن کر رہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ مسلمان ارکان کی بڑی تعداد نے مسٹر جناح سے انڈیا میں اپنے مقام یعنی حیثیت کے بارے میں سوالات کیے۔ اطلاعات کے مطابق مسٹر جناح نے ان سے کہا کہ انہیں پاکستان سے کسی مدد کی توقع نہیں کرنی چاہیے اور خود پر بھروسہ کرتے ہوئے نئے حالات کے مطابق ڈھلنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
اطلاعات کے مطابق ایک سوال کے جواب میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ہندوستان کی زبان ہندی بنتی ہے تو انہیں وہ سیکھنی چاہیے، ویسے ہی جیسے انھوں نے انگریزی سیکھی تھی۔
ڈان
آل انڈیا مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری لیاقت علی خان نے انڈیا اور پاکستان میں تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ ماضی کو اس کی تمام تر تلخ یادوں کے ساتھ دفن کر دیں۔ خبر کے مطابق انھوں نے اقلیتوں کے بارے میں کہا کہ 'اب ان کا فرض ہے کہ وہ تمام تر توانائیوں کے ساتھ اپنے اپنے ملک کی اکثریت کے ساتھ مل جائیں اور اپنی شناخت اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ایک کر دیں۔'
انھوں نے اپنا بیان اس امید پر ختم کیا کہ دونوں ممالک میں اکثریتیں ایسے اقدامات اور باتیں نہیں کریں گی جن سے اقلیتوں کے جذبات مجروح ہوں اور جس سے اس تاریخی موقع کی خوشی مانند پڑ جائے گی۔
دی ہندوستان ٹائمز
سرینگر میں سڑک کے کنارے کھڑے ہزاروں لوگوں نے 'مہاتما گاندھی' کا استقبال کیا۔ وہاں پر 'گاندھی جی کی جے' اور شیخ عبداللہ کی جے' کے نعرے لگائے جا رہے تھے۔ مسٹر گاندھی کا یہ کشمیر کا پہلا دورہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسٹر گاندھی کی کشمیر کے مہاراجہ سے بھی ملاقات ہو گی۔
خبر کے مطابق بیگم شیخ عبداللہ جنہوں نے 'گاندھی جی' کا استقبال کیا وہ بھی ان کے ساتھ تھیں۔ اس کے علاوہ کشمیر نیشنل کانفرنس کے تمام رہنما اور کارکن ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔
No comments:
Post a Comment