Tuesday, 22 August 2017

MUSLIMS: 3 MALE CALLS OF DIVORCE CHALLENGED IN IND S.C- JUDGEMENT ANNOUNCED REJECTED

ACTION RESEARCH FORUM: NOW, WHEHER THE LAW OF LAND WILL PREVAIL, OR LAW OF ARAB- ALIKE WILL?


Source: http://www.bbc.com/urdu/regional-41008578

تین طلاق کو عدالت میں چیلنج کرنے والی خواتین





آفرین رحمانتصویر کے کاپی رائٹAAFREEN RAHMAN

انڈیا کی سپریم کورٹ کا ایک بینچ آج تین طلاق کے کیس پر اپنا فیصلہ سنانے والا ہے۔ چند خواتین نے عدالت میں الگ الگ عرضیاں دائر کی ہیں اور کہا کہ تین طلاق کا مروجہ طریقہ ان کے قانونی حقوق کے خلاف ورزی ہے۔
2014 میں آفرین رحمان نے جے پور میں پانچ ستارہ ہوٹل میں شادی کی تھی۔ اس وقت اپنی ایم بی اے کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ جاب کررہی تھیں۔ لیکن اپنے وکیل شوہر کے ساتھ زندگی کی ایک نئی شروعات کے لیے انھوں نے یہ سب چھوڑ دیا۔
آفرین کا کہنا ہے کہ 'شادی ویسی نہیں نکلی جیسی کہ سوچی تھی۔ جہیز کے مطالبات کبھی نہیں ختم ہوئے اور جب منع کیا تو مارپیٹ شروع ہوگئی اور پھر میں مایوسی کا شکار ہوگئی۔'
انھوں نے الزام لگایا کہ شادی کے ایک سال بعد ان کے شوہر نے انھیں واپس میکے بھیج دیا اور پھر کچھ دنوں کے بعد شوہر نے میری بہن اور کچھ دوسرے رشتہ داروں کو ایک تحریری خط بھیجا۔ اس پر 'طلاق طلاق طلاق' لکھا تھا۔




سپریم کورٹتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES

آفرین کا کہنا ہے کہ 'میں صدمے میں چلی گئی' وہ بہت برا دن تھا اور میں نہیں سمجھ پائی کہ مجھے کیا کرنا چاہیے۔'
اس کے بعد آفرین کی ایک بہن نے ان کی مدد کی۔ انھیں ہمت دلائی اور طلاق کو غلط ٹھہرانے کے لیے سپریم کورٹ جانے کا ایک طریقہ تجویز کیا۔
انھوں نے آفرین کے شوہر کے خلاف گھریلو تشدد اور جہیز کے لیے پریشان کرنے کے خلاف ایک کیس درج کروایا۔
آفرین کا کہنا ہے کہ 'ہمارے پاس کوئی اولاد نہیں ہیں، لہذا مجھے ایک نئی زندگی شروع کرنے کا موقع ملے گا۔'




انڈین مسلم خاتونتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionانڈین مسلم خاتون

لیکن ان کے مطابق وہ اس کیس کو اس لیے لڑ رہی ہیں تاکہ 'دوسری عورتیں جو اپنے شوہروں پر منحصر ہوں انھیں اس طرح کی نا انصافی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔'
سٹام پیپر پر'طلاق طلاق طلاق
ایک دن عطیہ صابری کے بھائی کے دفتر میں ایک خط آيا جس سے انھیں معلوم ہوا کہ انھیں طلاق دی گئی ہے۔ دس روپے کے ٹکٹ کے سٹام پیپر پر لکھا تھا: 'طلاق طلاق طلاق۔'
عطیہ پوچھتی ہیں: 'شریعت میں تو لکھا ہے کہ دو لوگوں کے درمیان بات چیت سے اور اتفاق کرنے سے نکاح ہوتا ہے تو ایک شخص کے یکطرفہ طلاق دینے سے طلاق کیسے ہوجائے گی؟'




عطیہ صابریتصویر کے کاپی رائٹATIA SABRI
Image captionعطیہ کے مطابق ان کے شوہر نے اس کے بعد فون تک نہیں کیا یا اس پر بات تک نہیں کی لہذا وہ اس طلاق کو قبول نہیں کرتی ہیں

ان کے مطابق ان کے شوہر نے اس کے بعد فون تک نہیں کیا یا اس پر بات تک نہیں کی لہذا وہ اس طلاق کو قبول نہیں کرتی ہیں۔
عطیہ نے سپریم کورٹ سے یہ مطالبہ کیا ہے کہاس مروجہ تین طلاق کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی ان کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ ایک ایسا قانون بننا چاہیے جس میں مسلم خواتین کو بھی برابری کے حقوق ملیں۔
انھوں نے الزام لگایا گیا ہے کہ دو بیٹیوں کو جنم دینے کی وجہ سے انھیں یہ سزا دی جا رہی ہے۔ انھوں نے پولیس میں گھریلو تشدد کی بھی شکایت درج کروائی تھی۔ ان کے شوہر نے الزامات سے انکار کیا لیکن پولیس نے انھیں گرفتار کیا گیا تھا۔ اور، کیس اب بھی زیر سماعت ہے۔




سائرہ بانوںتصویر کے کاپی رائٹSAYERA BNO
Image captionسائرہ بانوں

15 سالہ تعلق بس ایک جھٹکے میں ختم

سائرہ بانو کے مطابق: 'ایک ہی وقت میں تین طلاقیں ایک خاتون کی زندگی بدل کر رکھ دیتی ہیں اور بچوں کے مستقبل کو برباد کردیتی ہیں۔'
سائرہ اپنے والدین کے گھر میں علاج کے لئے آئی تھیں تب ان کے شوہر نے سپیڈ پوسٹ سے ایک خط کے ذریعے انھیں طلاق نامہ بھیجا تھا اور 15 سالہ تعلق بس ایک جھٹکے میں ختم ہوگیا۔
ان کا کہنا ہے کہ جب سے ان کی طلاق ہوئی ہے وہ اپنے بچوں سے ملاقات نہیں کر پائی ہیں۔
وہ کہتی ہیں: 'میں اس کا شکار ہوئی ہوں لیکن میں نہیں چاہتی کہ آنے والی نسلوں کو بھی یہ برداشت کرنا پڑے اسی وجہ سے میں نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے اس غیر آئینی چلن کو ختم کیا جائے۔'




عشرت جہاںتصویر کے کاپی رائٹISHARAT JAHAN
Image captionعشرت جہاں کا اس وقت دل ٹوٹ گیا جب ان کے شوہر نے اسے دبئی سے طلاق دی اور ان کی 15 سالہ شادی ختم ہوگئی

بیٹیوں کی پیدائش طلاق کی وجہ

عشرت جہاں کا اس وقت دل ٹوٹ گیا جب ان کے شوہر نے اسے دبئی سے طلاق دی اور ان کی 15 سالہ شادی ختم ہوگئی۔
عشرت کا الزام ہے کہ ایک کے بعد ایک تین بیٹیوں کی پیدائش کی وجہ سے وہ مجھے ذلیل کرتا تھا اور پھر اس نے اپنے بھائی سے جسمانی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا۔
بالآخر عشرت کو بیٹے کی پیدائش ہوئی لیکن تب تک کافی دیر ہوچکی تھی۔
وہ کہتی ہیں: 'میرے شوہر نے دوسری شادی کا فیصلہ کر لیا تھا اور مجھے 2015 میں یکطرفہ تین طلاقیں دے دیں۔'
عشرت جہاں ان پڑھ ہیں۔ لیکن وہ اتنا سمجھتی ہیں کہ قرآن میں اس طرح سے تین طلاقوں کا ذکر نہیں ہے۔ ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم نے اس کیس کو سپریم کورٹ تک لے جانے میں ان کی مدد کی۔
عشرت ان تمام مشکلات کے باوجود اپنے شوہر کو واپس پانا چاہتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں: 'اگر میرا شوہر میرے ساتھ نہیں رہنا چاہتا تو مجھے یہ بات وہ میرے سامنے کہے ان کو میرا سامنا کرنا ہوگا تاکہ ہم دونوں اس کے بارے میں بات کرسکیں۔'
وہ چاہتی ہیں کہ جو بھی فیصلہ ہو وہ شوہر اور بیوی کے درمیان ہو اور چاہے جو بھی فیصلہ ہو لیکن کم از کم ان کے پاس اپنے بچوں سے ملنے اور انھیں رہنے کا حق ہو۔

متعلقہ عنوانات

Source: http://www.bbc.com/urdu/regional-41008579


انڈیا کی سپریم کورٹ نے مروجہ تین طلاق کو غیر آئینی قرار دے دیا



مسلم خواتینتصویر کے کاپی رائٹAFP

انڈیا کی سپریم کورٹ نے ایک اکثریتی فیصلے میں مسلمانوں میں ایک ساتھ تین طلاق کے عمل کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔
اس کے علاوہ عدالتِ عالیہ نے حکومت کو اس سلسلے میں نیا قانون بنانے کا حکم بھی دیا ہے۔
اس اہم معاملے کی سماعت چیف جسٹس جگدیش سنگھ کھیہر کی سربراہی میں پانچ ججوں پر مشتمل بینچ نے جن میں سے تین ججوں نے تین طلاقوں کو غیر آئینی قرار دیا جبکہ دو ججوں نے اس کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے حکومت سے کہا کہ وہ اس بارے میں قانون بنائے۔
خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق سپریم کورٹ نے چھ ماہ کے لیے بیک وقت تین طلاقوں پر پابندی عائد کی ہے اور حکومت سے اس بارے میں پارلیمان میں نئے قوانین وضع کرنے کو کہا ہے۔
سپریم کورٹ میں اس بارے میں کئی درخواستیں دائر کی گئی تھیں اور سوالات اٹھائے گئے تھے کہ کیا تین طلاقوں سے مسلمان خواتین کے حقوق کی پامالی ہوتی ہے یا نہیں۔ عدالت نے اس پر مئی میں سماعت مکمل کر لی تھی اور اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔


انڈین سپریم کورٹتصویر کے کاپی رائٹAFP
Image captionسماعت کے دوران ہی عدالت نے کہا تھا کہ کچھ تنظیمیں تین طلاق کے چلن کو جائز سمجھتی ہیں لیکن شادی کو توڑنے کا یہ طریقہ درست نہیں ہے

سماعت کے دوران ہی عدالت نے کہا تھا کہ کچھ تنظیمیں تین طلاق کے رواج کو جائز سمجھتی ہیں لیکن شادی کو ختم کرنے یہ طریقہ درست نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ میں چیف جسٹس جے ایس کھیہر، جسٹس کروئین جوزف، جسٹس یو یو للت، جسٹس عبدالنذیر اور جسٹس روہنگٹن ایف ناریمن شامل تھے۔
ان میں سے جسٹس کوریئن جوزف، جسٹس یو یوللت اور جسٹس روہنگٹن ایف ناریمن نے تین طلاقوں کو غیر آئینی قرار دیا جبکہ چیف جسٹس جے ایس کھیہر اور جسٹس عبدالنذیر تین طلاق کے حق میں تھے۔
چیف جسٹس جے ایس کھیہر کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے سیاسی مفادات کو الگ رکھ کر متحدہ طور پر پارلیمنٹ میں اس پر فیصلہ کرنا چاہیے۔


مسلم خواتینتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES

خواتین کے مسلم پرسنل لا بورڈ کی نمائندہ وکیل چندرا راجن نے عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں فوری طور پر قانون بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے اب اس میں کوتاہی برتی تو خواتین سڑکوں پر نکل آئیں گی۔۔
عدالت کا کہنا تھا کہ جب مذہب کے مطابق بھی تین طلاق کا چلن درست نہیں ہے تو پھر یہ جائز کیسے ہوسکتا ہے؟
سپریم کورٹ نے اس معاملے کی سماعت تین طلاق کی متاثرہ ایک خاتون سائرہ بانو اور بعض دیگر خواتین کی درخواستوں پر شروع کی تھی۔
موجودہ مرکزی حکومت نے بھی عدالت میں بیک وقت تین طلاقوں کی مخالفت کی تھی۔

متعلقہ عنوانات



No comments:

Post a Comment