Tuesday 10 October 2017

SCIENCE: WHAT GOOGLE EARTH CAN NOT SHOW


Source: http://www.bbc.com/urdu/science-41563840

زمین پر وہ مقامات جو گوگل میپ بھی نہیں دکھاتا

گوگل میپس، خفیہ مقاماتتصویر کے کاپی رائٹGOOGLE MAPS
Image captionکئی مقامات ایسے ہیں جو بہت عام سے معلوم ہوتے ہیں لیکن وہ گوگل سیٹلائٹ پر نہیں دیکھے جا سکے
گوگل میپس ایسا دلچسپ ٹول ہے جس کے ذریعے آپ ان جگہوں کو بھی دیکھ سکتے ہیں جہاں آپ کے جانے کے امکانات کم ہوں۔
یہ ممکنہ حکومتی سازشوں یا چھپے ہوئے احاطوں کو تلاش کرنے کے لیے بھی بہترین ہے جیسے ایریا 51۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ آپ اسے آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ظاہری طور پر نیچے تصویر جیسا ہے یا شاید ویسا ہے جیسا وہ چاہتے ہیں کہ آپ سوچیں؟
اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ سیارے کی سب سے زیادہ خفیہ مقامات میں سے ایک جگہ کو آپ دیکھ سکتے ہیں، آپ کو لگتا ہے کہ آپ زیادہ ترچیزیں دیکھ سکیں گے۔
گوگل میپس، خفیہ مقاماتتصویر کے کاپی رائٹGOOGLE MAPS
Image captionگوگل میپس نے دنیا بھر میں موجود فوجی اور ہوائی اڈوں کو پنہاں کر دیا تھا لیکن اب زیادہ تر آن لائن دیکھے جا سکتے ہیں
یہ خاصی عجیب سی بات ہے کہ ایسے کئی مقامات ہیں جو بہت عام سے معلوم ہوتے ہیں لیکن وہ گوگل سیٹلائٹ پر نہیں دیکھے جا سکتے۔ واقعی بہت مشکوک بات ہے۔
سپین کے شہر لاس ڈولوریس میں ہیلیپورتو ڈی کارٹیگنا ایسی پہلی جگہ ہے۔ برطانیہ کے جریدے بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق اس مقام کے بارے میں کچھ بھی عجیب نہیں ہے۔
گوگل میپس، خفیہ مقاماتتصویر کے کاپی رائٹGOOGLE MAPS
Image captionیہ سپین کے شہر لاس ڈولوریس میں ہیلیپیورٹو ڈا کاٹاخینہ نامی جگہ ہے۔
جب آپ گلیوں کا نظارہ کرنا چاہتے ہیں تو یہ خالی کھیت ہیں۔ لیکن ان خالی کھیتوں میں کیا ہو رہا ہے؟ خلائی مخلوق؟ یا چھپکلی نما لو گ؟
چلیں اس کی تہہ میں نہیں جاتے۔
اگلا مقام وہ ہے جس کے عوام کی نظروں سے پوشیدہ رہنے کی بہت اہم وجہ ہے۔
فرانس کی مارکول جوہری تنصیب۔ یہ 1956 میں صنعتی اور فوجی مقاصد کے لیے پلوٹونیئم کے تجربات کے لیے بنائی گئی تھی۔ 2011 میں یہاں دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک ہوا اور دیگر چار زخمی ہوئے۔
گوگل میپس، خفیہ مقاماتتصویر کے کاپی رائٹGOOGLE MAPS
Image captionیہ فرانس کی مارکول نامی جوہری تنصیبات ہیں
اس سے اگلا مقام واقعی بہت غیر معمولی ہے کیونکہ اسے دھندلا یا غیر واضح نہیں کیا گیا بلکہ بگاڑ دیا گیا۔
امریکہ اور میکسیکو کی سرحد کا تقریباً 15 میل کا علاقہ ایک غیر واضح تاثرات پر مشتمل پینٹنگ ہے۔
کوئی بھی اب تک اس کی حتمی وجہ بیان نہیں کر پایا کہ ایسا کیوں ہے۔ لیکن یہ منشیات کی سمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والا راستہ ہو سکتا ہے جس پر میکسیکو کے کارٹیلز سفر کرتے ہیں۔
گوگل میپس، خفیہ مقاماتتصویر کے کاپی رائٹGOOGLE MAPS
Image captionامریکہ اور میکسیکو کی سرحد کا تقریباً 15 میل کا علاقہ ایک غیر واضح تاثرات پر مشتمل پینٹنگ ہے
اور آخر میں سب سے زیادہ خاصیت کا حامل مقام ہے۔ یہ ایک عام سا ٹیرس ہاؤس ہے جو نیدرلینڈز میں واقع ہے۔
اس گھر میں کوئی بھی بات ناخوشگوار نہیں اور آپ اسے گوگل سٹریٹ ویو کے ذریعے واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں۔
پھر چھت پر کیا ہو رہا ہے؟ کیا وہاں الیومناٹی کا مرکزی دفتر ہے؟ یا پھر اعلیٰ درجے کی کوئی سیٹیلائٹ؟ کیا معلوم؟
گوگل میپس، خفیہ مقاماتتصویر کے کاپی رائٹGOOGLE MAPS
Image captionیہ ایک عام سا ٹیرس ہاؤس ہے جو نیدرلینڈز کے علاقے یو ٹریخٹ میں واقع ہے
اس سے قبل گوگل میپس نے دنیا بھر میں موجود فوجی اور ہوائی اڈوں کو پنہاں کر دیا تھا لیکن اب ان میں سے زیادہ تر آن لائن دیکھے جا سکتے ہیں۔ لہٰذا یہ اب ایک راز ہے کہ ان علاقوں کو کیوں چھپایا جا رہا ہے۔

No comments:

Post a Comment