Friday, 2 March 2018

BILL GATE SAYS: CRYPTO CURRENCY ARE DANGEROUS FOR MANY


Sorce: http://www.bbc.com/urdu/science-43259860

کرپٹو کرنسی خطرناک ہیں اور موت کا سبب بنتی ہیں: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس

بل گیٹستصویر کے کاپی رائٹAFP
ٹیکنالوجی اور سافٹ وئیر بنانے والی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا شمار بھی ان بڑھتے ہوئے ٹیکنالوجی کے منتظمین میں شامل ہو گیا ہے جو کرپٹو کرنسی کی مخالفت کرتے ہیں۔
انٹرنیٹ کی ویب سائٹ ریڈ اِٹ سے بات کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ 'کرپٹو کرنسی خطرناک ہے اور موت کا سبب بنتی ہے۔ '
بل گیٹس کے مطابق کرپٹو کرنسی کا ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ حکام ان کی نگرانی نہیں کر سکتے اور انھوں نے اپنے خدشے اظہار کیا کہ اس کرنسی کے استعمال سے معاشرے میں منفی اثرات سامنے آئیں گے۔
'حکومتوں کی صلاحیت جس کی مدد سے وہ کالے دھن کو سفید کرنے والی رقم، ٹیکس چوری اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی نگرانی کرتے ہیں معاشرے کے لیے اچھی بات ہے۔'
انھوں نے کرپٹو کرنسی کے بارے میں مزید کہا: 'کرپٹو کرنسی کی خاص بات ہے کہ انھیں نامعلوم طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور یہ اچھی بات نہیں ہے۔ لوگ اس کی مدد سے جان لیوا منشیات خریدتے ہیں جس سے لوگوں کی براہ راست موت واقع ہوتی ہے۔'
گیٹستصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
بل گیٹس نے اپنی گفتگو میں کرپٹو کرنسی کے علاوہ دیگر ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی تبصرہ کیا۔
ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی نئی اخترا ہائپر لووپ، جس کی مدد سے برق رفتار سفر ممکن ہو سکے گا، کے بارے میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ 'سفر کرنے کا یہ تصور کچھ واضح نہیں ہے اور اس میں حفاظت و سلامتی برقرار رکھنا آسان نہیں ہوگا۔'
دوسری جانب بل گیٹس نے خودکار نظام کے سلسلے کی تعریف کی اور کہا کہ صنعتی انقلاب کے بعد سے صنعتوں میں خود کار نظام استعمال ہو رہا ہے۔ 'ہمیں چاہیے کے لوگوں کو نئی آنے والی نوکریوں کے بارے میں سکھائیں۔'
لیکن اپنی گفتگو میں بل گیٹس نے خطرے کی گھنٹی بھی بجائی جب انھوں نے کہا کہ دنیا بھر کے معاشی نظام کی صحت اچھی نہیں ہے اور انھوں نے اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم مستقبل میں دوبارہ ایسے معاشی بحران کا سامنا کر سکتے ہیں جیسا 2008 میں آیا تھا۔'

No comments:

Post a Comment