Sunday 12 March 2017

PARIS: TO COMBAT RAT ATTACK 1.6$ MILLION PLAN



پیرس میں چوہوں کے خاتمے کے لیے 16 لاکھ ڈالر کا منصوبہ


http://www.bbc.com/urdu/world-39230984
  • AFP
    Image captionشہر کی صفائی پر 16 لاکھ ڈالر خرچ کیے جائیں گے
    شہر میں بڑھتے ہوئے چوہوں کے باعث شہری پریشان ہیں اور حکومت نے چوہں کی خلاف لڑائی کے لیے گذشتہ سال دسمبر سے بعض پارکوں اور باغات کو بھی عوام کے لیے بند کر رکھا ہے۔
    شہر کی مئئر نے ریستورانوں اور بڑی عمارات کے مالکان سے بھی کہا ہے کہ وہ داخلی اور خارجی راستوں پر ایش ٹریز نصب کریں۔
    شہر کی صفائی کے دوران عملہ ہر سال یہاں سے ایک سو پچاس ٹن کے قریب سگریٹ کے بچے ہوئے ٹکڑے جمع کرتے ہیں۔فرانس کے دارالحکومت پیرس کی میئر نے چوہوں کے خاتمے کے لیے نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
    پیرس میں چوہوں کی آبادی میں تیزی سے جاری اضافے کے بعد نئے منصوبے کے تحت شہر کی سڑکوں سے سگریٹ کے ٹکڑوں کو مکمل صاف کیا جائے گا۔
    شہر کی میئر این ہیڈلگوکا کہنا تھا شہر کی صفائی پر 16 لاکھ ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔
    چوہوں کو پکڑنے کے لیے نئے پھندے خریدے جائیں گے اور عوامی مقامات پر تمباکو نوشوں کے لیے نئی ایش ٹریز نصب کی جائیں گی۔
    شہر میں ایک اندازے کے مطابق فی آدمی کے مقابلے میں دو چوہے ہیں4 گھنٹے پہلے

No comments:

Post a Comment