Wednesday, 19 December 2018

DEFEAT OF DAULAT ISLAMIA US ARMY IS ON EXIT FROM SYRIA, WHOSE WIN ?


ACTION RESEARCH FORUM; NO DOUBT IT IS DEFEAT OF BLOODY MINDS WHICH WERE OF COURSE WELL SINGLE OUT BUT NOT EXCLUSIVELY. IN PERSON WHO EVER IT MAY BE, SYRIA FACED WELL ALL BRAVERY AND HARDSHIPS WITH TREMENDOUS SACRIFICES AND REGIONAL THOUGHT PROCESS, ALTHOUGH NOT SO STRATEGIC PLANNER OF 5TH GENERATION WARS, ALL THE MAN MATERIAL WAS TO KILL HUMANITY OF JAPAN. 

LONG LIVED SYRIA. ASIANS  HATE AGRESSORS

Source: https://www.bbc.com/urdu/world-46607468

ڈونلڈ ٹرمپ کا دولتِ اسلامیہ کی ’شکست‘ کے بعد شام سے امریکی افواج واپس بلانے کا اعلان


امریکی افواجتصویر کے کاپی رائٹAFP
Image captionشام میں تعینات دو ہزار امریکی فوجیوں نے بہت حد تک ملک کے شمال مشرقی حصے کو دولتِ اسلامیہ کے قبضے سے آزاد کروایا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد کہ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کو شکست دے دی گئی ہے امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شام سے امریکی افواج کی واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کی ’تاریخی کامیابیوں کے بعد وقت آ گیا ہے کہ انھیں گھر واپس لے آیا جائے۔‘
امریکی حکام کے مطابق فوج کی واپسی کا عمل 100 دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
صدر ٹرمپ کے شام سے امریکی فوج واپس بلانے کے فیصلے پر امریکی سینیٹرز کے علاوہ اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
امریکی صدر کی جماعت ریپبلکن پارٹی کے اہم سینیٹرز نے اس فیصلے پر کھل کر تنقید کی ہے اور اسے ایک بری اور بڑی غلطی اور ایران اور روس کی فتح قرار دیا ہے۔
برطانیہ نے بھی صدر ٹرمپ کے ان اندازوں پر سوال اٹھائے ہیں جن کے مطابق ان کے خیال میں دولتِ اسلامیہ کے شدت پسندوں کو شکست ہو چکی ہے۔
بدھ کو وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ شام میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کو شکست دینے کے بعد امریکی فوجیوں کی واپسی شروع کر دی گئی ہے۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ آیا شام میں تعینات تمام دو ہزار امریکی فوجی نکالے جا رہے ہیں اور امریکی محکمۂ دفاع کا کہنا ہے کہ ’مہم اگلے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔‘ تاہم پینٹاگون نے بھی اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں دیں۔
شام میں تعینات دو ہزار امریکی فوجیوں نے بہت حد تک ملک کے شمال مشرقی حصے کو دولتِ اسلامیہ کے قبضے سے آزاد کروایا ہے تاہم اب بھی وہاں شدت پسندوں کے ٹھکانے موجود ہیں۔

شامتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionان سات سالوں میں تقریباً پانچ لاکھ شامیوں نے اپنی جان کھوئی ہے اور تقریباً ایک کروڑ تیس لاکھ ایسی حالت میں ہیں کہ انھیں انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے

پہلے یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ امریکی محکمہ دفاع کے حکام فوجیوں کی کچھ تعداد کو شام میں رکھنے کے حق میں ہیں تاکہ دولتِ اسلامیہ کو دوبارہ یکجا ہونے کا موقع نہ ملے۔
محکمۂ دفاع اور وائٹ ہاؤس کے بیانات میں یہ کہا گیا ہے کہ ’امریکی فوجیوں کی واپسی ہو رہی ہے کیونکہ ہم مہم کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔‘
محکمۂ دفاع کا کہنا ہے کہ وہ ’آپریشنل سکیورٹی‘ کی وجہ سے اگلے مرحلے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کر سکتا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز کے مطابق امریکا شام میں کسی حد تک اپنی عسکری مصروفیات کو جاری رکھے گا۔

فوج کی واپسی کے فیصلے پر ردعمل

صدر ٹرمپ کے اس فیصلے کو امریکہ میں حزبِ مخالف اور خود ان کی اپنی جماعت کے سینیٹرز کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
رپبلکن سینیٹر لنڈسی گراہم جو کہ آرمڈ سروسز کمیٹی کی رکن بھی ہیں، کہتی ہیں کہ یہ اقدام 'اوباما جیسی غلطی ہے'۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایران اور روس کی بڑی فتح ہے۔
سینیٹ کی فارن سروسز کمیٹی کے سربراہ باب کروکر نے اسے برا فیصلہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریپبلکن سینیٹرز کو صدر ٹرمپ کے اس فیصلے سے افسوس ہوا اور دھچکا پہنچا ہے کہ وہ اپنے کرد اور عرب اتحادیوں کو صدر اسد اور ترکی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں گے۔
خیال رہے کہ ترکی نے رواں ہفتے ہی کہا تھا کہ وہ شمالی شام میں کرد ملیشیا کے خلاف آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ ملیشیا شام میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف لڑائی میں امریکہ کی اتحادی ہے۔
سابق صدارتی امیدوار سینیٹر مارکو روبیو نے اس فیصلے کو ایک ایسی بڑی غلطی قرار دیا جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دولتِ اسلامیہ کو شکست نہیں ہوئی ہے۔
عالمی سطح پر جہاں روس کی جانب سے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ہے وہیں امریکہ کے اتحادی ممالک نے اس پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔
روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زخرووا نے کہا ہے کہ امریکی فیصلے کے نتیجے میں شامل میں ’سیاسی سمجھوتے کے حقیقی امکانات روشن ہو گئے ہیں۔‘
برطانیہ کے وزیرِ دفاع ٹوبائس ایلوڈ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے دولتِ اسلامیہ کو شکست ہونے کے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے دعوے کے برعکس دولتِ اسلامیہ کا خطرہ بدستور موجود ہے۔
اسرائیل نے کہا ہے کہ اسے بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے پاس خطے پر اثرانداز ہونے کے دیگر ذرائع ہیں لیکن وہ اس بات کا جائزہ لیتا رہے گا کہ یہ کیسے ہوتا ہے اور اس کے اسرائیل پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

شام میں امریکی فوج کہاں ہے؟

شام میں امریکی افواج زیادہ تر ملک کے شمالی علاقوں میں تعینات ہیں جو کہ کرد علاقے ہیں۔
دولتِ اسلامیہ نے چار برس قبل شام کے بڑے علاقے میں اپنا اثرونفوذ قائم کر لیا تھا اور امریکی افواج کے شامی کردوں اور عرب جنگجوؤں کے ساتھ مل کر کام کرنے سے شمالی علاقے سے تقریباً دولتِ اسلامیہ کا صفایا ہو گیا ہے۔
تاہم اب بھی شدت پسند کچھ مقامات پر موجود ہیں۔ ایک حالیہ امریکی رپورٹ کے مطابق شام میں اس وقت دولتِ اسلامیہ کے تقریباً 14 ہزار شدت پسند ہیں جبکہ ہمسایہ ملک عراق میں یہ تعداد کہیں زیادہ ہے اور یہ خدشہ ہے کہ وہ اپنا نیٹ ورک دوبارہ بنانے کے لیے گوریلا جنگ کا سہارا لے سکتے ہیں۔

اسی بارے میں

1 comment:




  1. sublime text license key Click on Help > Enter License. In the License window, copy and paste one of the keys below (Check the version you have) ...
    ---------------------------------------
    Advanced SystemCare Ultimate 15 Key
    ---------------------------------------

    wps office crack WPS Office Premium Crack is a software that comes with intuitive tools for viewing, creating, editing, and organizing ...
    ---------------------------------------
    Advanced SystemCare Pro 15 Key

    ReplyDelete