ACTION RESEARCH FORUM: AS OLD AS CIVILIZATION, WISDOM, FAITH, KNOWLEDGE ENGINEERING OF HUMANS STARTED EVOLVING AND COMMUNICATION FOR FAR LONG HUNAN DEVELOPMENTS TO KNOW THEIR, WHAT THEY WERE.
Source: https://www.bbc.com/urdu/science-46582514
Source: https://www.bbc.com/urdu/science-46582514
مصر میں ساڑھے چار ہزار برس سے پوشیدہ مقبرہ دریافت
مصر میں اثار قدیمہ کے ماہرین نے ایک ایسے مقبرے کی دریافت کی ہے جو گذشتہ تقریباً ساڑھے چار ہزار سال سے پوشیدہ تھا۔
مصر میں اثار قدیمہ کی سپریم کونسل کے سیکریٹری جنرل مصطفی وزیری نے بتایا کہ یہ مقبرہ 'کئی دہائیوں میں ہونے والی دریافتوں میں سے اہم ترین ہے۔'
اہرام مصر کی مزید دریافتوں کے بارے میں جاننے کے لیے پڑھیے
قاہرہ کے نزدیک اہرام مصر کے ثقارہ کمپلیکس کے نزدیک دریافت ہونے والے اس مقبرے کی دیواروں پر قدیم مصری زبان میں رنگ برنگے نقش و نگار بنے ہوئے ہیں اور کئی فرعونوں کے مجسمے بھی موجود ہیں۔
ان نقش و نگار میں نظر آتا ہے کہ اس مقبرے میں دفن ہونے والے راہب، جس کا نام 'وہائٹ' بتایا گیا ہے' اپنی ماں، بیوی اور دیگر رشتے داروں کے ساتھ موجود ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ 16 دسمبر سے اس مقبرے میں کے اندر کام شروع کریں گے اور ان کو امید ہے کہ یہاں سے مزید کئی نئی چیزیں دریافت ہوں گی۔
اب تک ماہرین کو اس مقبرے سے جو کچھ ملا ہے اس کی تصاویر ملاحظہ کیجیے۔ ...
تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
No comments:
Post a Comment