Thursday 2 August 2018

CHINA, IRAN, SAUDIA, AND ISRAEL ENEMITY VS CHINA; MAINTAINED HAPPY RELATIONS CONTRARY TO TRUMP RACIALISM


Source: https://www.bbc.com/urdu/regional-45021563

چین کیسے ایران، سعودی عرب اور اسرائیل جیسے باہمی دشمنوں کے ساتھ اچھے تعلقات بنانے میں کامیاب ہوا؟

Chinese President Xi Jinping with the Saudi, Israeli and Iranian flagsتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionسعودی عرب اور ایران کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں لیکن یہ تینوں چین کے ساتھ ہیں
ایران، اسرائیل اور سعودی عرب عام طور پر بین الاقوامی تنازعات پر مخالف سمتوں پر ہوتے ہیں۔
کئی دہائیوں سے مشرق وسطیٰ کی ان سپر پاورز نے ایک دوسرے سے شکوک اور کڑواہٹ کا رویہ رکھا ہے اور ان کے درمیان تعلقات کبھی تو ’دشوار‘ اور کبھی ’بالکل ختم‘ ہی ہو جاتے ہیں۔
خطے کے دو بڑے شیعہ اور سنی مسلم ممالک ایران اور سعودی عرب، شام، یمن اور یہاں تک کے فلسطین میں بھی اپنے اتحادیوں کی ذریعے پراکسی وار لڑ رہے ہیں، اور دونوں ہی اسرائیل پر جس کے ساتھ ان میں سے کسی بھی ملک کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں تنقید کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے

جبکہ اسرائیل اور سعودی عرب دونوں ہی کو ایران کے جوہری پروگرام کواپنے لیے خطرہ قرار دیتے ہیں اور دونوں ہی ایران کے سب سے بڑے حریف امریکہ کے مضبوط اتحادی ہیں۔
Protesters burn an American flag in Tehranتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionاسرائیل اور سعودی حکومتیں ایرانی جوہری پروگرام کو خطرے کے طور پر دیکھتی ہیں
دوسری جانب چین ان تینوں ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے میں کامیاب رہا ہے، اور اس پر ان ممالک کے درمیان تناؤ سے کوئی اثر بھی نہیں پڑا ہے۔

ایسا کیسے ممکن ہوا؟

شروع شروع میں چین نے مشرق وسطی کی قوتوں تک پہنچنے کے لیے وسیع سٹراٹیجی اپنائی جو ان ممالک کے درمیان حالیہ سرکاری دوروں سے واضح ہیں۔
جون میں ایرانی صدر حسن روحانی نے چین کا دورہ کیا۔

ایران کے لیے اہم رابطہ

چین اور ایران کے درمیان تعلقات 1979 کے اسلامی انقلاب کی وجہ سے مضبوط ہوئے، جب ایران بین الاقوامی برادری میں تنہا ہو گیا تھا تو اس کے بعد سنہ 1980-88 میں ایران عراق جنگ کے دوران چین ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والا اہم ملک تھا۔
جب 2000 کی دہائی میں امریکہ اور یورپی یونین نے ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کی غرض سے اس پر پابندیوں میں اضافہ کیا تو اس وقت چین نے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات برقرار رکھے اور دیگر ممالک کی جانب سے انکار کے باوجود اسے ان اشیا تک رسائی میں مدد فراہم کی۔
Xi Jinping and Hassan Rouhani.تصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionدس جون کو شی جن پنگ اور حسن روحانی کے درمیان شنگھائی میں ملاقات ہوئی
سنہ 2010 میں بھی جب چین نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں کی تائید کی تب بھی دونوں ممالک کے درمیان کمرشل تعلقات ٹھیک رہے۔
ان تعلقات سے بیجنگ کو بھی فائدہ ہوا: ایرانی تیل درآمد کرنے کے ساتھ ساتھ چین نے اپنی مصنوعات اپنے شراکت دار کو بغیر کسی مقابلے کے برآمد کیں۔
امریکہ کی جانب سے اب جب کہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری پروگرام سے نکلنے کا اعلان کر دیا گیا ہے اس صورتحال میں ایران اور چین کے درمیان تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
Xi Jinpingتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionشی جن پنگ کے دور اقتدار میں چین کے مشرق وسطی میں مفادات بڑھے ہیں

اسرائیل میں سرمایہ کاری اور ہائی ٹیک معاہدے

اسرائیل کے امریکہ کے ساتھ قریبی سیاسی تعلقات کے باوجود اس نے چین کے ساتھ بھی انتہائی تیزی سے اقتصادی تعلقات قائم کیے ہیں۔
سینو اسرائیل گلوبل نیٹ ورک اینڈ اکیڈیمک لیڈرشپ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 25 بلین ڈالرز کا معاہدہ طے پایا۔
Xi Jinping and Benjamin Netanyahu.تصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionنیتن یاہو نے 2017 میں چین کا دورہ کیا
اس وقت نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیل میں ہونے والی ہائی ٹیک سرمایہ کاری کا ایک تہائی حصہ چین کا ہے۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صرف 2016 میں ہونے والی براہ راست سرمایہ کاری 16 بلین ڈالرز کی تھی۔
ایشیئن سپر پاور چین سے بڑی تعداد میں سیاح اسرائیل جا رہے ہیں۔ گذشتہ سال 2017 میں ایک لاکھ سے زائد چینی سیاح اسرائیل گئے جو کہ 2015 کے مقابلے میں دو گنا زیادہ تعداد ہے۔
واشنگٹن میں تھنک ٹینک کونسل آف فارن ریلیشنز کے اعلیٰ محقق ایلیئٹ ایڈمز کا کہنا ہے کہ چین اور اسرائیل عملیئت پسند رہے ہیں۔
ایڈمز نے اپنے تازہ تجزیے میں لکھا: ’دونوں ممالک شراکت داریوں کو اپنے خطوں سے باہر پھیلا رہے ہیں اور نئی مارکیٹوں تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ چین خاص طور پر اسرائیل کے ہائی ٹیک شعبے کی جانب کھچا ہے جبکہ اسرائیل چینی سرمایہ کاری کو قبول کر رہا ہے۔‘
انھوں نے مزید لکھا: ’اسرائیل چین کے ساتھ ان تعلقات کو دیگر ممالک کی جانب سے بائیکاٹ سے ہونے والے نقصان کو بھی پورا کرنے کے ایک راستے کے طور پر دیکھتا ہے۔‘
Xi Jinping and the Saudi Foreign Minister, Adel al-Jubeir.تصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionسعودی عرب اور چین یمن پر تو متفق ہیں لیکن شام پر نہیں

سعودی عرب میں صرف تیل ہی نہیں

مارچ 2017 میں سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا استقبال چینی صدر شی جن پنگ نے کیا۔ یہ ملاقات دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کرنے والے ملک کے سربراہ اور 2017 میں دنیا کے سب سے بڑے تیل درآمد کرنے والے ملک کے صدر کے درمیان تھی۔
ایجنڈے میں خام تیل تو سرفہرست تھا ہی لیکن چین اور سعودی عرب نے قابل تجدید توانائی اور سپیس کے شعبوں میں بھی تجارتی اور اقتصادی معاہدوں کا اعلان کیا۔
عالمی امور کے تجزیہ کار ڈیوڈ اوالالو کا کہنا ہے کہ ’سعودی عرب کو اس بات کا یقین ہے کہ تیل کی قیمتیں عنقریب دوبارہ 100 ڈالر تک نہیں پہنچیں گی، لہذا اپنے اقتصادی اثاثوں کو تبدیل کرنے کا یہی موقع تھا۔‘
’اسی طرح چین میں سعودی تیل کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے اور وہ مشرق وسطی میں اپنی موجودگی بڑھانے کے لیے سعودی عرب میں انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔‘
Saudi refineryتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionچین میں سعودی تیل کی مانگ بڑھ رہی ہے
تاہم چین اور سعودی عرب سیاسی طور پر ہمیشہ متفق نہیں ہوتے ہیں۔
بیجنگ نے یمنی حکومت کو حوثیوں کے خلاف جنگ میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ تاہم چین نے شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران ایک ایسا رویہ اختیار کیا ہے جو شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے حق میں ہے، جبکہ بشارالاسد سعودی عرب کے دشمن ہیں۔

کامیابی کی حدیں

لیکن چین ان تینوں ممالک کے سات تعلقات میں روکاوٹوں سے کیسے بچ گیا؟
امریکی فرم سٹراٹفر کی تجزیہ کار ایمیلی ہاتھرون نے بی بی سی کو بتایا: ’ایران، اسرائیل اور سعودی عرب ایک ساتھ چلنے کو تو تیار نہیں ہوتے لیکن تینوں ہی چین جیسی معاشی سپر پاور کے ساتھ تعلق برقرار رکھنے پر خوش ہیں۔‘
انھوں نے مزید کہا: ’چین ہمیشہ سے ہی مشرق وسطی کے ممالک کے ساتھ مذہبی یا سیاسی نظریات میں پڑے بغیر مستحکم تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ اس نے اس منقسم خطے میں کسی ایک فریق کی حمایت نہیں کی۔ شراکت دار چین کے ساتھ تجارت کرنے پر خوش ہیں اور سرمایہ کاری قبول کرتے ہیں کیونکہ بیجنگ امریکہ جیسے دیگر ممالک کی طرح نظریات لاگو نہیں کرتا۔‘
اس کے علاوہ چین امریکہ کی طرح دیگر ممالک کے لیے اپنی حمایت کو انسانی حقوق کی پالیسیوں کے ساتھ نہیں جوڑتا۔
Abd-Rabbu Mansour Hadi, and Xi Jinping.تصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionچین نے 2013 میں یمنی حکومت کو مدد کی پیشکش کی
ہاتھرون کے خیال میں بیجنگ کی سٹراٹیجی تاحال بہت کامیاب رہی ہے، لیکن وہ متنبہ کرتی ہیں کہ مشرق وسطی میں بڑھتی مداخلت ان تین ممالک میں براہ راست نہ سہی، ایک خاص وقت کے بعد مسائل پیدا کر سکتی ہے۔
انھوں نے آخر میں اپنی بات کو ختم کرتے کہا: ’واشنگٹن معاشی خطرات کے پیش نظر اسرائیل اور سعودی عرب میں چین کی سرگرمیوں پر نظر رکھے گا اور ایران پر اس کی پابندیوں پر بیجنگ کے موقف کو کھلے عام توہین کے طور پر دیکھے گا۔‘

No comments:

Post a Comment