Source: https://www.bbc.com/urdu/world-45267654
امیر و غریب کے درمیان فرق کی فضائی تصویریں
ڈرون فوٹوگرافر جانی ملر نے جنوبی افریقہ، میکسیکو اور انڈیا میں امیر و غریب کے درمیان موجود واضح لکیر کو واضح کرنے کے لیے فضائی تصاویر کا سہارا لیا۔
یہ تصاویر ملر کے ایک منصوبے ’نادیدہ مناظر‘ کا حصہ ہے، جو انھوں نے اپریل 2016 میں شروع کیا تھا۔ اس کے تحت وہ لوگوں کے درمیان موجود معاشی فرق واضح کر رہے ہیں۔
’جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر نے کہا: ’جونہی آپ کیپ ٹاؤن کے ہوائی اڈے سے باہر نکلتے ہیں تو آپ کو کچی بستیاں گھیر لیتی ہیں۔
’آپ دس منٹ تک گاڑی چلانے کے بعد کہیں مالدار لوگوں کے علاقے میں پہنچتے ہیں جہاں میں خود بھی رہتا ہوں۔‘
ملر مزید کہتے ہیں: ’یہ صرف جنوبی افریقہ کی بات نہیں، بلکہ دنیا کے ہر خطے میں یہی صورتِ حال ہے، اور میں اس سے مطمئن نہیں ہوں۔‘
وہ براک اوباما کا قول دہراتے ہیں کہ ’عدم مساوات ہماری نسل کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔‘
ملر کو یہ تصاویر کھینچنے کے لیے خاصی تحقیق کرنا پڑی۔ ’میں کئی مختلف طریقے استعمال کرتا ہوں۔ مردم شماری کے اعداد و شمار، نقشے، خبریں، لوگوں سے بات چیت۔
’جب میں علاقے کی نشان ہو جاتی ہے تو پھر میں گوگل ارتھ کا سہارا لے کر تصویر کی منصوبہ بندی کرتا ہوں۔‘
تصاویر: جانی ملر
No comments:
Post a Comment