Monday 13 August 2018

PAK: UNBEARABLE RESIDENTIAL CITIES INCLUDE KARACHI AND DHAKA, AMIDST WAR OF PRIMITIVENESS & POVERTY


Source: https://www.bbc.com/urdu/world-45179081

کراچی اور ڈھاکہ سب سے ناقابل رہائش شہروں میں شامل

ویاناتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionدو دہائیوں میں پہلی بار کوئی یورپی شہر سب سے زیادہ قابل رہائش شہروں کی درجہ بندی میں سرفہرست آیا ہے
دنیا میں سب سے زیادہ قابل رہائش شہروں کی فہرست میں جہاں یورپی شہر ویانا کا نام ہے وہیں سب سے زیادہ ناقابل رہائش شہروں میں بنگلہ دیش کا شہر ؟ھاکہ اور پاکستان کا شہر کراچی شامل ہے۔
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا نے دنیا کے سب سے زیادہ قابل رہائش شہروں کی فہرست میں آسٹریلیا کے شہر میلبرن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
پہلی بار یورپ کے کسی شہر نے اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے سالانہ عالمی سروے میں یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
اس سروے میں مختلف اور وسیع عوامل کے تحت دنیا کے 140 شہروں کا تجزیہ کیا گيا ہے۔ ان عوامل میں سیاسی اور سماجی استحکام، جرائم، تعلیم اور طبی سہولیات کی فراہمی جیسے عوامل شامل ہیں۔
اس سروے میں مانچسٹر شہر میں سب سے زیادہ ترقی دیکھی گئی ہے اور وہ 16 درجے کی چھلانگ لگا کر گذشتہ سال کے مقابلے اب 35 ویں پوزیشن پر ہے۔
خیال رہے کہ دو دہائی قبل یہ سروے شروع ہوا تھا جس کے بعد سے یہ ہر سال کیا جانے لگا۔ مانچسٹر کی درجہ بندی میں ترقی کا سہرا وہاں کی سکیورٹی میں بہتری کے سر ہے۔
یہ بھی پڑھیے
گذشتہ سال جب مانچسٹر ارینا میں حملے کی وجہ سے شہر کی درجہ بندی کم کر دی گئی تھی تو اس سروے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
تازہ سروے کے مطابق گذشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً نصف شہروں کی قابل رہائش ہونے کی درجہ بندی میں اضافہ ہوا ہے۔
میلبرنتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionآسٹریلیا کا شہر میلبرن لگاتار سات سال تک اس درجہ بندی میں سر فہرست رہا تھا
میلبرن جو رواں سروے میں دوسرے نمبر پر آیا ہے وہ سات سال تک مسلسل سرفہرست رہا تھا۔
اس کے علاوہ آسٹریلیا کے دوسرے دو شہر سڈنی اور ایڈیلیڈ بھی دس بہترین قابل رہائش شہروں میں شامل ہیں۔ کینیڈا کے تین شہر بھی بہترین دس شہروں میں شامل ہیں جبکہ جاپان کے دو شہر اوساکا اور ٹوکیو بھی دس بہترین قابل رہائش شہروں میں شامل ہیں۔
اس سروے کا دوسرا رخ سب سے ناقابل رہائش شہر ہیں جس میں شام کا دارالحکومت دمشق سرفہرست کہا جا سکتا ہے کیونکہ یہ قابل رہائش کی فہرست میں آخری نام ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسی طرح بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ دوسرے اور نائیجیریا کا شہر لاگوس تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا ساحلی شہر کراچی چوتھے نمبر پر آتا ہے۔
دی اکانومسٹ نے کہا کہ ان شہروں کے سب سے کم قابل رہائش ہونے کا سبب، جرائم، خانہ جنگی، دہشت گردی یا پھر جنگ ہے اور ان جیسے عوامل نے ان کی درجہ بندی کو کم کرنے میں 'بڑا کردار' ادا کیا ہے۔
دمشق کا نواحی علاقہتصویر کے کاپی رائٹEPA
Image captionجنگ اور جرائم جیسے عوامل کے سبب دمشق سب سے کم قابل رہائش شہر قرار دیا گیا ہے
2018 کے دس سب سے زیادہ قابل رہائش شہر
  1. ویانا، آسٹریا
  2. میلبرن، آسٹریلیا
  3. اوساکا، جاپان
  4. کالگیری، کنینڈا
  5. سڈنی، آسٹریلیا
  6. وینکوور، کینیڈا
  7. ٹوکیو، جاپان
  8. ٹورونٹو، کینیڈا
  9. کوپن ہیگن، ڈنمارک
  10. 1ایڈیلیڈ، آسٹریلیا
2018 کے دس سب سے کم قابل رہائش شہر
  1. دمشق، شام
  2. ڈھاکہ، بنگلہ دیش
  3. لاگوس، نائجیریا
  4. کراچی، پاکستان
  5. پورٹ موریسبی، پاپوا نیو گنی
  6. ہرارے، زمبابوے
  7. تریپولی، لیبیا
  8. دوالا، کیمرون
  9. الجیئرس، الجیریا
  10. ڈاکار، سینیگال

No comments:

Post a Comment