Friday 10 August 2018

HEALTH: HUMAN TASTICALES: ON USING TIGHT UNDERWEARING


Source: https://www.bbc.com/urdu/science-45125055

ڈھیلا انڈرویئر پہننے سے سپرم کی تعداد بڑھتی ہے

کھلا انڈرویر
Image captionماہرین کے مطابق ایک چھوٹی سی تبدیلی سے مردوں کے باپ بننے کے امکانات میں اضافہ ہو سکتا ہے
پتلون ڈھیلی کرنے کا ایک اور بہانہ مل گیا! ایک نئی تحقیق کے مطابق کھلا انڈرویئر پہننا مردوں میں سپرم یا نطفے کی پیداوار کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
امریکی کی ہارورڈ یونیورسٹی کے سکول آف پبلک ہیلتھ کی ایک تحقیق میں 656 مردوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس سے یہ بات سامنے آئی کہ کھلے انڈرویئر پہننے والے افراد میں سپرم کی تعداد ایسے لوگوں کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہوتی ہے جو تنگ کپڑے پہنتے ہیں۔
اس کی ایک وجہ تنگ انڈرویئر کی وجہ سے فوطوں کے درجۂ حرارت میں اضافہ بتائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ماہرین کے مطابق تنگ انڈرویئر کی بجائے ڈھیلا انڈرویئر پہننے کی چھوٹی سی تبدیلی سے مردوں کے باپ بننے کے امکانات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
اگر درجۂ حرارت 34 درجے سے بڑھ جائے تو سپرم کی پیداوار پر پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔ اسی لیے فوطے جسم سے علیحدہ لٹکتے رہتے ہیں۔ یاد رہے کہ انسانی جسم کا نارمل درجۂ حرارت 37 ڈگری سیلسیئس یا 98.6 درجے فارن ہائیٹ ہوتا ہے۔
چند اقسام کے انڈرویئر، جس میں جاکی شارٹس اور بریفس شامل ہیں، سکروٹم یعنی فوطوں کی تھیلی کو جسم کے قریب لے آتے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ زیادہ گرم ہو جاتے ہیں، اور ان میں سپرم کی پیداوار متاثر ہوتی ہے۔
البتہ باکسر شارٹس اور ان جیسے کھلے طرز کے انڈرویئر ایسا نہیں کرتے۔
باکسر شارٹستصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionجاکی شارٹس اور بریفس فوطوں کی تھیلی کو جسم کے قریب لے آتے ہیں، البتہ کھلے طرز کے انڈرویئر ایسا نہیں کرتے
ہارورڈ کی یہ تحقیق اپنی نوعیت کی سب سے وسیح تحقیق ہے۔ محققین کے مطابق جو مرد کھلے باکسرز پہنتے ہیں ان میں تنگ انڈرویئر پہننے والوں کے مقابلے میں سپرم کی پیداوار کی شرح 17 فیصد زیادہ اور نطفے کی تیرنے کی صلاحیت 33 فیصد زیادہ ہوتی ہے۔
البتہ تنگ یا کھلے کپڑے پہننے سے سپرم کی شکل میں کوئی فرق آتا ہے، نہ ہی اس میں موجود ڈی این اے پر کوئی فرق پڑتا ہے۔
سائنس دانوں نے اس تحقیق میں کئی چیزوں کا تعین کیا جو کہ سپرم کی تعداد پر اثرانداز ہو سکتی تھیں، مثلاً عمر، وزن، سگریٹ نوشی وغیرہ۔ لیکن ان کے مطابق انڈرویئر کے اندر موجود حرارت سپرم کاؤنٹ پر سب سے زیادہ اثرانداز ہوتی ہے۔
یہ تحقیق جریدے ’ہیومن ریپروڈکشن‘ میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’فولیکل سٹیمولیٹنگ ہارمون،‘ جس کے ذریعے دماغ فوطوں کو سپرم بنانے کی ہدایت دیتا ہے، تنگ کپڑے پہننے والوں میں 14 فیصد کم ہوتا ہے۔
برطانیہ کی شیفیلڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ایلن پیسی، جو اس ریسرچ میں شامل نہیں تھے، کہتے ہیں کہ تحقیق کے نتائج اس بات کو تقویت دیتے ہیں کہ تنگ انڈرویئر پہننے سے فوطے متاثر ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ ریسرچ سپرم کے معیار اور تعداد کے بارے میں ہے، مردوں کی تولیدی صلاحیت کے بارے میں نہیں۔

No comments:

Post a Comment