Wednesday, 1 March 2017

NEARLY 18% HEART ALERTS ARE FATAL, BUT IGNORED

NEARLY 18% HEART ALERTS ARE FATAL, BUT IGNORED


’عارضہ قلب کے اشارے نظرانداز کیے جاتے ہیں‘

ایک تحقیق کے مطابق برطانیہ میں عارضہ قلب کے سبب ہونے والی ہر چھ اموات میں سے ایک کیس میں اس کی پہلے سے انتباہی علامات پر توجہ نہیں دی گئی ہوتی۔
محققین نے اس سلسلے میں 2006 سے 2010 کے دوران جن افراد کو عارضہ قلب لاحق ہوا ان کے ہسپتال میں داخلے اور اس سے ہونے والی اموات کا جائزہ لیا ہے۔
امپیریئل کالج آف لندن کی ٹیم کو پتہ چلا ہے کہ 16فیصد افراد کی دورہ قلب کے سبب ہسپتال میں داخلے کے 28 دن بعد موت ہوئی ان میں سینے میں درد جیسی علامات پہلے ہی سے موجود تھیں لیکن اس کے باوجود ان کی پہلے نہ تو جانچ ہوئی اور نہ ہی تشخیص کی گئی۔
قلب سے متعلق برطانوی ادارے 'دی برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن' نے اس تحقیق کو تشویش ناک قرار دیا ہے۔
امپیریئل کالج میں شعبہ پبلک ہیلتھ کے جن افراد نے اس پر کام کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اس پر فوری طور پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
یہ تحقیق لینسیٹ نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں انگلینڈ میں چار برس کے دوران دل کے عارضے کے سبب ہونے والی ایک لاکھ 35 ہزار اموات کے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا ہے۔
اس ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ آيا اس شخص کو چار ہفتے قبل ہسپتال میں بھرتی کیا گيا تھا تو کیا ہسپتال میں بھرتی کرنے کی خاص وجہ عارضہ قلب تھی یا پھر داخل کرواتے وقت عارضہ قلب کو ثانوی حیثیت حاصل تھی یا پھر دورہ قلب جیسی کوئی وجہ ہی نہیں تھی۔
ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ اس میں سے 21 ہزار مریضوں کے ہسپتال کے ریکارڈز میں دورہ قلب کی علامات کا ذکر تک نہیں تھا۔
اس تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر پرویز اساریا کا کہنا ہے: 'ڈاکٹرعارضہ قلب کا علاج کرنے میں بہت اچھے ہوتے ہیں اگر مریض کواسی وجہ سے ہسپتال میں لایا گیا ہو۔ لیکن ہم ثانوی درجے کے دورہ قلب کے علاج میں بہت اچھے نہیں ہیں یا پھر اس سے متعلق معمولی علامتوں کے علاج میں بھی اچھے نہیں جو مستقبل میں عارضہ قلب سے موت کی کی جانب ایک اشارہ ہوسکتا ہے۔ '

امراض قلب یا دورہ قلب کی علامات

  • سینے میں درد، سینے میں دباؤ، چھاتی کے مرکزی حصے میں کھچاؤ۔
  • جسم کے بعض حصوں میں در اٹھنا۔ ایسا محسوس ہوسکتا ہے جیسے سینے سے اٹھنے والا درد بازو کی جانب پھیلتے ہوئے جبڑے، گردن، پیٹ اور پیٹھ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس میں عام طور پر بائیں بازو پر اثر ہوتا ہے لیکن یہ دائیں بازو کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔
  • سر میں خالی پن یا چکر محسوس ہوسکتا ہے۔ پسینہ آنا، گھٹن کا احساس، متلی کا احساس یا قے کا آنا۔ بہت زیادہ بےچینی کا احساس، کھانسی کا آنا، اور سینے میں گھر گھراہٹ کی آواز۔ یہ سب عارضہ قلب کی علامات ہیں۔
  • عارضہ قلب کے وقت عام طور پر سینے میں بہت زور کا درد اٹھتا ہے لیکن بعض افراد کو اس کا احساس کم ہوسکتا ہے۔ بعض واقعات میں تو سینے میں درد کا ذرا سا بھی احساس نہیں ہوتا اور یہ زیادہ تر خواتین، بزرگ افراد اور ذیابیطس کے مریضوں میں ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوانات

No comments:

Post a Comment