Tuesday, 27 November 2018

DIPLOMATS SUPER HYBRID WAR FARE AFTER EAST PAKISTAN "MUQTALS"

ACTION RESEARCH FORUM: BOTH OPENED TUG OF WAR ON WRITTEN HISTORY FOR COMMA FULLSTOP AFTER GENERATION. LIKE BRITISHERS HANGED THE GRAVES OF THE SCOTS CULPRITS OF TIME GAP. LONG LIVE ENEMITIES

Source: https://www.bbc.com/urdu/regional-41828046

پاکستانی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ویڈیو پر بنگلہ دیش کا معافی کا مطالبہ





شیخ مجیبتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image caption’ویڈیو میں کہا گیا تھا کہ شیخ مجیب الرحمان آزادی نہیں بلکہ خود مختاری چاہتے تھے‘

ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ویڈیو پر بنگلہ دیش کے دفتر خارجہ نے پاکستان سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستانی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ پر بنگلہ دیش کی آزادی کے حوالے سے ایک ویڈیو شائع کی گئی تھی جس پر دفتر خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج کیا اور معافی کا مطالبہ کیا۔
بنگلہ دیش کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر رفیع الزمان صدیقی کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔
بیان کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ویڈیو میں کہا گیا تھا کہ شیخ مجیب الرحمان آزادی نہیں بلکہ خود مختاری چاہتے تھے۔
احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ کہنا کہ شیخ مجیب الرحمان آزادی نہیں چاہتے تھے ایک جھوٹ ہے اور تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش ہے۔
پاکستانی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ سیکریٹری (یورپ، افریقہ اور امریکہ) قمرالاحسن نے دیا۔




پاکستانتصویر کے کاپی رائٹPAKHC
Image captionپاکستانی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ سیکریٹری (یورپ، افریقہ اور امریکہ) قمرالاحسن نے دیا

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے یہ جان بوجھ کر سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہے۔
’یہ سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے اور اس قسم کے پروپیگنڈے سے باہمی تعاون کو نقصان پہنچے گا۔‘
بنگلہ دیش کے اخبار دا ڈیلی سٹار کے مطابق سیکریٹری قمرالاحسن نے پاکستانی سفیر کو طلب کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستانی ہائی کمشنر نے ویڈیو شائع ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور ویب سائٹ سے ویڈیو ہٹا دی ہے۔‘

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں

No comments:

Post a Comment