Action Research: Khadim Ben Lal Khan deserves much more, Devil is Humanity Destructor Likewise
Source: https://www.bbc.com/urdu/pakistan-46325008
Source: https://www.bbc.com/urdu/pakistan-46325008
تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی ’حفاظتی تحویل میں، مختلف شہروں سے کارکن گرفتار‘
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لینے کی تصدیق کی ہے جبکہ ممکنہ احتجاج کے پیش نظر مختلف شہروں میں تحریک کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جمعے کی شب ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں خام حسین رضوی کو تحویل میں لیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس کارروائی کی ضرورت تحریک لبیک کے 25 نومبر کی احتجاجی کال واپس نہ لینے کی وجہ سے پیش آئی۔‘
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ’عوام کی جان و مال اور املاک کی حفاظت حکومت کا اولین فرض ہے۔‘
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ’تحریک لبیک مسلسل عوام کی جان و مال کے لیے خطرہ بن گئی ہےاور مذہب کی آڑ لے کر سیاست کر رہی ہے۔ موجودہ کاروائی کا آسیہ بی بی کے مقدمے سے کوئی تعلق نہیں، صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے عوام پر امن رہیں اور حکام سے مکمل تعاون کریں۔‘
تحریک لبیک کے کارکنوں کی گرفتاریاں اور جھڑپیں
بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لیے جانے کے بعد احتجاجی مظاہرے کے پیش نظر اسلام آباد کے حساس ریڈ زون کو کنٹینرز کی مدد سے بند کر دیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد کے داخلی راستے فیض آباد پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
تحریک لبیک کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی اطلاعات مختلف شہروں سے موصول ہو رہی ہیں۔
خادم حسین رضوی کی گرفتار کی اطلاعات کے بعد لاہور اور کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں سے احتجاج کی خبریں بھی موصول ہوئیں تھیں۔نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق گذشتہ شب کراچی میں نمائش چورنگی پر تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی جس میں ریسکیو ذرائع کے مطابق تین افراد زخمی ہوئے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق خادم حسین رضوی اور مبینہ طور پر تحریکِ لبیک کے دوسرے دھڑے کے سربراہ مولانا آصف جلالی کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں بھی یتیم خانہ چوک کے مقام پر مذہبی جماعت کے کارکنان کی جانب سے احتجاج شروع کر دیا گیا ہے کیا گیا جو آخری خبریں آنے تک جاری تھا۔
سوشل میڈیا ہی پر تحریکِ لبیک پاکستان کے رہنما پیر افضل قادری کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے ’کارکنوں کو ملک بھر میں فوراً باہر نکلنے اور احتجاج کرنے‘ کہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں!
اس سے قبل پاکستان کے مقامی ذرائع ابلاغ میں خادم رضوی کو پنجاب کے دارالحکومت میں واقع جماعت کے مرکز سے جمعے کی شب حراست میں لیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
خادم حسین رضوی کے صاحبزادے حافظ سعد نے نجی ٹی وی سیون نیوز سے بات کرتے ہوئے گرفتاری کی تصدیق کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے خود گرفتاری پیش کی ہے۔
سوشل میڈیا پر کئی غیر مصدقہ ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔ ان میں ایک ویڈیو علامہ خادم رضوی کی ہے جس میں وہ ’لوگوں پر سڑکوں پر نکلنے کا پیغام دے رہے ہیں۔‘
ایسی ہی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی اہلکار ویل چیئر پر ایک شخص کو ایک گھر کے دروازے سے باہر لے کر جا رہے ہیں۔
خادم رضوی کو حفاظتی تحویل میں ایک ایسے وقت لیا گیا ہے جب انھوں نے اتوار کو راولپنڈی میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا ہوا ہے۔
اس جلسے کا تعلق توہین رسالت کے مقدمے میں مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی بریت سے ہے جس کی تحریک لبیک مخالفت کرتی آئی ہے۔
خادم رضوی کے بیٹے حافظ سعد نے اس سلسلے میں پاکستانی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ان کی جماعت کی جانب طے کردہ پروگرام ضرور ہو گا۔
انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ملک بھر سے تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے گذشتہ ماہ مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو توہین مذہب کے الزام سے بری کرنے کے فیصلے کے خلاف تحریک لبیک کے ملک بھر میں تین روز تک احتجاجی دھرنا دیا تھا۔
اس دھرنے کا اختتا، تحریک لبیک اور وفاقی و پنجاب حکومت سے ایک معاہدے کے بعد ہوا تھا۔ اس معاہدے کے تحت حکومت نے آسیہ بی بی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لیے قانونی کارروائی کی ہامی بھری تھی۔
No comments:
Post a Comment