Friday, 23 November 2018

INDIAN OCCUOIED KASHMIR: POLITICAL DRAMA"نڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے سیاسی ڈرامے کے پیچھے کیا ہے"


Source: https://www.bbc.com/urdu/regional-46304941

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے سیاسی ڈرامے کے پیچھے کیا ہے؟

محبوبہ مفتی، راہل گاندھی، عمر عبداللہتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionبدھ کو نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی نے یہ اشارہ دیا کہ وہ مل کر حکومت بنانے کے لیے تیار ہیں
کشمیر کے بارے میں یہ بات سچ ہے کہ یہاں موسم، حالات اور سیاست کے بارے میں پیشگوئی کرنا مشکل ہے۔
بدھ کو انڈیا کے زیر انتظام جموں کشمیر میں جو سیاسی ڈرامہ ہوا وہ اس کی مثال ہے۔ بی جے پی اور پی ڈی پی کی مخلوط حکومت ختم ہونے کے بعد پانچ ماہ پہلے اس نہایت ہی حساس ریاست میں گورنر راج نافذ کر دیا گیا تھا۔
ریاستی اسمبلی کو اس امید میں تحلیل نہیں کیا گیا تھا کہ شاید اسی سے نئی حکومت بن سکے۔ بدھ کو پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے یہ اشارہ دیا کہ وہ مل کر حکومت بنانے کے لیے تیار ہیں۔ فارمولا یہ تھا کہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس حکومت بنانے کے لیے محبوبہ مفتی کی حمایت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے
جب محبوبہ مفتی کا خط جموں میں (سردیوں میں جموں کشمیر کا دارالحکومت ہوتا ہے) مقیم گورنر ہاؤس پہنچا تو سیاسی سرگرمیاں اچانک تیز ہو گئیں۔ ایک گھنٹے کے بعد ہی ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک نے انیے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اسمبلی کو تحلیل کر دیا۔ اس اسمبلی کی مدت پوری ہونے میں ابھی دو سال باقی تھے۔
اب گورنر کے اس فیصلے کے بارے میں سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ میڈیا میں اس پر بات ہو رہی ہے کہ گورنر کے اس قدم سے جموں و کشمیر میں جمہوریت کمزور ہوئی ہے۔ سوال اور بحث اپنی جگہ برقرار ہیں لیکن یہاں یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ اسمبلی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ اتنی جلدی میں کیوں کیا گیا، اور تب کیوں نہیں کیا گیا جب کانگریس، پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس پچھلے چار ماہ سے اس کا مطالبہ کر رہے تھے۔
گورنر ستیہ پال ملکتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionکیا گورنر کے اس قدم سے جموں کشمیر میں جمہوریت کمزور ہوئی ہے؟
آر ایس ایس کے لیے کشمیر شروع سے ہی اہم مسئلہ رہا ہے۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت اور اس سے جڑے مسئلوں میں باتیں تو بہت ہوتی ہیں لیکن جب بات کچھ کرنے کی آتی ہے تو کچھ نہیں ہوتا۔
جموں کے علاقے میں نریندر مودی بہت تیزی سے ابھرے اور سنگھ سے انہیں بھرپور حمایت حاصل ہوئی۔ 2014 کے ریاستی انتخابات میں بی جے پی ریاست میں دوسری بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی۔

وادی میں بی جے پی

الیکشن میں کسی بھی جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہوئی تھی۔ پی ڈی پی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے ضرور آئی لیکن جموں علاقے میں بی جے پی کی بھاری اکثریت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تھا۔ ایسے میں مفتی محمد سعید نے بی جے پی مخلوط حکومت بنانے کا فیصلہ کیا۔ بی جے پی نے کہا کہ وہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے اصولوں پر چلتے ہوئے، ریاست کی خصوصی آئینی حیثیت کو برقرار رکھنے، سبھی فریقوں سے مذاکرات کرنے، اور کئی بجلی کے منصوبوں کو ریاست میں واپس لانے کے لیے تیار ہے۔
اس سے ہوا یہ کہ کشمیر کے نام پر بی جے پی کے تاریخی موقف اور تحریک کے لیے کچھ نہیں بچا۔ جس کے کچھ عرصے بعد دائیں بازو کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے آئین کے آرٹیکل 35اے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔
جموں کشمیر گورنر کا حکمتصویر کے کاپی رائٹJK GOVERNOR SECRETARIAT
Image captionحکومت بنانے کے دعوے کے ایک گھنٹے کے بعد ہی ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک نے انیے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اسمبلی کو تحلیل کر دیا

بی جے پی کا فائدہ

بی جے پی کے لیے فائدہ یہ تھا کہ اسے وادی میں پیر جمانے کا موقع مل گیا۔ جلد ہی اس نے کئی چہروں کو اپنی پارٹی کے ساتھ جوڑنا شروع کر دیا۔
پیپلز کانفرنس کے سربراہ اور عسکریت پسند رہنما عبدالغنی لون کے بیٹے سجاد لون کے 87 ارکان کی اسمبلی میں 2 رکن تھے۔ بی جے ہی کی حمایت سے ان کے وزیر اعلی بننے کی بھی بات ہوئی۔
اب سجاد لون نے بھی اپنے حامیوں کے ساتھ مل کر اپنی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا ہے۔
کافی عرصے سے بی جے پی کشمیر کی سیاست کو بانٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔ واجپئی کے دور سے ہی یہ عمل شروع ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 1996 کے متنازع انتخابات کے بعد، جس میں فاروق عبداللہ کی نیشنل کانفرنس کامیاب ہوئی تھی، کوئی بھی کشمیری سیاسی جماعت اپنے بل بوتے پر حکومت نہیں بنا پائی ہے۔ 2002 میں پی ڈی پی کے کانگریس کی حمایت سے، اور پھر 2008 میں نیشنل کانفرنس نے کانگریس کی حمایت سے حکومت بنائی جبکہ 2014 میں مفتی سید نے بی جے پی کی حمایت سے حکومت بنائی۔
اب ایک بار پھر ووٹوں کو بانٹنے کے لیے سجاد لون کی سربراہی والی پارٹی کو وادی میں ایک اور دعویدار کی طرح تیار کیا جا رہا ہے۔ مقصد بے حد صاف ہے کہ اقلیتی ووٹوں کو متحد کیا جا سکے اور اکثریت کا بٹوارا ہو، تا کہ وہ دن آئے جب وزیر اعلیٰ کے عہدہ پر جموں کے علاقے کا ایک غیر کشمیری بیٹھ سکے اور کشمیری سیاست کی ایک ان کہی روایت کو توڑا جا سکے۔
نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی اس گیم پلان سے بخوبی واقف ہیں۔ لیکن دونوں جماعتوں کی کانگریس کے ساتھ ’دوستی‘ میں دو اہم عنصر ہیں۔
جموں کشمیر گورنر، اور امِت شاہتصویر کے کاپی رائٹFACEBOOK/SATYAPAL.MALIK.35/BBC
Image caption2014 کے انتخابات کے بعد بی جے پی کو وادی میں پیر جمانے کا موقع مل گیا
پہلا یہ کہ مخلوط حکومت گرنے کے بعد کئی ارکان نے خود کو پی ڈی پی سے دور کر دیا اور سجاد لون کی حمایت میں سامنے آئے، اور قانونی مسائل کے باوجود آہستہ آہستہ حکومت بنانے کی کوشش میں لگ گئے۔
دوسرا یہ کہ بی جے پی نے مقامی بلدیہ کے انتخابات میں بھی، جن میں ویسے تو عوامی شمولیت نہ ہونے کے برابر تھی، اپنی طاقت دکھائی اور اپنی مرضی کے میئر کو منتخب کرانے میں کامیاب رہی۔ جس پر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی دونوں نے بی جے پی پر پیسے اور طاقت کے استعمال کا الزام لگایا تھا۔

سجاد لون فیکٹر

محبومہ مفتی کے حکومت بنانے کے دعوے سے ٹھیک ایک دن پہلے پی ڈی پی کے سینئیر رہنما مظفر بیگ کھل کر سجاد لون کی حمایت میں سامنے آئے۔ اس سے دونوں پارٹیوں کو خطرے کا احساس ہوا۔ انھیں لگا کہ بی جے پی وادی میں سیاست کو بدلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کشمیر میں اقتدار کو سیاست کے ہتھیار کے طور پر عرصہ دراز سے استعمال کیا جا رہا ہے۔
عمر عبداللہتصویر کے کاپی رائٹEPA
Image captionکشمیر میں اقتدار کو سیاست کے ہتھیار کے طور پر عرصہ دراز سے استعمال کیا جا رہا ہے
پانچ ماہ تک تقریباً تمام جماعتیں اسمبلی کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کرتی رہیں جس کی بی جے پی پرزور مخالفت کرتی رہی۔ اس کی وجہ شاید یہ تھی کہ بی جے پی اپنی پسند سے وزیر اعلی بنا سکے اور وہ بھی جموں علاقے سے۔ اس سے پارٹی کو 2019 کے عام انتخابات میں بھی مدد ملتی۔
بی جے پی کے ان ارادوں کو ناکام کرنے کے لیے پی ڈی پی اور این سی اور کانگریس نے اتحاد کا اعلان کیا اور حکومت بنانے کا دعوی کیا۔ گھبرا کر بی جے پی نے سجاد لون سے بھی ایسا ہی ایک دعویٰ پیش کرنے کو کہا۔ اس سے گورنر کو اسمبلی تحلیل کرنے کا موقع مل گیا۔
اس اعلان کے بعد عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی ایک دوسرے کو مبارک باد دے رہے تھے۔ انھوں نے اپنی پارٹیوں کو ٹوٹنے سے بچا لیا تھا اور اسمبلی ارکان کی ممکنہ خرید و فروخت کو بھی۔

No comments:

Post a Comment