Tuesday 18 April 2017

CANADA: BIG SNOW CHUNK GLACIER PASSING THROUGH NEW FOUNDLAND BANKS


Source: http://www.bbc.com/urdu/science-39636347



کینیڈا میں دیوقامت برفانی تودہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز

تصویر کے کاپی رائٹREUTERS
کینیڈا کا ایک چھوٹا قصبہ اچانک کی سیاحوں ہی توجہ  کا مرکز بن گیا ہے اور اس کی وجہ ساحل پر آنے والا ایک مہمان ہے جو کہ اس سیزن میں گلیشیئر سے ٹوٹ کر الگ ہونے والا برف کا پہلا بڑا ٹکڑا یا برفانی تودہ ہے۔
کینیڈا کے ٹی وی چینل سی بی سی نیوز کے مطابق یہ تودہ اختتام ہفتہ پر فیری لینڈ قصبے کے قریب جنوبی ساحلی پٹی پر پہنچا اور برف کے اس بڑے پہاڑ کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں فوٹو گرافر اور سیاحوں کے پہنچنے کی وجہ سے ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پڑا۔
Resident views the first iceberg of the season as it passes the South Shore of Newfoundlandتصویر کے کاپی رائٹREUTERS
نیو فاؤنڈ لینڈ اور لیبراڈر کے ساحلی علاقے کو مقامی طور پر برفانی تودوں کی گزرگاہ کہا جاتا ہے اور اس کی وجہ قطب شمالی سے موسم بہار میں برف کے بڑے بڑے ٹکڑوں کا ٹوٹ کا آنا ہے۔
مقامی میئر ایڈرین کیونگا نے کینڈین پریس کو بتایا کہ برفانی تودے موسم بہار کے اختتام یا موسم گرما کے شروع تک رہنے کے بعد ختم ہو جاتے ہیں لیکن اس تودے کے بارے میں لگتا ہے کہ یہ یہاں موجود رہے گا۔
The first iceberg of the season passes the South Shore, also known as "Iceberg Alley", near Ferryland Newfoundland, Canada April 16, 2017.تصویر کے کاپی رائٹREUTERS
انھوں نے کہا ہے کہ یہ تودہ بہت ہی بڑا ہے اور فوٹوگرافی کا ایک اچھا موقع فراہم کر رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس بار قطب شمالی سے سینکڑوں کی تعداد میں برف کے ٹکڑے اس جگہ سے گزریں گے اور اس وجہ سے ہو سکتا ہے کہ سیاحوں کے حوالے سے ایک مصروف سیزن ہو۔
The first iceberg of the season passes the South Shore, also known as "Iceberg Alley", near Ferryland Newfoundland, Canada April 16, 2017.تصویر کے کاپی رائٹREUTERS
Photos from Reuters

No comments:

Post a Comment