Thursday, 13 April 2017

PAKISTAN: MARDAN MODERATE STUDENT MASHAL KHAN KILLED PUBLICALLY BY PLANNED MOB +2ND ARTICLE

ACTION RESEARCH OPINION; Faith fundamentalist criminality in action in High Lands Master of Life, as well Modi Hinduate on same pitch.
 God may save life.   
More on: Mashal Khan killed student : http://www.bbc.com/urdu/pakistan-39596466 

**** 
Source: http://www.bbc.com/urdu/pakistan-39590534


مردان: توہینِ مذہب کے الزام میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں طالب علم ہلاک 








عبدالولی خان یونیورسٹیتصویر کے کاپی رائٹAWKUM.EDU.PK

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشتعل طلبا نے توہین رسالت کے الزام پر یونیورسٹی کے ایک طالب علم کو تشدد کرکے ہلاک کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جہاں پر بقول پولیس کے مشتعل مظاہرین مقتول کی لاش کو جلانے کی کوشش کر رہے تھے۔
نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لی۔
بیان میں ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے بعد سرچ اپریشن کے دوران 59 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
طالب علم کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ شیخ ملتون میں درج کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے مردان پولیس کے ایک اہلکار نے نامہ نگار عزیز اللہ خان کو بتایا تھا کہ اطلاعات کے مطابق یہ جھگڑا مبینہ گستاخانہ گفتگو کی بنیاد پر شروع ہوا جس پر کچھ طالب علم مشتعل ہوگئے۔ جس کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ طالب علم فائرنگ سے ہلاک ہوا یا پھر جھگڑے کے دوران تشدد سے اس کی موت ہوئی۔
اس واقعے کے بعد عبدالولی خان یونیورسٹی اور مردان شہر میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔
ایک عینی شاہد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے طالب علم کا نام مشعل تھا، اور وہ کچھ عرصہ ملک سے باہر بھی گزار چکا تھا۔







پولیستصویر کے کاپی رائٹAFP
Image captionواقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا (فائل فوٹو)

انھوں نے بتایا کہ مشتعل ہجوم نے پہلے تو مشعل کے دوستوں کو مارنا شروع کیا تاہم وہاں موجود چند لوگوں نے جب انھیں بتایا کہ ان میں سے کوئی بھی مشعل نہیں تو ان افراد نے ان دو طالب علموں کو شدید زخمی کرنے کے بعد چھوڑ دیا۔
اطلاعات کے مطابق بعد میں چند طالب علموں نے مشعل کو ڈھونڈ کر پہلے تو مبینہ طور پر گولیاں ماریں اور پھر مبینہ طور پر ان کی لاش کو گھسیٹے ہوئے لے کر آئے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ہلاک ہونے والے طالب علم کا تعلق صوابی سے بتایا گیا ہے اور وہ یونیورسٹی میں شعبۂ صحافت میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔
طالب علم کے ایک استاد نے بی بی سی کو بتایا کہ انھیں یقین نہیں آ رہا کیونکہ مذکورہ طالب علم سے انھوں نے ایسی کوئی بات کبھی نہیں سنی تھی۔

No comments:

Post a Comment