Wednesday 21 February 2018

IND: KHALISTAN IS IN FOCUS- WHY? BURRIED ISSUE OF BRITISH RAJ WHICH SOLD THE NATION

ACTION RESEARCH FORUM: WHY KHALISTAN IS IN BURNING TOPICS OF OPEN AGENDA OF THE SUB-CONTINENT, LEFT OPEN BY BRITISH RAJ; LIKE KASHMIR, HYDERABAD DACCAN, JUNAGARH, HIMALIAN RIVERS WATER, INHERITED WEALTH OF BRITISH RAJ, WHICH CONGRESS CAPTURED BY FORCE, IGNORING THE UNO  RESOLUTIONS, AND SIKH PROVINCE 'KHALISTAN' WHERE INDIRA BUTURED SIKH COMMUNITY AND BRUTALLY CAPTURING GOLDEN TEMPLE, THEIR MOST HOLY PLACE. 

THE PARTITION DOCUMENTS ACCEPTED SIKH PROVINCE, ON PROMISES OF CONGRESS, THEY MIGRATED PUNJAB (PAKISTAN), BUT THEY WERE CHEATED AS USUAL HABIT OF RACIALISM.

SIKH HINDU ROITING BLOODSHEDDING RESULTED IN TO BRUTAL KILLING OF SIKH MINORITY IN DELHI ON MURDER OF INDRA PM. 

THUS SIKH GOT NOTHING, DUE TO THEIR INDECIVENESS, THEY RAB OUT OF INDIA, SIKH IS HARD BUILT COMMUNITY AND ARMY BUILTUP GIVING THEIR BLOOD TO PROTECT AGGRESSIONS TO INDIA. 

HURRIED PARTITION OF INDIA BY BRITISH RAJ, DUE TO THEIR INCAPABILITIES, LEFT OPEN AGENDA, YET TO RESOLVE.

KHALISTAN IS ONE OF THOSE, WHAT IS HIGHLIGHTED IN THE TRUDO (CANADIAN PM), BECAUSE LARGE SIKH POPULATION IS A FORCE TO CANADIAN ECONOMY AND WORKFORCE.   

LONG LIVE SIKH   

*****

Source: http://www.bbc.com/urdu/regional-43142618

خالصتان کا مسئلہ اب کیوں اٹھ رہا ہے؟


مسٹر ٹروڈوتصویر کے کاپی رائٹMUSEUM OF PARTITION, AMRITSAR
Image captionتجزیہ نگاروں کے مطابق جب سے مسٹر ٹروڈو کینیڈا کے وزیر اعظم بنے ہیں انھوں نے سکھ انتہا پسندوں سے اپنی مبینہ قربت پر انڈین حکومت کی تشویش کو نظرانداز کیا ہے

کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو انڈیا کے آٹھ روزہ سرکاری دورے پر ہیں لیکن اس دوران ذکر صرف خالصتان کی تحریک کا ہی کیوں ہو رہا ہے؟
اس کی وجہ یہ ہے کہ جسٹن ٹروڈو کی حکومت میں چار سکھ وزیر ہیں اور ان میں سے دو کے بارے میں تاثر ہے کہ وہ خالصتان کی علیحدگی پسند تحریک سے ہمدردی رکھتے ہیں۔ ان میں کینیڈا کے وزیر دفاع ہرجیت سجن بھی شامل ہیں جن سے گذشتہ برس پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امرندر سنگھ نے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق جب سے مسٹر ٹروڈو کینیڈا کے وزیر اعظم بنے ہیں انھوں نے سکھ انتہا پسندوں سے اپنی مبینہ قربت پر انڈین حکومت کی تشویش کو نظر انداز کیا ہے۔

اسی بارے میں مزید پڑھیے

کینیڈا میں سکھوں کی بڑی آبادی ہے اور یہ مانا جاتا ہے کہ مسٹر ٹروڈو کی انتخابی کامیابی میں سکھ برادری نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
اس کا مطلب یہ نہیں کہ کینیڈا میں رہنے والے تمام سکھ خالصتان کی تحریک کی حمایت کرتے ہیں لیکن یہ مانا جاتا ہے کہ وہاں کئی ایسی سکھ تنظیمیں سرگرم ہیں جو کبھی خالصتان کے قیام کے لیے آواز اٹھاتی ہیں اور کبھی سنہ 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے ملزمان کو سزا دلوانے کے لیے۔ اس کے علاوہ کچھ سکھ تنظیمیں خالصتان کے سوال پر ریفرینڈم کا مطالبہ بھی کر رہی ہیں۔

جسٹن ٹروڈوتصویر کے کاپی رائٹREUTERS
Image captionجسٹن ٹروڈو کے دورے کو حکومت کے اعلیٰ اہلکاروں نے اب تک نظر انداز کیا ہے

مسٹر ٹروڈو سنہ 2015 میں کینیڈا کے وزیر اعظم بنے تھے۔ انھوں نے گذشتہ برس ایک خالصہ پریڈ میں شرکت کی تھی جس میں آپریشن ’بلو سٹار‘ میں ہلاک ہونے والے سکھ شدت پسندوں کو ہیرو کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ یہ آپریشن اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے حکم پر گولڈن ٹیمپل سے شدت پسندوں کو نکالنے کے لیے کیا گیا تھا۔
انڈیا میں تاثر یہ ہے کہ سیاسی تقاضوں کے پیش نظر کینیڈا کی حکومت سکھ شدت پسندوں کی سرگرمیوں کو نظر انداز کر رہی ہے اور جب خود مسٹر ٹروڈو ان کی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں تو یہ پیغام جاتا ہے کہ وہ انڈیا کے تحفظات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔
دوسرا نظریہ یہ ہے کہ ان کی حکومت میں چار سکھ وزیر ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سکھوں کی حمایت کو وہ کتنا اہم مانتے ہیں اور اس لیے وہ طاقتور سکھ برادری کو ناراض نہیں کرنا چاہتے۔
کینیڈا کے 16 گردواروں نے گذشتہ دسمبر انڈین اہلکاروں، سفارت کاروں اور یہاں تک کہ منتخب نمائندوں کے داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔ اس کے بعد امریکہ اور برطانیہ میں بھی تقریباً 100 گردواروں نے اس پابندی پر عمل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
گردواروں کا کہنا ہے کہ وہ فسادات کے ملزمان کو سزائیں دلوانے کی کوشش کر رہے ہیں اور انڈین حکومت کی جانب سے اس سمت میں کوئی سنجیدہ پیش رفت نہیں ہوئی ہے اس لیے حکومت کے نمائندوں کے داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم وہ اپنی نجی حیثیت میں گردواروں میں جا سکتے ہیں۔
انڈین پنجاب میں سنہ 1980 کے عشرے میں علیحدگی کی تحریک اپنے عروج پر تھی۔ سکیورٹی امور کے ماہر پروین سوامی کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ خالصتان کی تحریک کا اچانک دوبارہ ذکر شروع ہوا ہے کیونکہ بیرون ملک آباد بہت سی سکھ تنظیموں نے اپنی سرگرمیاں جاری رکھی تھیں۔

جسٹن ٹروڈو، شاہ رخ خانتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionانڈیا میں اخبارات اب ان خبروں سے بھرے ہوئے ہیں کہ کس طرح حکومت نے جسٹن ٹروڈو کے دورے کو نظرانداز کرکے انھیں ایک واضح پیغام دیا ہے

انڈیا میں اخبارات اب ان خبروں سے بھرے ہوئے ہیں کہ کس طرح حکومت نے جسٹن ٹروڈو کے دورے کو نظر انداز کر کے انھیں ایک واضح پیغام دیا ہے۔
انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز نے ایک اداریہ میں لکھا ہے کہ اگر مسٹر ٹروڈو یہ چاہتے ہیں کہ انڈیا اور کینیڈا کے رشتے مضبوط ہوں تو انھیں انڈیا کے تحفظات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، صرف یہ بیان دینا کافی نہیں ہے کہ کینیڈا ایک مضبوط اور متحد انڈیا کے حق میں ہے۔
مسٹر ٹروڈو اپنے انڈین ہم منصب سے جمعے کو مذاکرات کریں گے اور نگاہیں اس بات پر ٹکی رہیں گی کہ اس کے بعد پریس بریفنگ میں اس ’تنازع‘ کا براہ راست ذکر کیا جائے گا یا نہیں۔

متعلقہ عنوانات

No comments:

Post a Comment