Source: http://www.bbc.com/urdu/pakistan-43041152
عاصمہ جہانگیر کے جنازے میں خواتین کی بڑی تعداد شریک
انسانی حقوق کی عالمی شہرت یافتہ کارکن عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ منگل کو لاہور میں ادا کر دی گئی جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی۔
- انسانی حقوق کی عالمی شہرت یافتہ کارکن عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ منگل کو منگل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ادا کی گئی
- عوام و خواص کی بڑی تعداد عاصمہ جہانگیر کی رہائش گاہ سے ہی جنازے کے ساتھ روانہ ہوئی
- نمازِ جنارہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
- جنازہ گاہ میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی
- نمازِ جنازہ حیدر فاروق مودودی نے پڑھائی
- جنازے میں شرکت کے لیے ملک کے دیگر شہروں سے بھی لوگ لاہور آئے
- عاصمہ جہانگیر کی نمازِ جنازہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے
- عاصمہ جہانگیر پیشہ کے اعتبار سے وکیل تھیں اور وہ سپریم کورٹ بار کی سابق صدر بھی رہ چکی تھیں۔
- اُنھوں نے ہمیشہ معاشرے کے پسے اور خاص کر اقلیتیوں کے لیے آواز اٹھائی
- عاصمہ جہانگیر کو بیدیاں روڈ پر واقع ان کے فارم ہاؤس میں سپردِ خاک کیا گیا
No comments:
Post a Comment