Source: http://www.bbc.com/urdu/science-43224648
چاند پر فور جی نیٹ ورک متعارف کروانے کا منصوبہ
موبائل نیٹ ورک ووڈا فون اور ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا نے سنہ 2019 میں چاند پر فور جی نیٹ ورک لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ فور جی نیٹ ورک چاند گاڑیاں اپنے بیس سٹیشن پر ڈیٹا بھیجنے کے لیے استعمال کریں گی۔
یہ منصوبہ چاند کی پہلے نجی طور پر بھیجے جانے والے مشن کا حصہ ہے۔
ووڈا فون جرمنی، موبائل بنانے والی کمپنی نوکیا اور گاڑیاں بنانے والی کمپنی آؤڈی نے منگل کو بتایا کہ وہ اس مشن کی تکمیل کے لیے مشترکہ طور پر مدد کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 50 سال سے پہلے ناسا کے خلا بازوں نے چاند پر چہل قدمی کی تھی۔
اسی بارے میں مزید پڑھیں!
ووڈا فون کا کہنا ہے کہ انھوں نے خلا میں نیٹ ورک کی تیاری کے لیے نوکیا کو اپنا ٹیکنالوجی پارٹنر تعینات کیا ہے جو ایک چھوٹا سا ہارڈویئر تیار کرے گا جس کا وزن چینی کے بیگ سے بھی کم ہو گا۔
ووڈا فون کا کہنا ہے کہ وہ برلن میں قائم ادارے پی ٹی سائنٹسٹس کے ساتھ اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں جبکہ اسے کیپ کینورل سے سپیس ایکس فالکن نائن راکٹ کے ذریعے سنہ 2019 میں لانچ کیا جائے گا۔
ووڈا فون جرمنی کے چیف ایگزیکٹیو ہینز امیٹسٹریئٹر کا کہنا ہے ’یہ پراجیکٹ موبائل نیٹ ورک انفراسٹرکچر کی ترقی میں بنیادی طور پر ایک نیا مرحلہ ہے۔‘
اس منصوبے میں شامل ایک اور ایگزیکٹیو کا کہنا تھا کہ فائیو جی نیٹ ورک کے بجائے فورجی نیٹ ورک بنانے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ ابھی تک فائیو جی نیٹ ورک ابتدائی اور تجرباتی مراحل میں ہے اور اس بارے میں یقین نہیں کہ وہ چاند کی سطح سے صحیح کام کر سکے گا یا نہیں۔
No comments:
Post a Comment