Tuesday, 10 April 2018

SCIENCE: ARCHELOGY: MODERN HUMAN BONES OF 85000 YEARS BACK


Source: http://www.bbc.com/urdu/science-43708276

’جدید انسان سعودی عرب میں 85 ہزار سال قبل آباد تھے‘

انگلیوں کی ہڈیاںتصویر کے کاپی رائٹIAN CARTWRIGHT
Image captionیہ جدید بنی نوع انسان کی انگلیوں کی ہڈیاں ہیں جو سعودی عرب میں کھدائی کے دوران ملی ہیں
ایک تازہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جدید انسان موجودہ سعودی عرب میں 85 ہزار سال قبل آباد تھے۔
حال ہی میں وہاں سے ملنے والی انسانی انگلیوں کی ہڈیوں کی آئیسوٹوپ تکنیک سے جانچ کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے۔
ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ جدید نوع انسان کی انگلیوں کی ہڈیاں ہیں۔
یہ دریافت اور اس سے قبل اسرائیل، چین اور آسٹریلیا میں ملنے والے باقیات ایسے شواہد ہیں جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ بنی نوع انسان پونے دو لاکھ سال قبل افریقہ سے باہر وسیع علاقوں میں پھیل گئے تھے۔
پہلے یہ خیال تھا کہ 60 ہزار سال سے پہلے بنی نوع انسان افریقہ کے باہر نہیں گئے تھے۔
تازہ تحقیق 'نیچر ایکولوجی اینڈ ایوولیوشن' نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اس سے قبل سرزمین عرب میں ہونے والی کھدائی میں ایسے اوزار ملے تھے جن کے بارے میں یہ کہا گیا تھا کہ ابتدائی بنی نوع انسان نے ان کا استعمال کیا ہو گا لیکن ان کی کھوپڑیوں کے شواہد نہیں ملے تھے۔
سعودی عرب کے علاقے الوسطی میں کام کرنے والے محققین کو انگلیوں کی تین ہڈیوں میں سے درمیانی ہڈی ملی ہے۔ اس کے علاوہ اس انسان کے باقیات نہیں ملی ہیں۔
الوسطیتصویر کے کاپی رائٹKLINT JANULIS
Image captionسعودی عرب میں الوسطی کے مقام پر کھدائی کے دوران چند اوزار بھی ملے ہیں جو اس زمانے کے انسان استعمال کرتے تھے
اس تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ہوو گروکٹ نے کہا: ’یہ معمول کی بات ہے کہ تمام انسان اور جاندار اپنا کوئی نشان چھوڑے بغیر غائب ہو جائيں گے۔'
آکسفورڈ یونیورسٹی کے محقق نے بتایا: 'ہم لوگ بہت خوش قسمت ہیں۔ عام طور پر اگر آپ کسی کا ایک حصہ پاتے ہیں تو آپ اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ لیکن یہاں یہ ہڈی بالکل منفرد ہے۔'
ٹیم نے ہڈی کا تھری ڈی ماڈل بنانے کے لیے سی ٹی سکین کا سہارا لیا اور ان کا بنی نوع انسان اور ان سے قبل عہد حجر کے انسان (نینڈرتھل) کے باقیات سے موازنہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
اس میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ نیڈرتھل کے مقابلے میں جدید نوع انسان سے زیادہ مشابہ تھا کیونکہ نینڈرتھل کے ہاتھوں کی انگلیاں چھوٹی اور چپٹی ہوتی تھیں۔
اس مقام پر پائی جانے والی دوسری چیزوں سے عہد کا اندازہ لگانے کے لیے دو مختلف تکنیک کے استعمال سے کیا گيا۔
سعودی عرب کا موسم 85 ہزار سال پہلے آج سے بہت مختلف ہوا کرتا تھا۔
مون سون کی بارش نے ہری بھری جھیلیں بنائی تھیں جہاں دریائی گھوڑے جیسے جانور رہتے تھے۔ جنگلی مویشی اور بارہ سینگھے بھی وہاں افریقہ سے نقل مکانی کر کے پہنچے تھے۔
کھدائیتصویر کے کاپی رائٹKLINT JANULIS
الوسطی پر ملنے والی مختلف باقیات سے پتہ چلتا ہے کہ وہاں پتھر کے اوزار کے ساتھ مختلف اقسام کے جانور رہا کرتے تھے اور یہ اوزار جدید نوع انسان کے استعمال کے اوزار سے زیادہ مشابہ ہیں۔
ڈاکٹر گروکٹ کا خیال ہے کہ انسان اس خوش آمدید کرنے والے ماحول سے متاثر ہو کر وہاں آئے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے
انھوں نے بی بی سی کو بتایا: ’یہ دلچسپ بات ہے کہ ماضی میں کچھ لوگوں نے کہا تھا کہ ہم ایشیا میں اس وقت تک نہیں پھیل سکتے تھے جب تک کہ ہمارے پاس جدید اوزار نہیں ہوتے۔ لیکن ہماری تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اس دور میں ہونے والی نقل مکانی میں جدید اوزار سے زیادہ موسمی تبدیلی زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔'
جنوبی افریقہ میں ہونے والی حالیہ تحقیق سے بھی پتہ چلتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی انسانی ارتقا میں دخیل ہے۔
جھیلتصویر کے کاپی رائٹMICHAEL PETRAGLIA
Image captionیہاں انسان کی آبادی سے قبل جھیل کے باقیات کے شواہد صاف نظر آتے ہیں
بہرحال سعودی عرب میں کھدائی کے مقام سے یہ طے کرنا مشکل ہے کہ وہاں انسان کتنے سال تک آباد رہے۔ بظاہر ایسا نظر آتا ہے کہ وہ وہاں مختصر عرصے تک کچھ سو یا ہزار سال ہی آباد رہے ہوں گے۔
یہ بھی پتہ نہیں چلتا کہ وہاں آباد لوگ از خود ختم ہو گئے یا نقل مکانی کرلی۔
ڈاکٹر گروکٹ کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا راز یہ ہے کہ ان لوگوں کے ساتھ کیا واقعہ رونما ہوا۔
جینیاتی شواہد بتاتے ہیں کہ تمام زندہ غیر افریقی نسل کے لوگ وہاں سے کوئی 60 ہزار قبل نقل مکانی کی تھی۔ اب محققین ڈی این اے ڈیٹا اور آثار قدیمہ کے شواہد سے اس نتیجے پر پہنچ رہے ہیں کہ بنی نوع انسان افریقہ سے باہر اس سے پہلے سے موجود تھے۔
اس ضمن میں یہ امکان بھی ہے کہ پہلے والے انسان ختم ہو گئے ہوں اور آج جو انسان آباد ہیں وہ بعد کی نقل مکانی کا نتیجہ ہیں۔

No comments:

Post a Comment