Sunday, 24 June 2018

FIVE THINGS WHICH SAUDI WOMEN CAN NOT DO; وہ پانچ چیزیں جو سعودی خواتین ابھی بھی نہیں کر سکتیں


Source: https://www.bbc.com/urdu/world-44593985

وہ پانچ چیزیں جو سعودی خواتین ابھی بھی نہیں کر سکتیں

سعودی عرب میں کفالت کا ایک نظام ہے جس کے تحت ہر خاتون کا کوئی نہ کوئی مرد کفیل ہوتا ہے۔تصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionسعودی عرب میں کفالت کا ایک نظام ہے جس کے تحت ہر خاتون کا کوئی نہ کوئی مرد کفیل ہوتا ہے
سعودی عرب میں آج سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل گئی ہے اور اطلاعات کے مطابق سینکڑوں خواتین اپنی گاڑیاں لے کر سڑکوں پر نکل آئیں ہیں۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خواتین کے حقوق اور اختیارات پر پہلے سے موجود عائد پابندیوں کو کم کرنے کا آغاز گذشتہ برس سے کیا جس کے تحت گاڑی چلانے کی اجازت، بغیر محرم کے سعودی عرب میں داخلے کی اجازت، تفریح کے لیے گھر کی بجائے کھیل کے میدان میں جانے اور سینیما گھروں میں جانے کی اجازت شامل ہے۔
مگر سعودی عرب میں خواتین اب بھی کئی معاملات میں مردوں کی محتاج ہیں اور یہ معاشرہ ایک ہی دن میں آزاد خیال نہیں بن گیا۔ کئی معاملات میں خواتین کو مردوں سے اجازت درکار ہوتی ہے۔
مندرجہ ذیل وہ پانچ اہم چیزیں ہیں جو سعودی خواتین آج بھی خود نہیں کر سکتیں۔
1. بینک اکاؤنٹ کھولنا
سعودی عرب میں کفالت کا ایک نظام ہے جس کے تحت ہر خاتون کا کوئی نہ کوئی مرد کفیل ہوتا ہے۔ اس کفیل کی اجازت کے بغیر کوئی سعودی خاتون کسی قسم کا بینک اکاؤنٹ نہیں کھول سکتی۔
2. پاسپورٹ بنوانا یا بیرونِ ملک سفر کرنا
اگرچہ ہر سال سعودی عوام اربوں ڈالر کی سیاحت کرتے ہیں اور کئی یورپی ممالک میں جا کر چھٹیاں مناتے ہیں تاہم سعودی خواتین یہ کام اکیلے نہیں کر سکتیں۔ انھیں پاسپورٹ بنوانے کے لیے ہی اپنے کفیل کی اجازت چاہیے چاہے وہ ان کا چھوٹا بھائی ہی کیوں نہ ہو۔
3. شادی کرنا یا طلاق دینا
کسی بھی سعودی خاتون کی شادی اس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک اس کا کفیل اجازی نہ دے۔ والدین کی مرضی کے خلاف شادی کرنے کا تو کوئی امکان ہی نہیں بچتا اور ایسے میں کسی بھی مرد کے لیے یہ بہت آسان ہے کہ اپنی کفالت میں موجود لڑکیوں کی جہاں مرضی ہو شادی کرے۔
اور اگر آپ کی شادی ناکام ہو جائے تو طلاق حاصل کرنے کے لیے بھی آپ کو اپنے شوہر کی اجازت چاہیے۔ اس نظام میں شاید اس معاملے کو نظر انداز کیا گیا ہے کہ اگر آپ کا اختلاف ہی اپنے شوہر سے ہے تو وہ آپ کو اپنی کفالت سے خارج کرنے سے جب تک چاہے انکار کر کے آپ کی زندگی مشکل بنا سکتا ہے۔
سعودی عربتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionسعودی عرب میں اگر کوئی لڑکا یا لڑکی مل کر بیٹھ کر چائے پیتے پائے جائیں تو انھیں گرفتار کیا جا سکتا ہے
4. کسی مرد دوست کے ساتھ چائے پینا
مملکتِ سعودیہ میں کسی بھی ریستوران یا کافی ہاؤس میں مردوں اور فیملیوں کو علحیدہ بیٹھنا پڑتا ہے۔ اگر کوئی لڑکا یا لڑکی مل کر بیٹھ کر چائے پیتے پائے جائیں تو انھیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
5. اپنی مرضی کا لباس پہننا
عوامی مقامات پر سعودی خواتین کے لیے لباس کے سخت قوائد و ضوابط موجود ہیں۔ آپ پر اپنا چہرہ ڈھکنا لازم تو نہیں مگر آپ کو سر سے لے کر پاؤں تک خود کو چھپانا ہوتا ہے۔ اسی لیے آپ کو سعودی عرب میں عام طور پر خواتین جب شاپنگ مالز یا عوامی مقامات پر نظر آئیں گی تو انھوں نے کالے رنگ کی عبایہ پہن رکھی ہوگی۔ ایک ایسے ملک میں جہاں درجہ حرارت عام طور پر 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاتا ہے، ایسے موسم میں خواتین کے لیے کپڑوں کی متعدد طہہ پہننا کچھ آسان نہیں ہوتا۔

No comments:

Post a Comment