Tuesday 17 July 2018

CHINA: AI TECHNOLOGY RECOGNIZING FACE IMPRESSIONS IN BIG MASS GATHERING CRIMINALS


Source: https://www.bbc.com/urdu/regional-43771863

چین: 60 ہزار کے ہجوم میں چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم گرفتار

چینتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
چین میں پولیس نے چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک مطلوبہ ملزم کو گرفتار کر لیا جو 60 ہزار افراد کے ہمراہ ایک کنسرٹ میں شامل تھا۔
آؤ کے نام سے شناخت کیے جانے والا ملزم چین کے شہر نان چنگ میں معروف گلوکار جیکی چیونگ کا کنسرٹ دیکھنے گئے ہوئے تھے۔
پولیس نے کہا کہ 31 سالہ ملزم 'معاشی جرائم' میں ملوث تھا اور وہ گرفتار ہو جانے پر 'حیران' تھا۔
واضح رہے کہ چین بھر میں عوام کی نگرانی کرنے کے لیے 17 کروڑ سے زائد کیمروں پر مبنی نیٹ وسیع و عریض نیٹ ورک نصب کیا گیا ہے۔
ملزم آؤ کو کیمروں نے ٹکٹ خریدنے والے بوتھ ہر شناخت کیا تھا اور جب وہ اپنی سیٹ پر بیٹھ گئے تو پولیس انھیں گرفتار کرنے پہنچ گئی۔
چین کے سرکاری خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے نان چنگ کے پولیس افسر لی نے بتایا کہ 'ملزم کو جب ہم نے حراست میں لیا تو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ گرفتار ہو جائے گا۔'
'اس کو اندازہ نہیں تھا کہ 60 ہزار کے مجمعے میں اسے شناخت کر لیا جائے گا، وہ بھی اتنی جلدی۔'
پولیس افسر لی نے چائنا ڈیلی اخبار کو بتایا کہ ٹکٹ بوتھ پر ایسے کئی کیمرے نصب ہیں جن میں انسانی چہرے کو شناخت کرنے کی ٹیکنالوجی ہے۔
چینتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionجیکی چیونگ ہانگ کانگ کے معروف ترین گلوکاروں میں سے ایک ہیں
تفصیلات کے مطابق ملزم آؤ 90 کلو میٹر کا سفر طے کر کے نان چنگ اپنی بیوی کے ہمراہ پہنچے تھے تاکہ وہ کنسرٹ میں شرکت کر سکیں۔
خبروں کی ویب سائٹ کان کان نے فوٹیج جاری کی ہے جس میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم پولیس سے بات کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ 'اگر مجھے معلوم ہوتا تو میں کنسرٹ میں نہ جاتا۔'
ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ چینی پولیس نے چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ افراد کو گرفتار کیا ہو۔
گذشتہ سال اگست میں پولیس نے شان ڈونگ صوبے میں 25 افراد کو اسی ٹیکنالوجی کی مدد سے حراست میں لیا تھا۔
چین دنیا بھر میں چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی میں سب سے آگے ہے اور اپنی شہریوں کو اکثر یاد کراتا ہے کہ حکام سے بچنا تقریباً ناممکن ہے۔
ملک بھر میں اس وقت 17 کروڑ سے زائد کیمروں پر مبنی نگرانی کا نظام ہے اور حکومت کا ارادہ ہے کہ اگلے تین سال میں اس کی تعداد 40 کروڑ کیمروں تک پہنچا دی جائے۔
نگرانی کے اس نیٹ ورک میں کئی کیمرے مصنوعی ذہانت اور چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔

متعلقہ عنوانات


No comments:

Post a Comment