Monday 30 July 2018

PALESTINIAN GIRL (TAMIMI) SLABBED ISRAILI ARMY MAN; REALEASED AFTER 8 MONTHS IMPRISONMENT-

ACTION RESEARCH FORUM; 

WE LOVE TAMIMI COURAGE AND PASSION FOR MOTHERLAND.  THESE BANI ISRAEL HAVE BEEN RECKONED  FOR THEIR INHUMAN TORUTERING. NATAN YAHOO AND TRUMP ARE DEEP STATE ON WAR AGAINST WEEKERS.

TIME RESOLVES SUCH IMBALANCES. LET ARAB UNDERSTAND WHAT THEY SHOULD BE,  INSTEAD OF WHAT THEY ARE NIOW. WE SAW LAILA KHALID COURGEOUS WOMEN. 

*** 

Source: https://www.bbc.com/urdu/world-44996848


اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی فلسطینی لڑکی سزا کاٹنے کے بعد رہا



احمد تمیمیتصویر کے کاپی رائٹAFP
Image captionدنیا بھر میں فلسطینوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں نے احمد تمیمی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا

ایک اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی 17 سالہ فلسطینی لڑکی عھد تمیمی کو آٹھ ماہ قید کی سزا پوری ہونے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔
نبی صالع نامی علاقے میں عھد تمیمی نے ایک اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارا تھا۔
عھد تمیمی پر 12 الزامات لگے تھے جن میں سے چار میں وہ قصور وار قرار پائی گئیں۔ ان میں اشتعال انگیزی کا الزام بھی شامل تھا۔
انھیں آٹھ ماہ قید اور5000 شیکلز ($1,440) جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔
خیال رہے کہ یہ واقعہ 15 دسمبر سنہ 2017 کو پیش آیا تھا اور اس وقت عھد تمیمی کی عمر 16 برس تھی اور اس واقعے کی ویڈیو ان کی والدہ نے بنائی تھی۔ انھیں اپنے گھر کے باہر ایک اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے، اس کے بعد انھیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
مزید پڑھیے
ان کی والدہ کے خلاف بھی سوشل میڈیا پر اشتعال پھیلانے کی دفعات عائد کی گئیں۔ سزا میں وہ وقت شامل تھا جو انھوں نے مقدمے کے فیصلے سے قبل زیرحراست گزارا تھا۔
فلسطینیوں کے لیے عھد تمیمی اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاج کی ایک علامت بن گئیں جبکہ دوسری جانب بہت سے اسرائیلی انھیں ایک پرتشدد انسان سمجھتے ہیں جو کہ شہرت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔
اس مقدمے کی سماعت کا آغاز بند کمرے میں 13 فروری کو مقبوضہ غرب اردن میں اوفر فوجی عدالت میں ہوا تھا۔ ان کی وکیل نے اس مقدمے کے لیے اوپن ٹرائل کی درخواست کی تھی تاہم جج کی جانب سے ’کم سن کے مفاد میں‘ سماعت ’ان کیمرہ‘ کرنے کا حکم دیا تھا۔
عھد تمیمی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ ان کے رویے کی وجہ یہ تھی کہ اسی دن انھوں نے ان فوجیوں کی جانب سے اپنی کزن کو ربڑ کی ایک گولی مارے جانے کی ویڈیو دیکھی تھی۔


احدتصویر کے کاپی رائٹYOUTUBE
Image captionعھد تمیمی پہلی مرتبہ 11 سال کی عمر میں منظر عام پر آئی تھیں جب انھیں ایک ویڈیو میں ایک فوجی کو مکے سے ڈراتے ہوئے دیکھا گیا تھا

جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ انھوں نے فوجیوں کو عھد تمیمی کے گھر اس لیے بھیجا تھا کیونکہ وہاں سے فلسطینی نوجوان پتھراؤ کر رہے تھے۔
بعد میں یہ بھی سامنے آیا کہ تمیمی کے کزن نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ بائیک سے گرنے کی وجہ سے زخمی ہوا تھا۔
دو سال قبل عھد تمیمی کی ہی ایک ویڈیو منظرِعام پر آئی تھی جس میں انھیں ایک اسرائیلی فوجی کے ہاتھ کو دانتوں سے کاٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس اسرائیلی فوجی نے ان کے بھائی کو پتھر پھینکنے کے شبہے میں حراست میں لیا تھا۔
عھد تمیمی پہلی مرتبہ 11 سال کی عمر میں منظر عام پر آئی تھیں جب انھیں ایک ویڈیو میں ایک فوجی کو مُکے سے ڈراتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
عھد تمیمی کی رہائی کے لیے ان کے والد کی جانب سے چلائی جانے والی آن لائن مہم پر 17 لاکھ افراد نے دستخط کیے۔
اس سے قبل انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں کا کہنا تھا کہ عھد تمیمی کا کیس اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اسرائیلی فوج کس طرح فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ برا سلوک کرتی ہے۔
اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ تین برسوں میں نوجوانوں کے لیے بنائی گئی خصوصی فوجی عدالتوں میں 1400 فلسطینیوں کے خلاف مقدمات چلائے جا چکے ہیں۔

No comments:

Post a Comment