Tuesday, 12 June 2018

GEETA, WHO WAS BROUGHT FROM PAKISTAN TO INDIA- DEAF AND DUMB GIRL FOR MARRIAGE PROPOSAL


Source: https://www.bbc.com/urdu/regional-44449118


گیتا کو کیسا دولھا چاہیے؟




گیتاتصویر کے کاپی رائٹANAND SERVICE SOCIETY

پاکستان سے انڈیا لائی جانے والی قوتِ سماعت و گویائی سے محروم لڑکی گیتا کی شادی کی تیاریاں ہیں لیکن ابھی تک انھیں کوئی لڑکا پسند نہیں آیا ہے۔
ان کی شادی میں خود انڈیا کی وزیر خارجہ سشما سوراج دلچسپی لے رہی ہیں جن کی کوششوں کے نتیجے میں ہی گیتا کو تقریباً ڈھائی سال پہلے کراچی سے انڈیا لایا گیا تھا۔
کراچی میں ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ایدھی فاؤنڈیشن نے سنبھال رکھی تھی۔
گیتا دس گیارہ سال کی تھیں جب سرحد کےقریب پاکستانی رینجرز کو ملی تھیں۔ اس کے بعد انھوں نے دس سال سے زیادہ پاکستان میں گزارے لیکن یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ وہ سرحد پار کیسے پہنچی تھیں۔

ہندوستان کی بیٹی

گیتا کی انڈیا واپسی کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سشما سوارج نے انھیں 'ہندوستان کی بیٹی' کہا تھا اور ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا تھا کہ ان کے والدین کو ڈھونڈنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔
اس کے بعد انھیں تعلیم و تربیت کے لیے مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں گونگے بہرے بچوں کے ایک ادارے کے سپرد کر دیا گیا تھا۔



گیتاتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionانڈیا کی وزیر خارجہ شسما سوراج کے ساتھ گیتا

والدین کی تلاش میں تو کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی لیکن اب سشما سواراج ان کے ہاتھ پیلے کرنا چاہتی ہیں۔
اور اس کام کے لیے اندور میں گونگے بہرے بچوں کے لیے کام کرنے والے غیر سرکاری ادارے 'آنند سروس سوسائٹی' کی مدد بھی لی جارہی ہے۔
ادارے کے سربراہ گیانیندر پروہت کے مطابق گذشتہ برس وزیر خارجہ نے ان سے کہا تھا کہ گیتا کے لیے کوئی لڑکا تلاش کرنا چاہیے۔
'میں ایک لڑکے کو میڈم (سشما سواراج) سے ملوانے دلی لے گیا تھا اور وہ انھیں بہت پسند بھی آیا تھا لیکن گیتا نے انکار کردیا۔۔۔اس کے بعد میڈم نے مجھ سے کہا کہ تلاش کا دائرہ بڑھانا چاہیے۔'
لڑکے کا نام ستیش گوتم ہے اور وہ بھی بول اور سن نہیں سکتے۔ انھوں نے واٹس ایپ پر پیغامات کے ذریعہ بی بی سی کو بتایا کہ'میں پہلے دن سے ہی گیتا کے ماں باپ کو تلاش کرنے میں ان کی مدد کرنا چاہتا تھا، جب حکومت کی مدد سے بھی والدین نہیں ملے تو میں نے سوچا کہ میں ان سے شادی کرکے انھیں فیملی دوں گا اور ماں باپ کو ڈھونڈنے میں ان کی مدد کروں گا۔'



گیتاتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionدہلی کے وزیر اعلی کے ساتھ گیتا کو دیکھا جا سکتا ہے

ضرورتِ رشتہ

گیانندر پروہت نے امسال اپریل میں اپنے ادارے کے فیس بک پیج پر ضرورت رشتہ کا اشتہار دیا جس میں لکھا ہے کہ 25 سال سے زیادہ عمر کے ایسے سمارٹ گونگے بہرے لڑکے، جو گیتا سے شادی کرنا چاہتے ہوں، وہ انھیں اپنا بایو ڈیٹا بھیجیں۔ فیصلہ گیتا کا ہوگا اور 'ایکشن' حکومت ہند کرے گی۔
مسٹر پروہت نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ اشتہار کے جواب میں انھیں بہت سی درخواستیں موصول ہوئیں جنھیں وزارت خارجہ کو بھیج دیا گیا ہے۔ وزارت نے 26 نام ضلع انتظامیہ کو بھیجے جن میں سے گیتا نے 15 کا انتخاب کیا۔
'سات اور آٹھ جون کو انتظامیہ کی مدد سے ہم نے ان لڑکوں کو گیتا سے ملنے کے لیے بلایا تھا لیکن صرف چھ ہی آئے جن میں سے فی الحال گیتا نے کسی کو پسند نہیں کیا ہے۔'
اندور میں محکمہ سماجی انصاف کے جوائنٹ ڈائریکٹر بی سی جین نے بی بی سی کو بتایا کہ 'گیتا نے وزیر خارجہ کے سامنے (شادی کی) خواہش ظاہر کی تھی،آخری فیصلہ گیتا کا ہی ہوگا۔۔۔ لڑکا ایسا ہو جو کماتا ہو اور اس کی دیکھ بھال کر سکے۔'
لیکن یہ پوچھے جانے پر کہ کیا گیتا سے ملاقات پر کوئی پابندی ہے انھوں نے کہا کہ 'وزارت خارجہ یا ضلعی انتظامیہ کی اجازت لے کر آئیے تو ملاقات ہو جائے گی۔'



گیتاتصویر کے کاپی رائٹAFP/GETTY IMAGES

گیتا کو کیسا لڑکا چاہیے

تو سوال یہ ہے کہ گیتا کیسے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہے؟ گیانیندر پروہت کے مطابق گیتا کی زیادہ دلچسپی اپنے والدین کو ڈھونڈنے میں ہے اس لیے وہ ایسے لڑکے سے شادی کرے گی جو والدین کی تلاش میں ان کی مدد کرے۔
لیکن جب گیتا لڑکوں سے ملیں تو انھوں نے کس طرح کے سوال پوچھے؟ مسٹر پروہت کےمطابق گیتا نے لڑکوں سے پوچھا کہ 'آپ کا گھر کتنا بڑا ہے، خاندان میں اور کون کون ہے؟ آپ کی آمدنی کتنی ہے، گھر اپنا ہے یا کرایےکا؟ آپ کے پاس گاڑی ہے یا سکوٹر؟
مسٹر پروہت کے مطابق 'گیتا کے دل میں یہ ہے کہ لڑکا خوبصورت اور سمارٹ ہو اور انھیں خوش رکھ سکے ۔۔۔ برسر روزگار ہو اور ان کی دیکھ بھال کر سکے۔۔۔ پسند گیتا کی ہوگی اور حتمی اجازت میڈم دیں گی۔'
مجوزہ دولھوں سے ملاقات کے بعد گیتا نے اشاروں کی زبان میں کہا کہ 'لڑکے اچھے تھے لیکن مجھے سوچنے کے لیے اور وقت چاہیے۔'
شادی میں دلچسپی دکھانے والوں میں ایک سرکاری ملازم بھی شامل ہے جو گیتا ہی کی طرح سن اور بول نہیں سکتے۔
گذشتہ برس جولائی میں گیتا اچانک اپنے ہوسٹل سے غائب ہوگئی تھیں لیکن پولیس نے انھیں کچھ ہی دیر میں تلاش کر لیا تھا۔
اس وقت گیتا سے ملاقات کے بعد سشما سوارج نے کہا تھا کہ وہ مندر جانے کے لیے ہوسٹل سےنکلی تھیں اور اگر وہ شادی کرنا چاہتی ہیں تو 'ہم ان کی مدد کریں گے۔'

No comments:

Post a Comment