Thursday 18 May 2017

FIVE TIPS TO GET JOB FOR 50 YEARS JOB SEEKER



Source: http://www.bbc.com/urdu/vert-cul-39949293

50 سال کی عمر میں نوکری حاصل کرنے کے پانچ نسخے


کریئرتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES

ملازمت تلاش کرنا ہمیشہ سے تھکا دینے والا کام رہا ہے لیکن اگر آپ کی عمر 50 سے تجاوز کر چکے ہے تو یہ تجربہ زیادہ خراب ہو سکتا ہے۔
انسانی وسائل کی ترقی سے متعلق کنسلٹنٹ اڈیكو نے سنہ 2014 میں ایک رپورٹ میں شائع کی تھی جس کے مطابق 55 سال کی عمر کے بعد میں کام حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس عمر کے صرف 0.5 فیصد ہی لوگوں کو ملازمت ملتی ہے۔
ان کے بعد باری آتی ہے 45 سے 54 سال کی عمر کے لوگوں کی جن کے لیے 6.1 فیصد ملازمتوں کی پیشکش بچتی ہیں۔
اس کے علاوہ کنسلٹنٹ لی ہیچ ہیریسن کا کہنا ہے کہ 50 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے ساتھ ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ طویل وقت تک کام کرتے رہنے کے دوران وہ کام تبدیل کرنے کا ہنر نہیں سیکھ پاتے۔
اگرچہ بہت سے نوجوانوں کو بائیو ڈیٹا بنانے اور انٹرویو دینے کی عادت پڑ جاتی ہے اور یہی کام کئی دوسرے بزرگ بے روزگاروں کے لیے مصیبت بن جاتا ہے۔
لہٰذا ملازمت دینے والے کو یہ سمجھانا کہ کام کے لیے آپ سب سے بہتر شخص ہیں اور آپ کا تجربہ ہی آپ کا سرمایہ ہے، ضروری ہو جاتا ہے۔
اس لحاظ سے پانچ باتیں ایسی ہیں جن کا خیال رکھا جانا چاہیے۔

کریئرتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES

1۔ دکھائیے کہ آپ کو سیکھنا پسند ہے

نوکری دینے والے زیادہ تر آجر یہ سمجھتے ہیں کہ بڑھتی ہوئی عمر کے لوگ زیادہ دباؤ نہیں برداشت کر سکتے اور ان میں نئی چیزیں سیکھنے کی لگن کم ہو جاتی ہے۔
لہٰذا انٹرویو دیتے وقت آپ کو صاف طور پر یہ کہنے کی ضرورت ہے کہ آپ ابھی تک اپنے حواس میں ہیں۔
آپ یہ دکھائیے کہ آپ سیکھتے رہنا چاہتے ہیں اور آپ اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔
ملازمت دینے والے کو یہ بتائیے کہ آپ چوٹی پر ابھی نہیں پہنچے ہیں بلکہ ابھی آپ کا سفر جاری ہے۔

کریئرتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES

2۔ پہلے سے قائم تصورات سے حوصلہ نہ ہاریں

'یقینا اس کی عمر زیادہ ہو گئی ہے اور اسے معلوم نہیں کہ کمپیوٹر کس طرح آپریٹ کیا جاتا ہے'، 'آخر کار پانچ سالوں میں وہ ریٹائر ہو جائے گا'، 'وہ نئی چیزیں جاننا نہیں چاہتا، پرانے لوگ کم لچکدار ہیں۔'
ممکن ہے کہ آپ ایسی باتیں سنتے رہے ہوں لیکن اس طرح کے عام تصورات کو توڑنے کی ضرورت ہے۔ حوصلہ نہ ہاریں۔
آپ کو یہ دکھانے کی ضرورت ہے کہ آپ میں سیکھنے کی لگن ایک 20 سال کے نوجوان کی طرح ہی ہے۔
اگر آپ خود پر بھروسہ نہیں کرتے تو کوئی اور آپ پر کس طرح انحصار کرے گا۔

کریئرتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES

3۔ ایسی کمپنیوں کی تلاش جن سے آپ کی مطابقت ہو

یہ واضح طور پر سمجھ لیں کہ آپ کہاں کام کرنا چاہتے ہیں اور یہ اتنا ہی اہم ہے جتنا صحیح کام کے لیے تلاش۔
ملازمت کا آغاز کرنے والے لوگوں کے لیے چھوٹی کمپنیوں میں کام کی تلاش بہتر سمجھی جاتی ہے۔ ان کے پاس کام کے اشتہارات اور بھرتی کے بجٹ کا فقدان رہتا ہے۔
اور بہت سی کمپنیوں میں تو ہیومن ریسورس جیسا کوئی ڈپارٹمنٹ ہی نہیں ہوتا ہے۔ دوسری طرف بڑی کمپنیوں میں زیادہ مقابلہ رہتا ہے۔
ایسی کمپنیوں پر توجہ دینی چاہیے جو بزرگ لوگوں کے لیے مصنوعات بناتی ہوں یا پھر انھیں سروس دیتی ہوں۔ ایسے آجر عام طور پر تجربہ کار لوگوں کو ترجیح دیتے ہیں۔

کریئرتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES

4۔ اپنی عمر چھپانے کی کوشش نہ کریں

ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کے لوگ عام طور پر عمر کے حوالے سے کوئی خاص تعصب نہیں رکھتے۔
پھر بھی آپ کے تجربے اور عمر کے بارے میں بتا دینا اچھا رہتا ہے۔ کسی کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ نے اپنی سكول کے تعلیم کب مکمل کی تھی۔
آپ پروفیشنل کریئر کے آخری پندرہ، بیس برسوں پر زیادہ غور کرنا چاہیے۔
اور اگر آپ طویل عرصے سے کام کرتے رہے ہوں تو کیریئر کی کامیابیوں کے بارے میں ضرور بتائیں۔
لیکن یاد رکھیں کہ یہ سی وی ہے نہ کہ آپ کے پروفیشنل کیریئر کی آخری دستاویز۔

کریئرتصویر کے کاپی رائٹINPHO

5۔ سوشل میڈیا پر سرگرم رہیں

یہ ظاہر کرنے کے لیے آپ نئے رجحانات سے واقف ہیں، سوشل میڈیا پر فعال ہونا ایک اچھا طریقہ ہے۔
اگر کوئی آپ کی پروفائل فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام یا لنکڈ ان پر تلاش کرے اور آپ کو ڈھونڈ نہ پائے تو عمر دراز لوگوں کے حوالے سے پہلے سے موجود عام تصورات مضبوط ہوں گے۔
اور اس کے لیے آپ خود ذمہ دار ہوں گے۔ آپ کو لنکڈ ان پر آرٹیکلز لکھنے چاہییں، فیس بک پر پوسٹ شیئر کرنی چاہییں اور ٹوئٹر پر اپنی رائے ظاہر کرنے سے اجتناب نہیں برتنا چاہیے۔
اور آخر میں ان لوگوں کو فالو کریں جو آپ کے پسندیدہ کمپنیوں میں کام کرتے ہوں۔ ان کی پوسٹ شیئر کرنا اور ان پر رائے کا اظہار کرنا نہ بھولیں۔

متعلقہ عنوانات

No comments:

Post a Comment