ACTION RESEARCH OPINION: INTERNET EXPOSURE AT NEGLECT CLASS OF SOCIETY IN 3rd WORLD
Source: http://www.bbc.com/urdu/science-39776134
****
Source: http://www.bbc.com/urdu/science-39776134
ٹیکنالوجی کے فوائد تک ان کی بھی رسائی
فوٹو گرافر لارا ڈی رینل ان تنظیموں کی کوششوں کو کیمرے میں قید کر رہی ہیں، جو لوگوں کو پہلی بار انٹرنیٹ پہنچانے میں مدد کر رہی ہیں۔
- مڈغاسکر میں ایک سکول کے 16 سالہ طلبہ و طالبات نے پہلی بار انٹرنیٹ پر ویکیپیڈیا دیکھا اور اس سے حاصل ہونے والی معلومات کو بلیک بورڈ پر لکھا۔
- تقریباً ایک دہائی پہلے ’ون لیپ ٹاپ پر چائلڈ‘ يعنی ہر بچے کے لیے ایک لیپ ٹاپ نامی پراجیکٹ ترقی پذیر ممالک کے سکولوں میں چھوٹے لیپ ٹاپ فراہم کرنے والے پہلے منصوبوں میں سے ایک تھا۔
- بچوں کو ان چھوٹے لیپ ٹاپ کے ذریعے ریاضی کی مشق کرنے میں مدد مل رہی تھی۔
- بنگلہ دیش میں انٹرنیٹ کا سب سے زیادہ استعمال لوگ فیس بک کے لیے کرتے ہیں۔ بہت سے لوگ تو اس کے علاوہ کچھ دیکھتے ہی نہیں ہیں۔
- سمارٹ فون کو عام طور پر دنیا سے جڑنے کے ذریعہ کی بجائے تصویریں لینے کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے جیسا کہ انڈیا کے اس مندر کی تصویر سے ظاہر ہے۔
- انڈیا کے مغربی شہر پونے کی کچی آبادی کے ایک بیت الخلا میں پڑی پوكےمون آرکیڈ مشین کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے جو کسی کھلاڑی کی منتظر ہے۔
- بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں یہ دونوں اپنے سمارٹ فون پر ’اینگری برڈز‘ کھیلنے میں مشغول ہیں اور اس بات سے لاعلم ہیں کہ اس فون پر وہ انٹرنیٹ بھی چلا سکتے ہیں۔
- بنگلہ دیش کے حجام کی دکانوں میں موسیقی بجتی رہتی ہے، اور جب تک آپ بال كٹوائيں تب تک آپ کے فون میں گانے بھی بھر دیے جاتے ہیں۔ ڈیٹا کا پیسہ بچانے کے لیے لوگ بلوٹوتھ یا میموری کارڈ کا استعمال کرتے ہیں۔
- چھوٹے تاجروں کے لیے فیس بک اور واٹس ایپ ہر مرض کی دوا نظر آتی ہے جیسے کینیا کے اس قصائی کو آن لائن پر اپنی موجودگی درج کرانے کی ضرورت ہے۔
- برازیل کے شہر ریو کے پسماندہ علاقوں میں سائبر کیفے انٹرنیٹ سے جڑنے کا اہم ذریعہ ہیں۔ والدین کے خیال میں ان کے بچے خطرناک جگہوں میں گھروں کے اندر محفوظ ہیں۔ بہر حال یہ بچے عام طور پر ویڈیو گيمز میں مشغول رہتے ہیں۔ اور اس بچے کے برعکس بہت سے بچے خواتین کو خوش آمدید کہنے کو تیار نہیں۔
- انڈیا کی بعض برادریاں خواتین کو انٹرنیٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔
- تیزی سے ترقی کرتے ہوئے انڈیا جیسے ملک میں ایسے لوگ کم ہی ہیں جن تک ٹیکنالوجی نہ پہنچی ہو، لیکن کپاس مل کے اس مزدور کے پاس ایک موبائل بھی نہیں ہے۔ وہ مل سے ملحقہ کمرے کے فرش پر کئی دوسرے لوگوں کے ساتھ سوتا ہے۔ اور مل مالک کو اپنے فیس بک ان کی تصاویر شیئر کرنے میں کوئی عار نہیں۔
- بنگلہ دیش کے ایک دیہی علاقے میں زیادہ تر لوگوں کے لیے انٹرنیٹ کا مطلب ہے فیس بک اکاؤنٹ ہونا۔ موبائل آپریٹر ان علاقوں میں زیادہ تر زیرو ریٹنگ پروگرام ڈال دیتے ہیں۔ اس سے لوگوں کو نیٹ ورک کے ساتھ رہنے کی شرط پر فیس بک کو مفت براؤز کرنے کی اجازت ملتی ہے۔
- شمالی مڈغاسکر کے دیہات میں سات سال پہلے بہت کم سمارٹ فون تھے۔ لیکن آج یہاں کے بہت سے لوگ فیس بک اور باقی سوشل میڈیا پر اپنا وقت اور پیسہ خرچ کر رہے ہیں۔
No comments:
Post a Comment