Wednesday, 13 June 2018

PAK ARMY SPOKESMAN: KARACHI DISTURBANCES CONCERNS Posted on September 4, 2011


ORIGINATING Source: https://be4gen.wordpress.com/2011/09/04/pak-army-spokesman-karachi-disturbances-concerns/

PAK ARMY SPOKESMAN: KARACHI DISTURBANCES CONCERNS

PAK ARMY SPOKESMAN: KARACHI DISTURBANCES CONCERNS
(Sep 4, 2011)
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2011/09/110903_athar_abbas_khi_iv_zs.shtml
19:19 GMT 00:19 PST, 2011 آخری وقت اشاعت: اتوار 4 ستمبر
کراچی کی صورتحال پر تشویش ہے:فوجی ترجمان
پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال پر اسے تشویش ہے کیونکہ یہاں کے حالات کا اثر پورے پاکستان پر پڑتا ہے۔
یہ بات فوج کے ترجمان اور آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل اطہر عباس نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہی۔
میجر جنرل اطہر عباس کا انٹرویو سنیے
میجر جنرل اطہر عباس کا کہنا تھا کہ ’جس قسم کی دہشتگردی اور تشدد کا شکار پچھلے دنوں کراچی رہا ہے پورے ملک کو اس پر تشویش رہی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’کراچی کے شہری دہشتگردی کا شکار رہے ہیں اور اس صورتحال پر فوج کو بھی اتنی ہی تشوتش ہے کیونکہ کراچی کی صوتحال کا اثر پورے ملک پر پڑتا ہے‘۔
فوجی ترجمان نے کہا کہ موجودہ حالات میں کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے بلا امتیارز کارروائی کر رہے ہیں تاکہ کراچی کے امن کو یقینی بنایا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ رینجررز اور پولیس مشترکہ طور پر کارروائی کر رہے ہیں اور خفیہ ادارے ان کو معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ’یہ کارروائی موثر طریقے سے ہو گی اور اس کے خاطرخواہ نتائج سامنے آئیں گے‘۔
فوجی ترجمان نے سندھ کے سابق وزیرِ داخلہ ذوالفقار مرزا کے اس بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وفاقی وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے انہیں بتایا تھا کہ اگر کراچی میں قاتلوں پر ہاتھ ڈالا گیا تو فوج اور آئی ایس آئی حکومت گرا دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میرے لیے اس پر کسی قسم کا تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا اور بہتر ہوگا کہ اس بیان کی تصدیق یا تردید کے لیے آپ رحمان ملک سے رابطہ کریں‘۔
خیال رہے کہ ذوالفقار مرزا نے یہ بات جمعہ کو کراچی کے علاقے لیاری میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہی تھی۔ سابق وزیرِ داخلہ نے دعوٰی کیا تھا کہ انہوں نے ٹارگٹ کلرز کو سیکٹر دفاتر سے اسلحے سمیت گرفتار کیا تھا لیکن انہیں رحمان ملک کے احکامات پر رہا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا تھا کہ رحمان ملک نے انہیں متنبہ کیا تھا کہ اگر ٹارگٹ کلرز کو پکڑا گیا تو آئی ایس آئی اور فوج حکومت کا تختہ الٹ دیں گی۔
Advertisements

No comments:

Post a Comment