Saturday, 26 January 2019

MYSTERIOUS TALES ABOUT MIRROR

ACTION RESEARCH FORUM: MIRROR WAS USED FOR MYSTERIOUS TALES


Source: https://www.bbc.com/urdu/science-46969066

آئینے کے بارے میں سات پراسرار روایتیں

Surreal mirror compositionتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
آئینوں سے ہمیشہ ہی سے ایک عجیب قسم کی پراسراریت وابستہ رہی ہے۔
آئینہ صرف چہرہ دیکھنے کے لیے نہیں بلکہ صدیوں سے دوسرے مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
ایک زمانے میں امیر خاندان اپنی دولت کی نمائش کرنے کے لیے گھروں میں وینس میں بننے والے بڑے بڑے آئینے نصب کیا کرتے تھے۔ ظاہر ہے کہ اس زمانے میں آئینے بہت مہنگے ہوا کرتے تھے۔
آئینوں کے ایسے ہی سات عجیب و غریب اور پراسرار استعمال جن میں سے بعض آپ کو حیرت زدہ کر دیں گے۔

1 مستقبل کی جھلک

Surreal baroque mirror/frame, cloud scenery inside. Handmade painting, acrylic on paper & post processing.تصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionکچھ دیکھا؟
تیسری صدی قبل مسیح میں قدیم یونان میں تھیسالی میں جادوگرنیاں خون سے لتھڑے ہوئے آئینوں کی مدد سے لوگوں کو قسمت کا حال بتایا کرتی تھیں۔
اسی طرح روم میں آئینے استعمال کر کے ماضی کے بارے میں بتایا جاتا تھا اور مستقبل کے بارے میں پیش گوئیاں کی جاتی تھیں۔
اب بھی کئی لوک کہانیوں میں آئینے کے ایسے ہی استعمال کا ذکر مل جاتا ہے۔

2 دو دنیاؤں کے درمیان پل

Mask of Tezcatlipoca, the Smoking Mirror, formed of turquoise and lignite mosaic set over a human skullتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionآخر کی دنیا کا راستہ؟
آج کل آئینے المونیم کے پاؤڈر سے بنتے ہیں لیکن قدیم مصری اپنے آئینے تانبے کو پالش کر کے بناتے تھے۔ تانبہ دیوی ہیتھور سے وابستہ تھا جسے حسن، محبت، جنس، تولید اور جادو کی دیوی سمجھا جاتا تھا۔
ایزٹک تہذیب میں ایک قسم کے سیاہ پتھر کو چمکا کر اس سے آئینہ بنایا جاتا تھا اور خیال تھا کہ ان کا تعلق ایک دیوتا تیزکاٹلیپوکا سے ہے۔ یہ دیوتا رات، وقت اور آبائی یادداشت کا دیوتا تھا اور سمجھا جاتا تھا کہ آئینے اِس دنیا اور اُس دنیا کے درمیان پل کا کام کرتے ہیں۔

3 اندر کی بات

Concept image: white queen sees black queen in the mirrorتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionکیا آئینے اندر کی حقیقت دکھا سکتے ہیں؟
چین میں آئینے چاند کی توانائی کو مقید کرنے کے لیے استعمال ہوتے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ ایک بادشاہ نے دعویٰ کیا کہ جو کوئی ان کے آئینے میں دیکھتا ہے وہ ان کے اندر کی خصوصیات جان لیتے ہیں۔ روایت کے مطابق اپنے آئینے کی اسی خصوصیت کی مدد سے وہ اقتدار میں آئے تھے۔

4 ہمیشہ سچ

Vintage illustration from Snow White and the Seven Dwarfs fairy tale, showing Snow White's stepmother with her magic mirror. Lithograph, 1937.تصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionکہ ہے کون سا خوبصورت زیادہ!
آئینوں کے بارے میں یہ روایت بھی مشہور ہے کہ وہ اپنے اندر سارے واقعات ریکارڈ کر لیتے ہیں۔ مشہور کہانی سنو وائٹ میں یہ واقعہ بیان کیا گیا ہے۔
اصل سنو وائٹ 18ویں صدی کی ایک جرمن نواب زادی تھی جس کے باپ نے دوسری شادی کر لی تھی۔ اس کی سوتیلی ماں کو سنو وائٹ کے باپ نے تحفے میں ایک آئینہ دیا۔
یہ آئینہ باتیں بھی کرتا تھا۔ اس علاقے میں مشہور تھا کہ آئینے ہمیشہ سچ بولتے ہیں۔ اسی سے کہانی مشہور ہو گئی، جو ظاہر ہے کہ کہانی ہی ہے لیکن اصل آئینہ آج بھی جرمنی کے ایک میوزیم میں موجود ہے۔
برا شگون، اچھا شگون
Classic orange old truck with broken side mirror, with road, telephone pole and green hills behind it. Blue sky, midday.تصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionبدقسمتی سے!
آئینوں کے بارے میں کئی توہمات مشہور ہیں، مثال کے طور پر اگر آپ سے آئینہ ٹوٹ جائے تو یہ بدقسمتی کی علامت ہے۔
یہ روایت رومنوں نے شروع کی تھی جو سمجھتے تھے کہ انسانی روح آئینے کے ان ٹکڑوں میں قید ہو کر رہ جاتی ہے اور اسے اگلے جہان تک جانے کا موقع نصیب نہیں ہوتا۔
البتہ پاکستان میں اس کے الٹ روایت ہے۔ یہاں کہا جاتا ہے کہ گھر میں آئینے کا ٹوٹنا نیک شگون ہے کیوں کہ اس طرح آپ پر نازل ہونے والی بلا آئینے کو آ گئی ہے۔
اداکار ویسے بھی بہت توہم پرست ہوتے ہیں۔ بہت سے اداکار سمجھتے ہیں کہ اگر وہ کسی پرفارمنس سے پہلے آئینہ دیکھ رہے ہوں اور پیچھے سے کوئی آ کر ان کا عکس دیکھ لے تو یہ برا شگون ہے۔

6 نقاب پوش آئینے

Old antique vintage cast iron desk makeup mirror frame blank holds on the stand in the form of goddess with wings or angel standing on table. Circa end of 1800s or early 1900s.تصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionآئینے، روح کے عکاس

7 روح کا سایہ

Concept photo, playing on Magritte's surreal painting ideas - man in front of mirror reflecting himself without faceتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
بعض قدیم اقوام سمجھتی تھیں کہ آئینے روح کا سایہ دکھاتے ہیں، یعنی اس شخص کی اصل شخصیت آئینے میں آ جاتی ہے۔ اس کی روشنی میں خیال کیا جاتا تھا کہ چڑیلوں اور بھوتوں کا سایہ نہیں ہوتا۔
سو اگلی بار آئینہ دیکھتے ہوئے احتیاط سے کام لیں، دیکھیں کہیں کوئی اور تو آپ کی روح کا عکس نہیں دیکھ رہا؟
línea

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں

No comments:

Post a Comment