Sunday, 6 January 2019

US: AROZONA; CHILD BORN WITH MOTHER WHO IS IN COMA FOR 10 YEARS


ACTION RESEARCH FORUM WHAT IS WRONG WHERE, LAW OF NATURE HAS NOT DEVIATED. INVESTIGATION BY STATE OF THE ART WILL REVEAL THE TRUTH.

Source: https://www.bbc.com/urdu/world-46778999

ایک دہائی سے کوما کی حالت میں رہنے والی خاتون کے بطن سے بچے کی ولادت

مریضتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionکوما میں رہنے والے مریض کو 24 گھنٹے نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے
امریکی ریاست ایریزونا میں پولیس تقریبا ایک دہائی سے کوما کی حالت میں رہنے والی ایک خاتون کے بطن سے بچے کی پیدائش پر جنسی تشدد کی جانچ کر رہی ہے۔
وہ خاتون فینکس کے پاس ہیسیئنڈا ہیلتھ کيئر کے ذریعے چلائے جانے والے ایک کلینک میں زیر علاج تھی۔
ہیسیئنڈا ہیلتھ کيئر نے اس بابت کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے تاہم اس نے کہا ہے کہ وہ اس 'انتہائی پریشان کن واقعے' سے واقف ہے۔
ایک مقامی کمرشیئل براڈکاسٹ سٹیشن نے بتایا کہ بچہ تندرست ہے اور ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سٹاف کو خاتون کے حاملہ ہونے کا علم نہیں تھا۔
بچہ پیدا کرنے والی خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
فینکس پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 'اس معاملے کی فی الحال جانچ ہو رہی ہے' تاہم اس نے اس بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
فینکس کے سی بی ایس سے ملحق کے پی ایچ او- ٹی وی نے بتایا کہ خاتون نے 29 دسمبر کو بچے کو جنم دیا۔
یہ بھی پڑھیے
ذرائع کے حوالے سے اس نے کہا: 'ولادت سے پہلے کسی بھی سٹاف کو خبر نہیں تھی کہ زیر علاج خاتون حاملہ ہے۔'
ذرائع نے بتایا کہ خاتون دن رات نگہداشت میں تھیں اور بہت سے لوگوں کی ان تک رسائی تھی۔
ہیسیئنڈا ہیلتھ کیئرتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES

حفاظتی انتظامات میں اضافہ کیا گیا ہے

ذرائع نے بتایا کہ وہاں طریقۂ کار میں تبدیلی آئی ہے اور کسی خاتون مریض کے کمرے میں کسی مرد کے داخل ہونے کی صورت میں اس کے ساتھ کسی دوسری خاتون کا ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
ہیسیئنڈا ہیلتھ کیئر نے ایک بیان میں کہا اسے 'حال ہی میں ایک انتہائی پریشان کن واقعے کا علم ہوا ہے جوکہ ہیسیئنڈا میں زیر علاج مریضوں کی صحت اور حفاظت سے منسلک معاملہ ہے۔'
اس نے کہا کہ وہ حکام سے پوری طرح تعاون کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ہیسیئنڈا ہیلتھ کیئر کے ترجمان ڈیوڈ لئيبووٹز نے کہا ان کا 'گروپ سچ تک پہنچنے کے لیے پوری طرح پابند ہے اور یہ ایسا واقعہ ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔'
ایریزونا کی ہیلتھ سروسز کے شعبے نے کہا کہ محکمے نے جانچ کرنے والوں کو وہاں بھیجا ہے تاکہ اس جگہ اور مریض کی جانچ کی جا سکے اور حفاظتی انتظامات میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ہیسیئنڈا ہیلتھ کيئر کا اپنی ویب سائٹ پر کہنا ہے کہ وہ 'طبی طور پر کمزور اور دائم المریض نوزائیدوں، بچوں اور نوجوانوں کے علاوہ ان لوگوں کا علاج کرتے ہیں جنھیں ذہنی اور دماغی معذوری ہے۔'

اسی بارے میں

No comments:

Post a Comment