Thursday 23 February 2017

SURROGATE WOMEN ON RENTAL – WELL BUILT, BLONDE, HIGH CAST HINDU- bbc urdu Posted on November 2, 2012


SURROGATE WOMEN ON RENTAL – WELL BUILT, BLONDE, HIGH CAST HINDU- bbc urdu

SURROGATE WOMEN  ON RENTAL – WELL BUILT, BLONDE, HIGH CAST HINDU
بھارت:’کرائے کی ماں‘، گوری رنگت کو ترجیح
اروند چھابڑا
بی بی سی، دلی
آخری وقت اشاعت:  جمعرات 1 نومبر 2012 , 14:48 GMT 19:48 PS
بھارت میں شادی کےلیے تو گوری لڑکیوں کو ترجیح دی ہی جاتی ہے لیکن اب’سروگیٹ‘ ماؤں یا کرائے کی ماؤں کے لیے بھی گوری خواتین کو ہی ترجیح دی جا رہی ہے۔
یہ بات دلی میں واقعہ ایک ریسورس گروپ ’سما‘ کی جانب سے کیے جانے والے ایک سروے میں سامنے آئی ہے۔
سما کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں اور سروگیٹ ماؤں اور اولاد کی خواہش رکھنے والے افراد کے درمیان جو ایجنٹ کام کرتے ہیں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ کوکھ کرائے پر لیتے وقت خاتون کی اعلیٰ ذات اور اس کے مذہب کو تو اولیت دی ہی جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ ان کے رنگ و روپ کو بھی اہمیت دی جاتی ہے۔
اس سروے میں کہا گیا ہے کہ کرائے کی کوکھ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئےخاتون کی صحت، گورے رنگ، اور خوبصورتی کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ’سروگیٹ ماؤں‘ کو وہ رقم نہیں بتائی جاتی ہے جو اولاد کی خواہش رکھنے والے جوڑے ادا کرتے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اپنے کوکھ کرائے پر دینے والے عورت کو معاوضے کا معاملہ ایجنٹ طے کرتے ہیں۔ عام طور پر یہ رقم ایک لاکھ سے چار لاکھ روپے تک ہوتی ہے۔
یہ معاوضہ قسطوں میں ادا کیے جاتے ہیں۔ کچھ رقم حاملہ ہونے پر اور کچھ مہینے کے خرچ کے طور پر دیے جاتے ہیں لیکن زیادہ رقم بچے کی پیدائش کے بعد دیے جاتے ہیں۔
کرائے کی کوکھ لیتے ہوئے کوکھ دینے والی خاتون سے کہا جاتا ہے کہ اس میں سیکس یا پھر جسمانی تعلقات شامل نہیں ہے۔
انہیں یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ کس کے لیے یہ بڑا تحفہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے یہ بھی باور کرایا جاتا ہے کہ اس سے جو رقم ملے گی اس سے اس خاتون کے گھر کے افراد کو فائدہ پہنچے گا۔
لیکن اس سارے معاملے میں اس میں پیش آنے والی بیماریوں اور دوسرے خطروں کی محدد معلومات دی جاتی ہیں۔
اس سروے میں جن لوگوں سے بات کی گئی ان میں سے کئی خواتین نے دوبارہ ایسا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چند خواتین نے کہا اس میں جسمانی تعلقات شامل نہیں ہے، یہ بھلائی کا کام ہے اس لیے جائز ہے۔
حالانکہ زیادہ تر خواتین کا کہنا تھا کہ اگر وہ دوبارہ سروگیٹ ماں بنیں تو اپنی مانگوں کو زوردار ڈھنگ سے رکھیں گی۔
اس رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرائے کی کوکھ کا کاروبار تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔
——————–

     SHARE WITH FRIENDS WISDOM POSTINGS:
  1. CAUSE AND EVENTS – SPATIAL And TEMPORAL RESPECTIVELY
  2. WHETHER ‘BRAIN-POWER’ OR ‘HEART-IMPULSE’ PLINTHS ‘HUMAN GEN’?
************
Advertisements

No comments:

Post a Comment