Saturday, 9 June 2018

TOY ATOMIC REACTOR FABRICATED IN KITCHEN- STUPIDITY Posted on August 5, 2011


ORIGINATING Source: https://be4gen.wordpress.com/2011/08/05/toy-atomic-reactor-fabricated-in-kitchen-stupidity/

TOY ATOMIC REACTOR FABRICATED IN KITCHEN- STUPIDITY

TOY ATOMIC REACTOR FABRICATED IN KITCHEN- STUPIDITY
(Aug 6, 2011)
20:54 GMT 01:54 PST, 2011 آخری وقت اشاعت: جمعـء 5 اگست
باورچی خانے میں ایٹمی ری ایکٹر، ’احمقانہ حرکت‘
سویڈن کے شہری نے اعتراف کیا ہے کہ باورچی خانے میں ایٹمی ری ایکٹر لگانے کی کوشش احمقانہ حرکت تھی۔
سویڈن کے رچرڈ ہنڈل کا کہنا ہے کہ وہ صرف یہ جاننا چاہتے تھے کہ کیا وہ باورچی خانے میں قائم ایٹمی ری ایکٹر میں ایٹم کو توڑ سکتے ہیں یا نہیں۔
پولیس نے جنوبی سویڈن میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ پولیس کی یہ کارروائی اس وقت ہوئی جب رچرڈ نے سویڈن کی تابکاری اتھارٹی سے رابطہ کیا اور یہ دریافت کیا کہ آیا جو وہ کر رہے ہیں قانونی ہے یا نہیں۔
رچرڈ نے کہا کہ وہ اب سے وہ طبیعات کے بارے میں صرف کتابیں ہی پڑھیں گے۔
رچرڈ جو بے روزگار ہیں نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے ایٹمی ری ایکٹر کے لیے تابکاری کا سامان جرمنی سے انٹرنیٹ کے ذریعے خریدا۔
’یہ تجربہ خطرناک نہیں تھا اور کوئی خطرے کی بات نہیں تھی۔‘
رچرڈ اس تجربے پر پچھلے چھ ماہ سے کام کر رہے تھے اور انہوں نے اس سے متعلق معلومات اپنے بلاگ پر ڈالیں۔
پولیس نے ان کے قبضے سے ایٹمی سامان اور کمپیوٹر اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
Advertisements

No comments:

Post a Comment