Source: https://www.bbc.com/urdu/world-44270066
جب برطانیہ کے آسمانوں پر 15 ہزار بار بجلی کوندی
REUTERS
برطانیہ کے جنوبی حصے طوفانی بارش اور گرج چمک کی زد ہیں جبکہ آسمان پر بجلیاں لمحے لمحے بعد کوند رہی ہیں۔
بی بی سی موسمیات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب چار گھنٹے کے دوران تقریباً 15 ہزار آسمانی بجلیاں چمکیں۔
یہ گرج دار، چمک دار طوفان جنوبی انگلینڈ، مڈ لینڈ اور ویلز سے شمال کی جانب جا رہا ہے اور اتوار کو پورے دن جاری رہے گا۔
اسی بارے میں
میٹ آفس نے شدید بارش اور سیلاب کے لیے زرد وارننگ جاری کی ہے۔
بہت سے لوگ اس طوفانی بجلی کو اپنے کیمرے میں قید کرنے اور ان کی ویڈیو بنانے کے لیے نکل آئے جسے انتہائی 'بے وقوفانہ' اور 'بجلی کی خیرہ کرنے والی روشنی میں نکلنا' قرار دیا گيا۔
PA/TOWERRNLI
EMS - HAYLING ISLAND/@AUNTYMEMS
بہت سے لوگوں نے کہا کہ انھوں نے اس قسم کا طوفان کبھی نہیں دیکھا اور کہا کہ 'بجلی کی چمک متحیر کرنے والی تھی۔'
ایک دوسری خاتون نے کہا کہ 'باہر جیسے دیوانگی کا شور تھا۔'
ANDREW LANXON HOYLE/@BATTERYHQ
KATE/@TEARSCRYNOMORE
بی بی سی موسمیات کے پیش کار ٹوماز شیفرنیکر نے اسے جب اسے لندن پر منڈلاتے دیکھا تو اسے 'طوفانوں کی ماں' کا لقب دے ڈالا۔
انھوں نے کہا: 'اے بچے یہ تو بالکل دیوانگی ہے۔ 'میں نے اتنی زیادہ تیزی کے ساتھ بجلی چکمنے والا طوفان اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا۔ زیادہ بجلیاں لپک رہی ہیں لیکن ان کی آواز بہت تیز نہیں ہے اور ان کا منظر قابل دید ہے۔'
PAUL GREENFORD TYRES/@ATKO80
HARRY NEARY/@GRUMPYROCKER
بی بی سی موسمیات کے ماہر جیما پلم نے بتایا کہ طوفان شمال کی جانب رواں ہے اور اتوار تک رہے گا۔
میٹ آفس نے کہا کہ گھروں اور دفتروں میں تیزی سے پانی آ سکتا ہے۔ اور کہا کہ پانی کی تیز دھار اور گہرے پانی، آسمانی بجلی کے گرنے، اولے پڑنے اور تیز ہواؤں سے بعض عمارتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
@SAMUELTWILKINSON/PA
REUTERS
KARL MCCARTHY/@MCCARTHYKARL
J/@DXTJXSH
@PAMELSAURUSREX/PA
۔
No comments:
Post a Comment