Thursday, 24 May 2018

THREE WAYS: TO EARN BILLIONS

Source: https://www.bbc.com/urdu/science-44226264

کروڑ پتی بننے کے تین آسان نسخے

۔تصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image caption’کامیاب کاروبار کے لیے کسی خاص ڈگری کی ضرورت نہیں ہوتی‘
آپ کو کیسے معلوم ہو گا کہ کون سا کاروبار کامیاب رہے گا اور کون سا ناکام؟ یہ سوال کسی کے لیے بہت اہم ہو سکتا ہے لیکن کینیڈا کے ریان ہومز کے لیے یہ سوال کوئی راکٹ سائنس نہیں جس کا پتہ لگانا مشکل ہو۔
ریان ہومز ایک سرمایا کار اور سوشل نیٹ ورک اکاؤنٹ کو مینج کرنے والی ویب سائٹ 'ہوٹ سوٹ' کے بانی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک کامیاب کاروباری بننے کے لیے کسی خاص ڈگری کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ آپ کو صرف ایک نسخے کی ضرورت ہوتی ہے جس سے آپ یہ پتہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کا کسی منصوبہ یا کاروبار میں پیسہ لگانا فائدے مند ثابت ہو گا یا نہیں۔ ہومز کے حساب سے یہ معلوم کرنا کافی آسان ہے۔

اس بارے میں مزید پڑھیے

ریان ہومزتصویر کے کاپی رائٹHOOTSUITE/BBC
Image captionکامیاب کاروبا کا ٹرپل ٹی فارمولہ
وہ اس کے لیے ٹرپل ٹی کا فارمولہ دیتے ہیں۔
نمبر ایک ٹیلنٹ ہے
اچھے کاروباری آئیڈیا آپ کو ہر جگہ مل جائیں گے لیکن ان آئیڈیاز پر عمل کرنے والے باصلاحیت لوگ لاکھوں میں ایک ہوتے ہیں۔
ہومز اپنے بلاگ میں لکھتے ہیں' کسی بھی کاروبار کا تخمینہ کرنے سے پہلے میں اس کے باس اور ٹیم کو دیکھتا ہوں میرے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ وہ کاروبار کے لیے سنجیدہ بھیں ہیں یا نہیں۔
کاروبارتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionاچھے کاروبار کے لیے جفا کش لوگوں کا ہونا ضروری ہے
کیونکہ کاروبار میں سب سے بڑا چیلنج پیسہ لگانے والوں کی رقم کو صفر سے اربوں تک لے جانا ہوتا ہے اور کامیاب ہونے کے لیے ضروری ہے کہ کاروبار کو پورا وقت دیں اور کام کرنے کا طریقہ بھی الگ ہو۔
ان کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے کاروباری تمام مسائل کا حل تلاش کرتے ہیں نہ کہ دوسروں کو اس کے لیے پیسے دے دیتے ہیں۔ اچھا کاروباری تب تک آرام نہیں کرتا جب تک مسائل کا حل نہ نکال لے۔
کسی بھی کمپنی کے مالک کو پر جوش اور جفاکش لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
نمبر دو ٹیکنالوجی
ہوز کہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کے بارے میں سب سے پہلے سوچیں اور یہ اس وقت سب سے ضروری ہو جاتی ہے جب آپ کا بزنس آئیڈیا ٹیکنالوجی سے جڑا ہو۔
تکنالوجیتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionٹیکنالوجی کامیابی کے لیے انتہائی ضروری ہے
ان کا کہنا ہے کہ بہترین طریقہ یہ ہی ہے کہ ایک شخص کو پوری طرح ٹیکنالوجی سے متعلق کام پر لگایا دیا جائے تاکہ اس سے متعلق مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔ دوسرا کاروبار کی دوسری چیزوں کو دیکھے۔
نمبر تین لبھانے کا طریقہ یعنی پبلسٹی
کیا آپ کے پاس سرمایہ لگانے والے لوگ یا گاہک ہیں؟ آپ نے کتنا پیسہ کمایا ہے ہومز کا کہنا ہے کہ اگر گپ کے پاس گاہک یا سرمایا لگانے والے ہوں تو یہ بہت اچھا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سرمایا لگانے والوں کی توجہ حاصل کرنے کا بہترین منصوبہ ہونا چاہیے جس سے آئیڈیا ان تک پہنچایا جا سکے۔ کاروبار کی کامیابی کے لیے ایسا سافٹ ویئر بنایا جانا چاہیے جو آپ کے پراڈکٹ کو وائرل کر دے یا پھر اس کے اشتہارات پر زور دیا جائے۔
ہومز کا کہنا ہے کہ ٹرپل ٹی کا یہ فارمولہ کامیابی کی ضمانت نہیں کئی بار صحیح تکنیک اور اچھی ٹیم کے باوجود بھی کاروبار ناکام ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوانات

No comments:

Post a Comment