Monday 21 May 2018

OSAMA DIED MUCH EARLIER THAN May 2, 2011 Posted on May 10, 2011


ORIGNAL SOurce: Posted on 

OSAMA DIED MUCH EARLIER THAN May 2, 2011

OSAMA DIED MUCH EARLIER THAN May 2, 2011 (posted May 10, 2011)
12:05 GMT 17:05 PST آخری وقت اشاعت: پير 9 مئ 2011
ایران کے وزیر انٹیلجنس حیدر مصلحی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک کے پاس ایسی باوثوق اطلاعات ہیں کہ اسامہ بن لادن بیماری کی وجہ سے کچھ عرصہ پہلے ہلاک ہو چکے تھے اور امریکہ کی طرف سے انہیں ایبٹ آباد میں ہلاک کرنے کے دعوے جھوٹے ہیں۔
ایران کے وزیرِ انٹیلجنس نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے واقعی اسامہ بن لادن کو ہلاک کر دیا ہے تو اس کی ہلاکت کی تصویر کیوں پیش نہیں کی جاتی۔ انہوں نے سوال کیا اگر امریکہ نے اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا ہے تو ان کی لاش کو سمندر برد کیوں کیا۔
ایران کے وزیرِ انٹیلجنس نے کہا کہ ایران نے جب دہشتگرد تنظیم جندوللہ کے سربراہ عبد المالک ریگی کو گرفتار کیا تھا تو نہ صرف ان کا انٹرویو نشر کیا گیا تھا بلکہ ریگی کی تصویر بھی دکھائی گئی تھی۔
ایرانی وزیر نےالزام لگایا کہ امریکہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلا کر خطے میں اٹھنے والی بیداری کی لہر کو دبانا چاہتا ہے۔
وزیر نے کہا کہ امریکہ اپنے اندرونی مسائل اور بگڑتی ہوئی معیشت سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے ایسی مہم چلا رہا ہے۔
Advertisements
Report this ad

No comments:

Post a Comment