Tuesday 22 May 2018

PAK: NAB STARTS INVESTIGATION BECOMING OENNILESS CLERK TO BILLIONAIRE MALIK RAIZ OF LAHORE


Souce: https://www.bbc.com/urdu/pakistan-44198943


نیب کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے خلاف تحقیقات کا باقاعدہ آغاز


بحریہ ٹاؤن کراچیتصویر کے کاپی رائٹAFP

پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کے منصوبوں کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
نیب کی جانب سے پیر کو جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تحقیقات ادارے کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے احکامات پر شروع کی گئی ہیں۔
بیان کے مطابق چیئرمین نیب نے متعلقہ ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایات دی ہیں کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بحریہ ٹاؤن کے خلاف تفتیش کو تین ماہ میں قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائیں۔

یہ بھی پڑھیے

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ عدالتی فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
خیال رہے کہ چار مئی کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اپنے اکثریتی فیصلے میں کراچی میں بحریہ ٹاؤن کی اراضی سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کو سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔
عدالت نے اپنے اس فیصلے میں معاملہ نیب کو بھیجنے اور تین ماہ میں تحقیقات مکمل کر کے ذمہ داران کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔

بحریہ ٹاؤن کراچیتصویر کے کاپی رائٹAFP

عدالت نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں رہائشی، کمرشل پلاٹوں اور عمارتوں کی فروخت کا عمل بھی روکنے کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلے میں ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات کا بھی حکم دیا گیا تھا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا تھا کہ بحریہ ٹاؤن کے ساتھ زمین کا تبادلہ قانوناً ممکن ہے لیکن تبادلے کی شرائط اور قیمت کا تعین عدالت کا عمل درآمد بینچ کرے گا۔

متعلقہ عنوانات


No comments:

Post a Comment