Wednesday, 2 May 2018

US MARINS: FIVE VITAL OBSERVATIONS ABOUT OSAMA BEN LADEN MYSETERIOUS KILLING


source: https://www.bbc.com/urdu/pakistan-43962964


اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے متعلق پانچ ان کہے سوال


اسامہ بن لادنتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES

القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے والے ایبٹ آباد کارروائی کو آج سات سال مکمل ہوئے لیکن اس فوجی کارروائی سے جڑے بہت سے سوال آج تک جواب طلب ہیں۔
پاکستان میں تو بحث اسی گرداب میں پھنسی رہی کہ حکومت پاکستان کو اس کا علم تھا یا نہیں لیکن دیگر کئی اہم سوالات پر کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی۔

اس بارے میں مزید پڑھیے

1۔ اگر امریکی ہیلی کاپٹر کو بقول امریکیوں کے تکنیکی خرابی کی وجہ سے نہ گرتا تو کیا اسامہ زندہ گرفتار کیا جاسکتا تھا؟

اس وقت کے امریکی صدر اوباما بظاہر کسی بھی ملزم کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کے حق میں تھے۔ سی آئی اے کے سربراہ لیون پنیٹا نے ایک انٹرویو میں واضح کیا تھا کہ مزاحمت نہ ہونے کی صورت میں وہ اسامہ کی گرفتاری کے لیے تیار تھے۔

2۔ اسامہ کی بیوہ اور بچوں نے ایبٹ آباد کمیشن کو کیا بتایا؟

آج تک ان چشم دید گواہوں کے بارے میں کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔ ان لوگوں کو بعد میں سعودی عرب بھیج دیا گیا تھا۔

3۔ کچھ لوگوں کے خیال میں اگر امریکی ہیلی کاپٹر کو کارروائی کے دوران حادثہ پیش نہ آتا تو کیا اسامہ کے مارے جانے کی خبر کبھی سامنے نہ آتی؟

حکومت پاکستان کی خواہش تو بعد میں یہی ہو سکتی تھی کہ اس پر مٹی ڈال کر بھول جائیں تاکہ ندامت سے بچا جا سکے۔

4۔ کیا پاکستان میں واقعی کسی کو بھی چاہے وہ فوج تھی یا حکومت کو اس کارروائی کی پیشگی کوئی اطلاع نہیں تھی؟

حکام اس سے مسلسل انکار کرتے ہیں لیکن عام لوگوں کے لیے اسے سچ ماننا آج تک مشکل ہے۔

5۔ کیا امریکی میرین فوجی اپنے ساتھ دنیا کا جدید ترین سامان تو لائے لیکن سیڑھی لانا بھول گئے جو انہیں اسامہ کے کمپاونڈ کی دیوار بارود سے گرانی پڑی؟

پہلی کوشش اور منصوبہ تو ہیلی کاپٹر سے درجن بھر فوجیوں کو اتارنا تھا لیکن حادثے کے بعد زمین سے پیش رفت کرنی پڑی۔

اسامہ بن لادنتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionایبٹ آباد میں یہ وہ کمپاؤنڈ تھا جہاں مبینہ طور پر اسامہ بن لادن مقیم تھے۔ اس گھر کو بعد میں مسمار کر دیا گیا تھا

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں

No comments:

Post a Comment